دَلیل - (نظم)

عؔلی خان — جون 10، 2013 3:17 صبح
*~* دَلیل *~*
غزالاں!
مُجھے جو عُمر نے دی ہیں
تُم ان جھریوں پہ مَت جاؤ
ہوا بھی تو گذرتے پانیوں پہ اِیسے جھریاں ڈال دیتی ہے
غزالاں!
فقط اِس دِل کو دِیکھو
جو اَب بھی سانس کی خاطر دھڑکتا ہے
مچلتا ہے
کہ جیسے پانی ساحِل کی تمنّا میِں بھٹکتا ہے
غزالاں!
فقط اِس دِل کو دِیکھو
تُم ان جھریوں پہ مَت جاؤ
تُم --- ان ---جھریوں --- پہ --- مَت --- جاؤ

© عؔلی خان – www.AliKhan.org/book.pdf
عؔلی خان — جون 10، 2013 7:59 صبح
آپ کی کرم نوازی کا بہت بہت شکریہ۔ :)
الف عین — جون 10، 2013 7:59 صبح
زبردست @علیؔ خان۔ خیال کیا عمدہ ہے، لیکن جھریوں کا تلفظ پسند نہیں آیا۔ درست تلفظ میں را مشدد ہے۔ بروزن چھریاں نہیں۔
عؔلی خان — جون 10، 2013 8:07 صبح
آپ ازراہِ مہربانی اِسے میرِی اِیک "گستاخی" سمجھیے ۔ آپ کے مشورے کا بہت بہت شکریہ۔ :)
عؔلی خان — جون 10، 2013 8:15 صبح
:)

Archived from: https://www.urduweb.org/mehfil/threads/%D8%AF%D9%8E%D9%84%DB%8C%D9%84-%D9%86%D8%B8%D9%85.64764/