دھنک سے روپ میں ، (غزل)

نوشین فاطمہ عبدالحق — جولائی 24، 2015 5:10 صبح
دھنک سے روپ میں گھر گھر کی زینت ایک عورت ہے
بھری دنیا میں خوشیوں کی ضمانت ایک عورت ہے
یہ اک انمول موتی ہے اسے رکھو چھپا کر تم
خدا ہی کی عطا کردہ امانت ایک عورت ہے
لطافت اور خوشبو سے ہوئی تخلیق عورت کی
محبت اور نزاکت کی عمارت ایک عورت ہے
تجھے چاہت ہے جنت کی تو دامن تھام لے ماں کا
مجھے ہے فخر ، جنت کی بشارت ایک عورت ہے
کبھی بارش محبت کی کبھی برکھائیں نفرت کی
بدلتے موسموں کی سی حکایت ایک عورت ہے
گلوں اور پتیوں سے بھی کہیں بڑھ کر یہ نازک ہے
کہا جاتا ہے تصویر نزاکت ایک عورت ہے
محبت کے عناصر اس کی مٹی ہی میں شامل ہیں
سنو نوشی ! وفاؤں کی علامت ایک عورت ہے ۔
توصیف یوسف مغل — جولائی 24، 2015 5:28 صبح
بہت خوب
توصیف یوسف مغل — جولائی 24، 2015 5:29 صبح
آپ کب نمودار ہوئی ہیں اس فارم پر
نوشین فاطمہ عبدالحق — جولائی 24، 2015 5:33 صبح
آپ کب نمودار ہوئی ہیں اس فارم پر
میں تو کافی عرصے سے ہوں ۔ شمولیت کی تاریخ ملاحظہ کر لیں ۔
:)
عینی مروت — جولائی 24، 2015 5:34 صبح
یہ اک انمول موتی ہے اسے رکھو چھپا کر تم
خدا ہی کی عطا کردہ امانت ایک عورت ہے
ماشاء اللہ ۔۔۔بہت خوب نوشین صاحبہ !
نوشین فاطمہ عبدالحق — جولائی 24، 2015 5:35 صبح
جزاک اللہ خیراً !
بہت دعائیں ۔
:)
نور وجدان — جولائی 24، 2015 5:53 صبح
محبت کے عناصر اس کی مٹی ہی میں شامل ہیں
سنو نوشی ! وفاؤں کی علامت ایک عورت ہے ۔

کبھی بارش محبت کی کبھی برکھائیں نفرت کی
بدلتے موسموں کی سی حکایت ایک عورت ہے

ویسے تو پوری خوب تر ہے ۔۔۔ یہ دو اشعار بہت اعلی ہیں خاص کر ۔۔
سنو نوشی! وفاؤں کی علامت۔۔۔۔۔
آپ محفل میں آئیں بغیر تعارف کے ۔۔۔ مگر یہ تعارف ہی آپ کا حوالہ بن گیا ۔۔ ماشاء اللہ ۔۔ ایک دھیما پن ہے ۔۔۔ آپ کی شاعری میں ۔۔۔
نوشین فاطمہ عبدالحق — جولائی 24، 2015 5:58 صبح
ویسے تو پوری خوب تر ہے ۔۔۔ یہ دو اشعار بہت اعلی ہیں خاص کر ۔۔
سنو نوشی! وفاؤں کی علامت۔۔۔۔۔
آپ محفل میں آئیں بغیر تعارف کے ۔۔۔ مگر یہ تعارف ہی آپ کا حوالہ بن گیا ۔۔ ماشاء اللہ ۔۔ ایک دھیما پن ہے ۔۔۔ آپ کی شاعری میں ۔۔۔
غزل کی پسندیدگی کے لیے شکریہ !
بہنا ! میرا تعارف آپ کی نظر سے نہیں گزرا ۔ عرصہ پہلے پیش کیا جا چکا ہے ۔
:)
نور وجدان — جولائی 24، 2015 11:59 صبح
غزل کی پسندیدگی کے لیے شکریہ !
بہنا ! میرا تعارف آپ کی نظر سے نہیں گزرا ۔ عرصہ پہلے پیش کیا جا چکا ہے ۔
:)
آپ کے تعارف پر بھی نظر ڈال لی ہے ۔۔۔ کسی دن آپ کو خوش آمدید بھی کہ ڈالوں گی :) :)
تعارف مختصر مگر پر لطف ہے
کمسنی میں پختگی ۔۔
آپ نے تو حسد کروا دیا۔۔
سچ ہے یہ ہنر نہیں
یہ کمال تو عطا ہے
اور بہنا لفظ کتنا خوب صورت ہے ۔۔۔
اب تو شاعری کا انتظار رہنے لگا ہے آپ کی :)
نظام الدین — جولائی 24، 2015 12:56 شام
بہت خوب۔۔۔۔ زبردست۔۔۔۔ ڈھیروں داد
توصیف یوسف مغل — جولائی 24، 2015 1:21 شام
اچھا، جی دیکھا غلطی ہو گئی
نوشین فاطمہ عبدالحق — جولائی 24، 2015 1:50 شام
آپ کے تعارف پر بھی نظر ڈال لی ہے ۔۔۔ کسی دن آپ کو خوش آمدید بھی کہ ڈالوں گی :) :)
تعارف مختصر مگر پر لطف ہے
کمسنی میں پختگی ۔۔
آپ نے تو حسد کروا دیا۔۔
سچ ہے یہ ہنر نہیں
یہ کمال تو عطا ہے
اور بہنا لفظ کتنا خوب صورت ہے ۔۔۔
اب تو شاعری کا انتظار رہنے لگا ہے آپ کی :)
کچھ خاص نہیں ۔ اگر ہے تو بلاشبہ یہ خدا کی دین ہے اور میں اس ذات کی ہر حال میں شکر گزار ہوں ۔
خوش رہیے ۔ :)
نوشین فاطمہ عبدالحق — جولائی 24، 2015 1:51 شام
بہت خوب۔۔۔۔ زبردست۔۔۔۔ ڈھیروں داد
بےحد شکریہ !
خوش رہیے سر !
نایاب — جولائی 24، 2015 5:07 شام
واہہہہہہہہہہہ
بہت خوبصورت

کبھی بارش محبت کی کبھی برکھائیں نفرت کی
بدلتے موسموں کی سی حکایت ایک عورت ہے

بہت دعائیں
نوشین فاطمہ عبدالحق — جولائی 24، 2015 9:54 شام
واہہہہہہہہہہہ
بہت خوبصورت

کبھی بارش محبت کی کبھی برکھائیں نفرت کی
بدلتے موسموں کی سی حکایت ایک عورت ہے

بہت دعائیں
بس اساتذہ کی دعائیں ہی کل سرمایہ ہے ۔ دعاؤں میں یاد رکھا کیجیے ۔
:)
ادب دوست — جولائی 25، 2015 3:27 صبح
واہ، بہت خوب
نوشین فاطمہ عبدالحق — جولائی 25، 2015 4:02 صبح
شکریہ !
ندیم مراد — جولائی 26، 2015 8:03 شام
کیا بات ہے بہت اعلی
ندیم مراد — جولائی 26، 2015 8:06 شام
وہ ایک عورت کون ہے مجھے اس سے ملنا ہے
نوشین فاطمہ عبدالحق — جولائی 27، 2015 4:25 صبح
کیا بات ہے بہت اعلی
شکریہ !
صفحات: 1 2

Archived from: https://www.urduweb.org/mehfil/threads/%D8%AF%DA%BE%D9%86%DA%A9-%D8%B3%DB%92-%D8%B1%D9%88%D9%BE-%D9%85%DB%8C%DA%BA-%D8%8C-%D8%BA%D8%B2%D9%84.83543/