دھواں دھواں ہیں نگاہوں کی بستیاں کیا کیا ۔۔ سعید الرحمن سعید

سعیدالرحمن سعید — مئی 5، 2016 10:12 شام
دھواں دھواں ہیں نگاہوں کی بستیاں کیا کیا
چمک رہی ہیں خیالوں کی بجلیاں کیا کیا
بھنور کی آنکھ سے تکتے ہی رہ گئے طوفاں
پہنچ گئی ہیں کناروں پہ کشتیاں کیا کیا
ملے گی میری بھی کشت ِ نظر کو سیرابی
حریم ِ دل سے نکلتی ہیں ندّیاں کیا کیا
مری نگاہ کے دامن کو کھینچ لیتی ہیں
خیال ِ یار کی گل پوش وادیاں کیا کیا
دمک اٹھے ترے میخانے کے در و دیوار
چھلک پڑیں مرے ساغر سے بجلیاں کیا کیا
سخن کے شور میں سنتا نہیں کوئی لیکن
دلوں میں گونج رہی ہیں کہانیاں کیا کیا
سعید آنکھیں برستی ہیں بادلوں کی طرح
دیار ِ ہجر میں لہکی ہیں کھیتیاں کیا کیا
سعید الرحمن سعید
سعیدالرحمن سعید — مئی 5، 2016 10:35 شام
ghazal-kiya.jpg
مزمل حسین — مئی 6، 2016 3:56 شام
بھنور کی آنکھ سے تکتے ہی رہ گئے طوفاں
پہنچ گئی ہیں کناروں پہ کشتیاں کیا کیا

مری نگاہ کے دامن کو کھینچ لیتی ہیں
خیال ِ یار کی گل پوش وادیاں کیا کیا

واااااہ واااہ
بہت خوبصورت کلام ہے!
سعیدالرحمن سعید — مئی 6، 2016 4:21 شام
واااااہ واااہ
بہت خوبصورت کلام ہے!
مزمل بھائی۔ پسندیدگی کیلیے بہت شکریہ
ظہیراحمدظہیر — مئی 8، 2016 5:13 صبح
بہت خوب سعید بھائی ! بہت عمدہ!! اچھے اشعار ہیں !
قوافی کے بارے میں یہی کہوں گا کہ سبھی شعراء اب اس طرح کے قوافی باندھنے لگے ہیں تو عین ممکن ہے کہ یہ رواج قبولیت پا ہی جائے ۔ اور ہمارا دقیانوسی ذوق بھی اسے قبول کر ہی لے ۔ غزل پر بہت داد!!
اللہ کرے زورِ قلم اور زیادہ!
جاسمن — مئی 13، 2016 3:00 شام
بہت خوب!
ڈھیروں داد۔
سعیدالرحمن سعید — مئی 13، 2016 3:10 شام
بہت خوب!
ڈھیروں داد۔
شکریہ جاسمن بہنا۔۔ ایڈمن صاحب کی طرف سے ریٹنگ اور پسند نا پسند کی پاور میری آئی ڈی پر بلاکڈ کر دی گئی ہے۔ میرے اس میسج کو ہی دوستانہ سمجھا جائے
عباد اللہ — مئی 13، 2016 3:49 شام
بہت خوب غزل ہے بھیا داد قبول فرمائیں
ایڈمن صاحب کی طرف سے ریٹنگ اور پسند نا پسند کی پاور میری آئی ڈی پر بلاکڈ کر دی گئی ہے۔ میرے اس میسج کو ہی دوستانہ سمجھا جائے
یہ کیا قصہ ہے بھیا؟
شکیب — مئی 13، 2016 4:12 شام
خوب ہے سعید بھائی۔ آپ کے استاد فاروق درویش صاحب کا کلام بھی خوب ہوتا ہے ما شاء اللہ۔
اللہ برکت دے۔
جاسمن — مئی 13، 2016 5:38 شام
بہت خوب غزل ہے بھیا داد قبول فرمائیں
یہ کیا قصہ ہے بھیا؟
واقعی یہ کیا قصہ ہے؟
سعیدالرحمن سعید — مئی 13، 2016 7:39 شام
خوب ہے سعید بھائی۔ آپ کے استاد فاروق درویش صاحب کا کلام بھی خوب ہوتا ہے ما شاء اللہ۔
اللہ برکت دے۔
پذیرائی کیلیے شکرگزار ہوں شکیب بھائی۔

Archived from: https://www.urduweb.org/mehfil/threads/%D8%AF%DA%BE%D9%88%D8%A7%DA%BA-%D8%AF%DA%BE%D9%88%D8%A7%DA%BA-%DB%81%DB%8C%DA%BA-%D9%86%DA%AF%D8%A7%DB%81%D9%88%DA%BA-%DA%A9%DB%8C-%D8%A8%D8%B3%D8%AA%DB%8C%D8%A7%DA%BA-%DA%A9%DB%8C%D8%A7-%DA%A9%DB%8C%D8%A7-%DB%94%DB%94-%D8%B3%D8%B9%DB%8C%D8%AF-%D8%A7%D9%84%D8%B1%D8%AD%D9%85%D9%86-%D8%B3%D8%B9%DB%8C%D8%AF.89759/