دیکھ اپنی کمی

محمد اسامہ سَرسَری — مارچ 5، 2013 3:53 شام
اے اسامہ! کبھی دیکھ اپنی کمی ۔۔۔ ہر برائی ترے دل میں آکر جمی
کونسی اچھی لگتی ہے حالت تری ۔۔۔ بو بھی تیری بری ، خو بھی تیری بری
بدعمل ، بدچلن ، بد دماغ و مزاج ۔۔۔ بدنظر ، بدگہر ، لادوا ، لاعلاج
آئے تیرے تصور سے ہی جھرجھری ۔۔۔ جسم تیرا برا ، روح تیری بری
بدمزہ ، بدنما ، بدزباں ، بدگماں ۔۔۔ نااہل ، نابلد ، ناسمجھ ، ناتواں
تیرے اندر صفاتِ بدی ہیں نِری ۔۔۔ قول تیرا برا ، سوچ تیری بری
لا پتا ، لا دوا ، دل جلا ، دل شکن ۔۔۔ بے نوا ، بے ہنر ، نا خلف ، بد امن
ہر بھلائی تری ذات سے ہے بَری ۔۔۔ شان تیری بری ، ذات تیری بری
بے وفا ، بے رحم ، سر گراں ، سر نگوں ۔۔۔ بےبسی ، بےکسی ، بےحسی جوں کی توں
ہوگئے سب مذکر مؤنث فری ۔۔۔ پس برائی برا اور برا ہے بری
نارسا ، ناروا ، ناترس ، بدحواس ۔۔۔ ہے تو بےصبرا ، ناشکر اور نا سپاس
دل ترا کرکرا ، کھوپڑی سرپھری ۔۔۔ یہ بھی تیرا برا ، وہ بھی تیری بری
بےشرم ، بےحیا ، بےادب ، بےلگام ۔۔۔ بےتُکا ، بےسُرا ، بےمزہ ، بدکلام
نظم بھی بے سُری اے برے سَرسَری! ۔۔۔ تیرا سب کچھ برا ، تیری ہر شے بری
محمد اسامہ سَرسَری — مارچ 5، 2013 4:03 شام
:dontbother:
نامعلوم اول — مارچ 5، 2013 4:05 شام
یہ کیا ہے بھائی؟
مہ جبین — مارچ 5، 2013 4:08 شام
بلا تبصرہ۔۔۔۔۔۔۔!!!
محمد اسامہ سَرسَری — مارچ 5، 2013 4:09 شام
اپنے آپ پر غصہ آگیا تھا ایک بار، تب بنائی تھی۔:)
بری لگی ہو تو معذرت۔ ہوں ہی ایسا، یقین نہیں تو دوبارہ پڑھ لو۔:p
محمد اسامہ سَرسَری — مارچ 5، 2013 4:09 شام
بلا تبصرہ۔۔۔ ۔۔۔ ۔!!!
بلا کا تبصرہ کیا ہے آپ نے۔:)
مہ جبین — مارچ 5، 2013 4:13 شام
اپنے آپ کو برا بھلا کہنے کی کوئی حد ہی نہیں رکھی؟؟؟ اتنا غصہ؟؟؟
محمد اسامہ سَرسَری — مارچ 5، 2013 4:15 شام
اپنے آپ کو برا بھلا کہنے کی کوئی حد ہی نہیں رکھی؟؟؟ اتنا غصہ؟؟؟
میرے ایک استاد ہیں، شعر و شاعری سے بہت چڑتے ہیں ، انھیں میری بیسیوں نظموں میں سے صرف یہ پسند آئی تھی۔:)
نامعلوم اول — مارچ 5، 2013 4:20 شام
اپنے آپ پر غصہ آگیا تھا ایک بار، تب بنائی تھی۔:)
بری لگی ہو تو معذرت۔ ہوں ہی ایسا، یقین نہیں تو دوبارہ پڑھ لو۔:p
نہ نہ۔ یہ اچھی نظم نہ ہوئی۔ جس سے چاہے پوچھ لو۔ ایڈمن سے کہہ کر اسے ڈیلیٹ کروا دو تو اچھا ہو۔
نامعلوم اول — مارچ 5، 2013 4:20 شام
میرے ایک استاد ہیں، شعر و شاعری سے بہت چڑتے ہیں ، انھیں میری بیسیوں نظموں میں سے صرف یہ پسند آئی تھی۔:)
استاد؟؟؟؟ استاد؟؟؟؟
محمد اسامہ سَرسَری — مارچ 5، 2013 4:21 شام
نہ نہ۔ یہ اچھی نظم نہ ہوئی۔ جس سے چاہے پوچھ لو۔ ایڈمن سے کہہ کر اسے ڈیلیٹ کروا دو تو اچھا ہو۔
نظم بھی بے سُری اے برے سَرسَری!
نامعلوم اول — مارچ 5، 2013 4:21 شام
"بےشرم" کو بھی غلط وزن پر باندھا ہے۔
محمد اسامہ سَرسَری — مارچ 5، 2013 4:23 شام
"بےشرم" کو بھی غلط وزن پر باندھا ہے۔
قول تیرا برا ، سوچ تیری بری (اے اسامہ!)
نامعلوم اول — مارچ 5، 2013 4:25 شام
اسامہ بھائی اتنی باتیں مانتے ہو۔ یہ بھی مان لو۔ اس نظم کو اپنی بیاض، حافظے، اور جہاں جہاں ہے وہاں سے مٹا دو۔
نامعلوم اول — مارچ 5، 2013 4:26 شام
اپنی کم علمی اور خاکساری کا بیان بھی طریقے ہونا چاہیے۔ ایسے ہی موڈ میں، میں نے یوں کہا تھا:
کب واقفِ اسرار ہوا میرا دل​
ہرگز نہ کھلے مجھ پہ رموزِ مشکل​
ہر ناقصِ کم فہم کہے مجھ کو امام​
میں اپنے کمال میں ہوں ایسا کاملؔ​
گالی گلوچ کی کیا ضرورت؟
محمد اسامہ سَرسَری — مارچ 5، 2013 4:28 شام
اسامہ بھائی اتنی باتیں مانتے ہو۔ یہ بھی مان لو۔ اس نظم کو اپنی بیاض، حافظے، اور جہاں جہاں ہے وہاں سے مٹا دو۔
بےبسی ، بےکسی ، بےحسی جوں کی توں
محمد اسامہ سَرسَری — مارچ 5، 2013 4:29 شام
اپنی کم علمی اور خاکساری کا بیان بھی طریقے ہونا چاہیے۔ ایسے ہی موڈ میں، میں نے یوں کہا تھا:
کب واقفِ اسرار ہوا میرا دل​
ہرگز نہ کھلے مجھ پہ رموزِ مشکل​
ہر ناقصِ کم فہم کہے مجھ کو امام​
میں اپنے کمال میں ہوں ایسا کاملؔ​
گالی گلوچ کی کیا ضرورت؟
بدمزہ ، بدنما ، بدزباں ، بدگماں
نامعلوم اول — مارچ 5، 2013 4:30 شام
سب پڑھ چکا ہوں۔ اسی لیے تو کہہ رہا ہوں۔ اب نہیں مانتے تو تمہاری مرضی۔ میں چلا۔ اب اس دھاگے میں نہیں آنے والا۔ ڈیلیٹ۔ ڈیلیٹ۔ ڈیلیٹ۔
محمد اسامہ سَرسَری — مارچ 5، 2013 4:31 شام
سب پڑھ چکا ہوں۔ اسی لیے تو کہہ رہا ہوں۔ اب نہیں مانتے تو تمہاری مرضی۔ میں چلا۔ اب اس دھاگے میں نہیں آنے والا۔ ڈیلیٹ۔ ڈیلیٹ۔ ڈیلیٹ۔
آئے تیرے تصور سے ہی جھرجھری(اے اسامہ!)
نیلم — مارچ 5، 2013 4:48 شام
:D
صفحات: 1 2

Archived from: https://www.urduweb.org/mehfil/threads/%D8%AF%DB%8C%DA%A9%DA%BE-%D8%A7%D9%BE%D9%86%DB%8C-%DA%A9%D9%85%DB%8C.60695/