ذرے سے بھی کم ہے کیا اپنا وجود

عظیم — اکتوبر 11، 2019 8:20 صبح
غزل
ذرے سے بھی کم ہے کیا اپنا وجود
کائینات اب کھل کے آگے آئی ہے
کیا وفا کا راستہ مشکل ہی تھا
یا فقط میں نے ہی مشکل پائی ہے
اب کہاں تک جھاڑ پونچھ اپنی بھی ہو
گرد اک عالم کے اوپر چھائی ہے
دکھ محبت میں سہی، کرتا رہوں!
چھوڑ دینے پر بہت رسوائی ہے
خوب دوڑا ہوں میں دنیا کے لیے
تب کہیں جا کر یہ اب ٹھکرائی ہے
محمد عدنان اکبری نقیبی — اکتوبر 11، 2019 8:51 صبح
اب کہاں تک جھاڑ پونچھ اپنی بھی ہو
گرد اک عالم کے اوپر چھائی ہے
ماشاءاللہ ،
واہ عظیم بھائی کیا کہنے ہیں ،
بہت عمدہ غزل ۔
فاخر رضا — اکتوبر 11، 2019 12:26 شام
زبردست بھائی.
محمد خلیل الرحمٰن — اکتوبر 11، 2019 5:41 شام
زبردست بھائی نہیں عظیم بھائی، فاخر رضا بھائی!!!
فاخر رضا — اکتوبر 12، 2019 4:13 صبح
زبردست بھائی نہیں عظیم بھائی، فاخر رضا بھائی!!!
بالکل عظیم الشان بھائی

Archived from: https://www.urduweb.org/mehfil/threads/%D8%B0%D8%B1%DB%92-%D8%B3%DB%92-%D8%A8%DA%BE%DB%8C-%DA%A9%D9%85-%DB%81%DB%92-%DA%A9%DB%8C%D8%A7-%D8%A7%D9%BE%D9%86%D8%A7-%D9%88%D8%AC%D9%88%D8%AF.108766/