رات بھر انتظار کرتا رہا (غزل از عاطف بٹ)

عاطف بٹ — نومبر 26، 2012 3:11 شام
رات بھر انتظار کرتا رہا​
یاد میں بار بار کرتا رہا​
میرا آنگن رہا سدا تاریک​
اس کا روشن دیار کرتا رہا​
نفرتیں دفن کر کے سینے میں​
میں ہمیشہ ہی پیار کرتا رہا​
بےوفائی رہی شعار اس کا​
میں فقط اعتبار کرتا رہا​
چھپ کے دشمن کے بھیس میں وہ رذیل​
دوستوں پر ہی وار کرتا رہا​
میں بچاتا رہا ردائے عشق​
وہ اسے تار تار کرتا رہا​
مجھ کو رسوا زمانے میں عاطف​
میرا اپنا ہی یار کرتا رہا​
قرۃالعین اعوان — نومبر 26، 2012 3:12 شام
خوب!
عاطف بٹ — نومبر 26، 2012 3:13 شام
شکریہ عینی
حسیب نذیر گِل — نومبر 26، 2012 3:15 شام
واؤ زبردست:applause::applause::applause::applause::applause::applause::applause::applause::applause::applause::applause:
عاطف بٹ — نومبر 26، 2012 3:15 شام
بہت شکریہ حسیب :)
قرۃالعین اعوان — نومبر 26، 2012 3:16 شام
یہ کس نے آپ پر اتنے ظلم کے پہاڑ توڑے ہیں بھیا!
مجھے بتائیں میں پھینٹی لگاتی ہوں
عاطف بٹ — نومبر 26، 2012 3:19 شام
یہ کس نے آپ پر اتنے ظلم کے پہاڑ توڑے ہیں بھیا!
مجھے بتائیں میں پھینٹی لگاتی ہوں
نام بتانا ہوتا تو غزل لکھنے کی کیا ضرورت تھی، بس آپ کو ذپ میں نام لکھ کر بھیج دیتا اور اس کا کام تمام ہوجاتا! :p
قرۃالعین اعوان — نومبر 26، 2012 3:20 شام
نام بتانا ہوتا تو غزل لکھنے کی کیا ضرورت تھی، بس آپ کو ذپ میں نام لکھ کر بھیج دیتا اور اس کا کام تمام ہوجاتا! :p
جلدی سے ذپ کردیں مجھے پھر
عاطف بٹ — نومبر 26، 2012 3:21 شام
جلدی سے ذپ کردیں مجھے پھر
بس ابھی لیجئے! صرف نام ہی بتاؤں یا پتہ بھی؟ :p
قرۃالعین اعوان — نومبر 26، 2012 3:24 شام
بس ابھی لیجئے! صرف نام ہی بتاؤں یا پتہ بھی؟ :p
دونوں بتادین اور یہ بھی کہ صرف ڈرانا ہے یا کام ہی تمام کر دینا ہے؟
عاطف بٹ — نومبر 26، 2012 3:25 شام
دونوں بتادین اور یہ بھی کہ صرف ڈرانا ہے یا کام ہی تمام کر دینا ہے؟
پہلے ڈرا کر دیکھتے ہیں اگر مطلوبہ نتائج برآمد ہوگئے تو ٹھیک، ورنہ کام تمام کردیں گے۔ :p
قرۃالعین اعوان — نومبر 26، 2012 3:28 شام
پہلے ڈرا کر دیکھتے ہیں اگر مطلوبہ نتائج برآمد ہوگئے تو ٹھیک، ورنہ کام تمام کردیں گے۔ :p
ٹھیک ہے!
صائمہ شاہ — نومبر 26، 2012 3:33 شام
بہت خوب
بےوفائی رہی شعار اس کا
میں فقط اعتبار کرتا رہا
میں بچاتا رہا ردائے عشق
وہ اسے تار تار کرتا رہا
عاطف بٹ — نومبر 26، 2012 3:35 شام
بہت خوب
بےوفائی رہی شعار اس کا
میں فقط اعتبار کرتا رہا
میں بچاتا رہا ردائے عشق
وہ اسے تار تار کرتا رہا
بہت شکریہ صائمہ
نایاب — نومبر 26، 2012 3:43 شام
بہت خوب
حقیقت افسانہ بنی یا کہ افسانہ حقیقت ؟؟؟؟؟
یہ تو رب ہی جانے مگر یہ غزل ہے دل سے کہی گئی ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
عاطف بٹ — نومبر 26، 2012 3:45 شام
بہت خوب
حقیقت افسانہ بنی یا کہ افسانہ حقیقت ؟؟؟؟؟
یہ تو رب ہی جانے مگر یہ غزل ہے دل سے کہی گئی ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔
بہت شکریہ نایاب بھائی
یہ حقیقت ہے یا افسانہ، میں بھی ابھی یہی سوچ رہا ہوں۔ ;)
باباجی — نومبر 26، 2012 3:46 شام
واہ بہت خوب بٹ جی
کیا ہی بات ہے
میرا آنگن رہا سدا تاریک
اس کا روشن دیار کرتا رہا
عاطف بٹ — نومبر 26، 2012 3:47 شام
واہ بہت خوب بٹ جی
کیا ہی بات ہے
میرا آنگن رہا سدا تاریک
اس کا روشن دیار کرتا رہا
بےحد شکریہ شاہ جی
سلیمان اشرف — نومبر 26، 2012 3:55 شام
شاعر تو نہیں ہوں پر ۔۔۔ بہت خوبصورت۔۔
رات بھر انتظار کرتا رہا
یاد میں بار بار کرتا رہا
عاطف بٹ — نومبر 26، 2012 3:56 شام
شاعر تو نہیں ہوں پر ۔۔۔ بہت خوبصورت۔۔
رات بھر انتظار کرتا رہا
یاد میں بار بار کرتا رہا
بہت شکریہ جناب
صفحات: 1 2 3 4

Archived from: https://www.urduweb.org/mehfil/threads/%D8%B1%D8%A7%D8%AA-%D8%A8%DA%BE%D8%B1-%D8%A7%D9%86%D8%AA%D8%B8%D8%A7%D8%B1-%DA%A9%D8%B1%D8%AA%D8%A7-%D8%B1%DB%81%D8%A7-%D8%BA%D8%B2%D9%84-%D8%A7%D8%B2-%D8%B9%D8%A7%D8%B7%D9%81-%D8%A8%D9%B9.56673/