F@rzana — اپریل 13، 2006 3:21 شام
وہ تو اک خواب ہے ریشم ریشم
میری آنکھوں نے بنا ہے جس کو
روشنی میں تو بہت صاف نظر آتا ہے
جھلملاتی ہوئی باتوں میں گندھا ہے منظر
کوئی تاروں میں ترے عکس کو رکھ جاتا ہے
پھر ذرا دیر میں اک لمحہ جدائی کا گرا
خواب بھی خواب ہوا
مٹ گئے تاروں کے نقوش
پھول آمادہ ہوئے
بڑھ کے لہو دیں اپنا
زندگی کے لئے خوشبو کا لبادہ اوڑھے
وقت کا سانپ مگر۔۔۔۔
ڈس گیا اس خواب کو بھی
اب نہ وہ خواب نہ وہ چاند نہ تارہ کوئی
صرف باقی ہے تو اک رات
جو آنکھوں میں چبھا کرتی ہے۔۔۔!!!
۔
۔
۔
۔
فرذوق احمد — اپریل 14، 2006 2:01 شام
بہت اچھی نظم ہے آپی
یہ کس شاعر کی ہے یہ بھی تو بتا دیا کرے نہ
محب علوی — اپریل 14، 2006 2:09 شام
F@rzana نے کہا:
وہ تو اک خواب ہے ریشم ریشم
میری آنکھوں نے بنا ہے جس کو
روشنی میں تو بہت صاف نظر آتا ہے
جھلملاتی ہوئی باتوں میں گندھا ہے منظر
کوئی تاروں میں ترے عکس کو رکھ جاتا ہے
پھر ذرا دیر میں اک لمحہ جدائی کا گرا
خواب بھی خواب ہوا
مٹ گئے تاروں کے نقوش
پھول آمادہ ہوئے
بڑھ کے لہو دیں اپنا
زندگی کے لئے خوشبو کا لبادہ اوڑھے
وقت کا سانپ مگر۔۔۔۔
ڈس گیا اس خواب کو بھی
اب نہ وہ خواب نہ وہ چاند نہ تارہ کوئی
صرف باقی ہے تو اک رات
جو آنکھوں میں چبھا کرتی ہے۔۔۔!!!
۔
۔
۔
۔
اچھی نظم ہے مگر اس کی مجھے سمجھ نہیں آئی
میری آنکھوں نے بنا ہے جس کو
محب علوی — اپریل 14، 2006 2:12 شام
محب علوی نے کہا:
F@rzana نے کہا:
وہ تو اک خواب ہے ریشم ریشم
میری آنکھوں نے بنا ہے جس کو
روشنی میں تو بہت صاف نظر آتا ہے
جھلملاتی ہوئی باتوں میں گندھا ہے منظر
کوئی تاروں میں ترے عکس کو رکھ جاتا ہے
پھر ذرا دیر میں اک لمحہ جدائی کا گرا
خواب بھی خواب ہوا
مٹ گئے تاروں کے نقوش
پھول آمادہ ہوئے
بڑھ کے لہو دیں اپنا
زندگی کے لئے خوشبو کا لبادہ اوڑھے
وقت کا سانپ مگر۔۔۔۔
ڈس گیا اس خواب کو بھی
اب نہ وہ خواب نہ وہ چاند نہ تارہ کوئی
صرف باقی ہے تو اک رات
جو آنکھوں میں چبھا کرتی ہے۔۔۔!!!
۔
۔
۔
۔
اچھی نظم ہے اور عنوان بھی عمدہ ہے
امیداورمحبت — اپریل 15، 2006 9:47 صبح
اچھی نظم ہے۔۔۔۔ عنوان بہت ت ت ت اچھا ہے۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔
محب علوی — اپریل 15، 2006 1:46 شام
اب اتنی تعریفوں کے بعد تو آکر کچھ کہہ جاؤ
F@rzana — اپریل 17، 2006 12:56 شام
۔
تعریف کے لئے بیحد ممنون ہوں،
یہ چھوٹی سی کاوش میری ہے۔
محب آپ ذرا وضاحت فرمائیں گے کہ :بُنا: کے مطلب میں کونسی مہمل بات ہے؟
قیصرانی — جون 18، 2006 5:30 شام
اتنی دیر سے سہی، مگر بہت عمدہ۔
بےبی ہاتھی