رب کے علاوہ کوئی خدا کی قسم! نہ تھا (قطعہ)

محمد اسامہ سَرسَری — مارچ 15، 2013 11:40 صبح
ہر چیز پر عدم تھا مگر خود عدم نہ تھا
کوئی خوشی نہیں تھی ، کسی کا بھی غم نہ تھا
کوئی زمین ہی تھی ، نہ تھا کوئی آسماں
رب کے علاوہ کوئی خدا کی قسم! نہ تھا
نیلم — مارچ 15، 2013 11:42 صبح
سبحان اللہ ،بہت خُوب
محمد اسامہ سَرسَری — مارچ 15، 2013 11:43 صبح
سبحان اللہ ،بہت خُوب
جزاکِ اللہ خیرا۔
محمد یعقوب آسی — مارچ 15، 2013 11:44 صبح
اچھی کوشش ہے۔ تاہم کیفیتِ عدم میں محسوسات اور جذبات کا کیا مذکور؟
۔۔۔۔۔
محمد اسامہ سَرسَری — مارچ 15، 2013 11:46 صبح
پہلے مصرعے میں سب کی نفی ہے۔​
دوسرے مصرعے میں حالات اور کیفیات کی نفی ہے۔​
تیسرے مصرعے میں اشیائے محسوسہ کی نفی ہے۔​
چوتھے میں پھر سب کی نفی کے ذریعے مقصود کا اثبات ہے۔​
ازل کی تصویر کشی۔​
ماہا عطا — مارچ 15، 2013 2:26 شام
سبحان اللہ۔۔بہت خوب۔۔۔۔
محمد اسامہ سَرسَری — مارچ 15، 2013 2:52 شام
سبحان اللہ۔۔بہت خوب۔۔۔ ۔
جزاکِ اللہ! بہت شکریہ!
الف عین — مارچ 15، 2013 4:26 شام
اچھی کوشش ہے۔ تاہم کیفیتِ عدم میں محسوسات اور جذبات کا کیا مذکور؟
۔۔۔ ۔۔
تب بھائی @محمد اسامہ سرَسرَی بھی کہاں ہوں گے جو یہ قطعہ کہتے۔
محمد اسامہ سَرسَری — مارچ 15، 2013 4:30 شام
تب بھائی @محمد اسامہ سرَسرَی بھی کہاں ہوں گے جو یہ قطعہ کہتے۔
کافی گہرا جواب ہے۔:)
الف عین — مارچ 15، 2013 4:39 شام
یہ کیا چکر ہے یہاں بھی درست ٹیگ نہیں ہوا تمہارا نام؟
محمد اسامہ سَرسَری — مارچ 15، 2013 4:40 شام
یہ کیا چکر ہے یہاں بھی درست ٹیگ نہیں ہوا تمہارا نام؟
محمد اسامہ سَرسَری
اس طرح ہے۔ محمد پھر اسپیس پھر اسامہ پھر اسپیس پھر سَرسَری
محمداحمد — مارچ 16، 2013 6:04 صبح
رب کے علاوہ کوئی خدا کی قسم! نہ تھا

سبحان اللہ۔۔۔۔! بہت خوب
باباجی — مارچ 16، 2013 6:20 صبح
بہت خوب
یعنی یہاں پر بھی آپ سرسری ہیں
تب تو سرسری بھی نہ تھا
پہلی لائن پسند آئی مجھے
ہر چیز پر عدم تھا مگر خود عدم نہ تھا
محمد اسامہ سَرسَری — مارچ 16، 2013 6:47 صبح
سبحان اللہ۔۔۔ ۔! بہت خوب
جزاک اللہ ، بہت شکریہ!
بہت خوب
یعنی یہاں پر بھی آپ سرسری ہیں
تب تو سرسری بھی نہ تھا
پہلی لائن پسند آئی مجھے
ہر چیز پر عدم تھا مگر خود عدم نہ تھا
پسندیدگی اور حوصلہ افزائی کا بہت شکریہ جناب۔

Archived from: https://www.urduweb.org/mehfil/threads/%D8%B1%D8%A8-%DA%A9%DB%92-%D8%B9%D9%84%D8%A7%D9%88%DB%81-%DA%A9%D9%88%D8%A6%DB%8C-%D8%AE%D8%AF%D8%A7-%DA%A9%DB%8C-%D9%82%D8%B3%D9%85-%D9%86%DB%81-%D8%AA%DA%BE%D8%A7-%D9%82%D8%B7%D8%B9%DB%81.61091/