رباب زیست کا بودا تھا ہر ساز

سیما کرن — جنوری 17، 2023 8:35 شام
ہم ہی کو ہیں نظر انداز کرتے
گزاری عمر جن پر ناز کرتے
رباب زیست کا بودا تھا ہر ساز
ذرا اونچی اگر آواز کرتے
مری وحشت میں ہر دم ساتھ تھا وہ
مزید اب کیا شریک راز کرتے
صراط عشق کے دونوں تھے راہی
ہم اپنے دل کو کیوں پھر باز کرتے
وہ تھا مجبوریوں کے آگے پسپا
بہم تقدیر سے کیا ساز کرتے
سیما کرن
الف عین — جنوری 18، 2023 4:36 صبح
خوش آمدید سیما کرن ، یہ تعارف تو نہیں، محض غزل ہے، اور ماشاءاللہ اچھی ہی ہے، تعارف تفصیلی دیا جائے
سید عاطف علی — جنوری 20، 2023 2:14 شام
اچھے اشعار ہیں ۔ سیما کرن !
اپنا تعارف پیش کریں تو آپ کو محفل اور خصوصا محفل سخن میں با قاعدہ خوش آمدید کہا جائے ۔
ایس ایس ساگر — جنوری 20، 2023 4:23 شام
ہم ہی کو ہیں نظر انداز کرتے
گزاری عمر جن پر ناز کرتے
رباب زیست کا بودا تھا ہر ساز
ذرا اونچی اگر آواز کرتے
مری وحشت میں ہر دم ساتھ تھا وہ
مزید اب کیا شریک راز کرتے
صراط عشق کے دونوں تھے راہی
ہم اپنے دل کو کیوں پھر باز کرتے
وہ تھا مجبوریوں کے آگے پسپا
بہم تقدیر سے کیا ساز کرتے
ماشاءاللہ۔ اچھی شاعری ہے۔
سلامت رہیں۔ آمین۔
محمداحمد — جنوری 21، 2023 6:18 صبح
گزاری عمر جن پر ناز کرتے!
واہ !
خوش آمدید سیما بہن!
عرفان علوی — جنوری 21، 2023 4:28 شام
ہم ہی کو ہیں نظر انداز کرتے
گزاری عمر جن پر ناز کرتے
رباب زیست کا بودا تھا ہر ساز
ذرا اونچی اگر آواز کرتے
مری وحشت میں ہر دم ساتھ تھا وہ
مزید اب کیا شریک راز کرتے
صراط عشق کے دونوں تھے راہی
ہم اپنے دل کو کیوں پھر باز کرتے
وہ تھا مجبوریوں کے آگے پسپا
بہم تقدیر سے کیا ساز کرتے
سیما کرن
اچھی غزل ہے ، سیما صاحبہ . میری جانب سے داد اور خوش آمدید !
ظہیراحمدظہیر — جنوری 22، 2023 11:25 شام
بہت خوب ! اچھی غزل ہے ، سیما کرن صاحبہ!
بزمِ سخن میں خوش آمدید! امید ہے کہ آپ تادیر رونق افروز رہیں گی اور اپنے کلام سے نوازتی رہیں گی۔
مطلع کے مصرعِ اول میں ٹائپو درست کرلیجئے ۔ اسے ہمی کو کرلیجئے۔ غزل کےآغاز ہی میں ٹائپو اچھا نہیں لگ رہا ۔
گُلِ یاسمیں — جنوری 22، 2023 11:29 شام
خوش آمدید سیما کرن بہن۔
اچھی غزل ہے۔ پسند آئی۔
سیما کرن — جنوری 26، 2023 9:26 صبح
بہت خوب ! اچھی غزل ہے ، سیما کرن صاحبہ!
بزمِ سخن میں خوش آمدید! امید ہے کہ آپ تادیر رونق افروز رہیں گی اور اپنے کلام سے نوازتی رہیں گی۔
مطلع کے مصرعِ اول میں ٹائپو درست کرلیجئے ۔ اسے ہمی کو کرلیجئے۔ غزل کےآغاز ہی میں ٹائپو اچھا نہیں لگ رہا ۔
السلام علیکم و رحمتہ اللہ و برکاتہ
دراصل یہ ہمی ہی ہے ٹائپو کی خودکار درستگی نے یہ غلطی کی۔
سپاس گزار ہوں اتنی گہری نظر رکھنے کے لئے۔

Archived from: https://www.urduweb.org/mehfil/threads/%D8%B1%D8%A8%D8%A7%D8%A8-%D8%B2%DB%8C%D8%B3%D8%AA-%DA%A9%D8%A7-%D8%A8%D9%88%D8%AF%D8%A7-%D8%AA%DA%BE%D8%A7-%DB%81%D8%B1-%D8%B3%D8%A7%D8%B2.119201/