غم خانہءِ ہست و بود میں کیوں لے آئے
۱س دائرۂ شہود میں کیوں لے آئے
خوش تھا جو نہیں تھا، مرے ہمدرد مجھے
وحشت کدۂ وجود میں کیوں لے آئے
۱س دائرۂ شہود میں کیوں لے آئے
خوش تھا جو نہیں تھا، مرے ہمدرد مجھے
وحشت کدۂ وجود میں کیوں لے آئے
اسے اس طرح سے دیکھیے: دائرۂ شُہُود - "وہ دائرہ جس میں تمام وجودات قید ہیں"۔ شُہُود، شین پر ضمہ کے ساتھ، شاہد کی جمع۔ امید ہے اب شاید اچھا لگنے لگے۔ ضرور بتایئے۔ ویسے جب تک سانس میں سانس ہے، کچھ فائنل نہیں۔ کوشش ہوتی رہے گی۔