رباعیات : کشمیر - فرحان محمد خان

فرحان محمد خان — اگست 27، 2019 7:41 شام
رباعیات
دکھ درد و آلام کا مارا کشمیر
جلتی ہوئی جنت کا نظارہ کشمیر
لوٹا گیا جس کو ہر اک دور میں ہائے
ہے کربلِ ثانی بیچارا کشمیر
------------
دیتا ہے آج کل صدائیں کشمیر
گھیرے ہوئے ہیں کالی بلائیں کشمیر
شہ رگ کوئی کہتا ہے اٹوٹ انگ کوئی
اللہ کرے دونوں چھوڑ جائیں کشمیر
------------
فردوسِ زمیں اپنا دیارِ کشمیر
اللہ اللہ رے وہ بہارِ کشمیر
جنت نہیں کشمیر عطا ہو مالک
ہے خاکِ شفا مجھ کو غبارِ کشمیر
------------
فرحان محمد خان
عباد اللہ — اگست 27، 2019 7:48 شام
ہے خاک شفا مجھ کو غبارِ کشمیر
واہ واہ
ظہیراحمدظہیر — اگست 28، 2019 2:40 صبح
جنت نہیں کشمیر عطا ہو مالک
ہے خاکِ شفا مجھ کو غبارِ کشمیر
فرحان ، ایسا تقابل کسی صورت بھی ٹھیک نہیں ۔ ایسی باتیں شاعری میں بھی نہیں کرنی چاہئیں ۔ کوئی کوئی گھڑی قبولیت کی بھی ہوتی ہے ۔ اللہ آپ کو جنت نصیب کرے اور کشمیر بھی عطا کرے۔ مولا شاد و آباد رکھے اور خوشیاں عطا فرمائے ! آمین ۔
فرحان محمد خان — ستمبر 2، 2019 1:24 شام
فرحان ، ایسا تقابل کسی صورت بھی ٹھیک نہیں ۔ ایسی باتیں شاعری میں بھی نہیں کرنی چاہئیں ۔ کوئی کوئی گھڑی قبولیت کی بھی ہوتی ہے ۔ اللہ آپ کو جنت نصیب کرے اور کشمیر بھی عطا کرے۔ مولا شاد و آباد رکھے اور خوشیاں عطا فرمائے ! آمین ۔
آمین
آئندہ احتیاط کی کوشش کروں گا ان شاء اللہ

Archived from: https://www.urduweb.org/mehfil/threads/%D8%B1%D8%A8%D8%A7%D8%B9%DB%8C%D8%A7%D8%AA-%DA%A9%D8%B4%D9%85%DB%8C%D8%B1-%D9%81%D8%B1%D8%AD%D8%A7%D9%86-%D9%85%D8%AD%D9%85%D8%AF-%D8%AE%D8%A7%D9%86.108221/