ریت گھڑی

ظہیراحمدظہیر — دسمبر 29، 2016 5:43 شام
ریت گھڑی
ٹھہری ہے ایک نقطے پہ گزرانِ روز و شب
خود اپنی گردشوں میں کہیں کھوگیا ہے وقت
گرتا ہے ریزہ ریزہ سا لمحوں کا ریگزار
شیشے کے ایک ظرف میں گم ہوگیا ہے وقت
اُلٹے گا ریگزار یہ دورانیے کے بعد
پھر سے پلٹ کر آئیگا اب جو گیا ہے وقت
ظہیر احمد ۔ ۔۔۔۔۔ ۲۰۰۶​
محمد تابش صدیقی — دسمبر 29، 2016 5:48 شام
ریت گھڑی
ٹھہری ہے ایک نقطے پہ گزرانِ روز و شب
خود اپنی گردشوں میں کہیں کھوگیا ہے وقت
گرتا ہے ریزہ ریزہ سا لمحوں کا ریگزار
شیشے کے ایک ظرف میں گم ہوگیا ہے وقت
اُلٹے گا ریگزار یہ دورانیے کے بعد
پھر سے پلٹ کر آئیگا اب جو گیا ہے وقت
ظہیر احمد ۔ ۔۔۔۔۔ ۲۰۰۶​
واہ واہ ظہیر بھائی. کیا خوب تخیل ہے.
ظہیراحمدظہیر — دسمبر 29، 2016 5:53 شام
واہ واہ ظہیر بھائی. کیا خوب تخیل ہے.
غالب نے کہا تھا کہ گیا وقت واپس نہیں آتا ۔ لیکن وہ زمانے اور تھے تابش بھائی ۔ اب تو کام پر جانے کا وقت روز عین اُسی وقت واپس آجاتا ہے ۔ بس اسی بات کو بیان کرنے کی کوشش کی ہے ۔ :):):)
محمد تابش صدیقی — دسمبر 29، 2016 5:54 شام
غالب نے کہا تھا کہ گیا وقت واپس نہیں آتا ۔ لیکن وہ زمانے اور تھے تابش بھائی ۔ اب تو کام پر جانے کا وقت روز عین اُسی وقت واپس آجاتا ہے ۔ بس اسی بات کو بیان کرنے کی کوشش کی ہے ۔ :):):)
اس کو جس طرح آپ نے وقت کے آلہ سے جوڑا ہے. اس کے کیا ہی کہنے. :)
محمداحمد — دسمبر 30، 2016 11:32 صبح
واہ
بہت خوب !
عمدہ نظم ہے ظہیر بھائی!
محمد تابش صدیقی — دسمبر 30، 2016 5:10 شام
ظہیر بھائی کی محبتوں کی نذر.
PSMix_2016-12-30-22-00-01_zpsfkjub7th.png

اب بندر کے ہاتھ استرا آ گیا ہے تو شعراء حضرات کا کلام مشقِ ستم بنتا رہے گا.

بیک گراؤنڈ تصویر کا ربط
محمداحمد — دسمبر 31، 2016 5:34 صبح
ظہیر بھائی کی محبتوں کی نذر.
PSMix_2016-12-30-22-00-01_zpsfkjub7th.png

اب بندر کے ہاتھ استرا آ گیا ہے تو شعراء حضرات کا کلام مشقِ ستم بنتا رہے گا.

بیک گراؤنڈ تصویر کا ربط

زبردست !
کتنے بلیڈ والی پوسٹ میں شاید ایک آپشن اُسترا بھی تھا۔ :)
ظہیراحمدظہیر — جنوری 11، 2017 5:13 شام
واہ
بہت خوب !
عمدہ نظم ہے ظہیر بھائی!

بہت شکریہ احمد بھائی ! نظم کہاں بس اپنی مشینی زندگی کا رونا ہے ۔
روشن خیال — جنوری 11، 2017 5:24 شام
7Q2SonkKt_KKn5QflVh5gJEWIuZL4cWy_vGRM1-xtVgQaO0W_mLJjz0q_U2UdEAxmA8lrHbMYOazMcZA0iK_-JBHUeudn_aUTlAbfcHeP4GkZomvFoUv6F1G2kRm1QyopCVqgVhXtcf40AH2V9QEzAqyPJFymnQLQf2eyX8qOUhkBObKZyjnGbMGBvvK0Tw_WdSojZPiF_oi-DJPjXflq_TUubY_TLz62HZCqKiDuYNVsxle7IBCPSTk06VLOXc1O32n2k7hy_LJWJGpdCDzj9m8RpaX6zabAL59i8i2thBfhXjz2k4YVJGJQg_Vo1HNXEnTQJb1B116i8Psa4WebJmOrmljmlZvPfkwMBR22PdJkEd6Oy___geQGxjD92SaG8qDmIMJXEfIQi3n5ArYvcqq1dS9NKOguae-9Iytb1i-fAFEW09mopSPdVvbtMGNWy6owG31Kih-Vy46_cn1qqMq7qp-sbHb8nz8P8so0j5_y67jf1PhgJAXpryfja1kVoLEthyI4-XhFGHrmpFlIs4OfZyBEt_gL-vQYN0yQZCcLakpeETvVpDbpq-D-79UaxSNggEHExFuDGFvoQGmOyi6yPLVB0jzdkmf51QGl9buNJk=w295-h220-no
ظہیراحمدظہیر — جنوری 11، 2017 5:24 شام
[
ظہیر بھائی کی محبتوں کی نذر.
PSMix_2016-12-30-22-00-01_zpsfkjub7th.png

اب بندر کے ہاتھ استرا آ گیا ہے تو شعراء حضرات کا کلام مشقِ ستم بنتا رہے گا.

بیک گراؤنڈ تصویر کا ربط

تابش بھا ئی بہت زبردست!!! ہمیں معلوم نہیں تھا کہ آپ بھی فنکارانہ صلاحیتیں رکھتے ہیں ۔ ماشاء اللہ!! ویسے اتنا زیادہ تعجب بھی نہین ہوا کیونکہ میرا مشاہدہ ہے کہ جو لوگ شعر کا اچھا ذوق و شوق رکھتے ہیں وہ عموما بصری فنون سے بھی شغف رکھتے ہیں ۔ اللہ تعالٰی آپ کے فن کو جلا بخشے ۔ میں آپ کی محبتوں کا مقروض ہوں ۔ اللہ آپ کو سلامت رکھے !
تابش بھائی اگر آپ چاہیں تو ایک چھوٹا سا گرُ خطاطی کے بارے میں آپ کو بتا سکتا ہوں ۔
محمد تابش صدیقی — جنوری 11، 2017 6:42 شام
آمین. جزاک اللہ. خطاطی کے حوالہ سے بس بصری شوق کی حد تک بات ٹھیک ہے. اپنا خط تو ایسا ہے کہ تعلیمی دور میں نمبر ہی کٹوائے. یہ تو کمپیوٹر اور سافٹ ویئر کی مہربانی ہے کہ کچھ پردہ رہ جاتا ہے. :)
تابش بھائی اگر آپ چاہیں تو ایک چھوٹا سا گرُ خطاطی کے بارے میں آپ کو بتا سکتا ہوں
ضرور بتائیے. :)
ظہیراحمدظہیر — جنوری 11، 2017 6:49 شام
تابش بھائی جن الفاظ کے آخر میں ے ، ب، پ ، ت قبیل کے الفاظ آتے ہیں یعنے وہ الفاظ جن کی نشست لمبی ہوتی ہے انہیں کمپوزیشن کرتے وقت دیگر الفاظ کے اوپر رکھنا چاہیئے ناکہ ینچے ۔ پہلے مصرع میں آپ نے ہے کو ٹھہری کے اوپر رکھا ہے تو یہ درست طریقہ ہے ۔ لیکن بقیہ مصرعوں میں ایسا نہیں ہوسکا ۔ بس یہ ایک چھوٹی سی ٹِپ ہے۔ اللہ کرے زورِ قلم اور زیادہ!
ظہیراحمدظہیر — جنوری 12، 2017 12:08 صبح
جناب لگتا ہے کہ آپ کے مراسلے میں کوئی تصویرہے ۔ لیکن کسی وجہ سے وہ تصویر میرے کمپیوٹر پر نظر نہیں آرہی ۔
محمداحمد — جنوری 13، 2017 2:13 شام
جناب لگتا ہے کہ آپ کے مراسلے میں کوئی تصویرہے ۔ لیکن کسی وجہ سے وہ تصویر میرے کمپیوٹر پر نظر نہیں آرہی ۔

جناب تصویر کے بغیر بات ہی نہیں کرتے ہیں۔ :)
ویسے تصویر مجھے بھی نظر نہیں آ رہی ہے۔
محمداحمد — جنوری 13، 2017 2:14 شام
بہت شکریہ احمد بھائی ! نظم کہاں بس اپنی مشینی زندگی کا رونا ہے ۔

پاتے نہیں جب راہ تو چڑھ جاتے ہیں نالے، اور شاعری بن جاتے ہیں۔ :)

Archived from: https://www.urduweb.org/mehfil/threads/%D8%B1%DB%8C%D8%AA-%DA%AF%DA%BE%DA%91%DB%8C.93824/