زخم ہاتھوں میں لئے پھرتے ہیں بیمار ترے

فوزیہ رباب — مئی 13، 2016 12:36 شام
دل میں تصویر تری آنکھ میں آثار ترے
زخم ہاتھوں میں لیے پھرتے ہیں بیمار ترے
اے شبِ رنج و الم دیکھ ذرا رحم تو کر
آہ کس کرب میں رہتے ہیں عزادار ترے
زعم ہے تجھ کو اگر اپنے قبیلے پہ تو سُن
میرے قدموں میں گرے تھے کبھی سردار ترے
آج بازار میں لائی گئی جب تیری شبیہ
بھاگتے دوڑتے آ پہنچے خریدار ترے
سامنے کیوں تری عصمت پہ اٹھی ہے انگلی
کیوں یہ چرچے ہیں مسلسل پسِ دیوار ترے
ان کے دکھ درد کا تجھ سے بھی مداوا نہ ہوا
اپنی حالت پہ جو ہنستے رہے فنکار ترے
مجھ سے پھر چھٹتے ہوئے ابرِ الم نے یہ کہا
آج کی شام پلٹ آئیں گے غمخوار ترے
جانے کیا رنگ رباب اب انہیں دے گی دنیا
کس قدر درد سے لبریز ہیں اشعار ترے
فوزیہ رباب
La Alma — مئی 13، 2016 1:32 شام
بہت عمدہ ۔
سعیدالرحمن سعید — مئی 13، 2016 8:23 شام
دل ہاتھوں میں یا جاں ہتھیلی پر تو سنا ہے یہ " زخم ہاتھوں میں " کیا ہے۔ اور پسِ دیوار چرچہ؟ پسِ دیوار چرچہ نہیں سازش ہوتی ہے۔ معذرت لیکن یہ غزل سوائے بحر بندی ، ناقابل فہم موضوعات اور زبردستی بھرتی کے الفاظ یا محض قافیہ پیمائی ہے۔
خورشید بھارتی — مئی 15، 2016 9:24 صبح
میرے قدموں میں گرے تھے کبھی سردار ترے۔
اچھا ہے۔
محمد ریحان قریشی — مئی 15، 2016 9:41 صبح
دل ہاتھوں میں یا جاں ہتھیلی پر تو سنا ہے یہ " زخم ہاتھوں میں " کیا ہے۔ اور پسِ دیوار چرچہ؟ پسِ دیوار چرچہ نہیں سازش ہوتی ہے۔ معذرت لیکن یہ غزل سوائے بحر بندی ، ناقابل فہم موضوعات اور زبردستی بھرتی کے الفاظ یا محض قافیہ پیمائی ہے۔
.
ابن رضا — مئی 15، 2016 9:44 صبح
بہت خوب ۔
سعیدالرحمن سعید — مئی 15، 2016 9:55 صبح
بحر ہندی؟ میرے حساب سے تو یہ رمل کی ایک قسم ہے
فاعلاتن فعلاتن فعلاتن فعلن
سخن گوئی پر بات کرنے سے پہلے آنکھوں کیلئے کوئی اچھا سا سرمہ تلاش کرو تاکہ " بحر بندی" کو " بحر ہندی" نہ پڑھو
محمد ریحان قریشی — مئی 15، 2016 10:20 صبح
سخن گوئی پر بات کرنے سے پہلے آنکھوں کیلئے کوئی اچھا سا سرمہ تلاش کرو تاکہ " بحر بندی" کو " بحر ہندی" نہ پڑھو
.
خورشید بھارتی — مئی 20، 2016 7:55 شام
.[/۔آپ نے اچھا مشورہ دیا ہے۔

Archived from: https://www.urduweb.org/mehfil/threads/%D8%B2%D8%AE%D9%85-%DB%81%D8%A7%D8%AA%DA%BE%D9%88%DA%BA-%D9%85%DB%8C%DA%BA-%D9%84%D8%A6%DB%92-%D9%BE%DA%BE%D8%B1%D8%AA%DB%92-%DB%81%DB%8C%DA%BA-%D8%A8%DB%8C%D9%85%D8%A7%D8%B1-%D8%AA%D8%B1%DB%92.89881/