زرد رُت

عینی مروت — فروری 11، 2014 9:37 شام

زرد رُت
میرے احساس کی بستی میں
کب سے زرد موسم کا بسیرا ہے
درختِ جاں نے،
جانے کب سے پت جھڑ کے
وہ پھیکے رنگ سارے اوڑھ رکھے ہیں
کہ دشتِ آرزو میں اب
خیالِ یار کی رعنائیاں لے کر
کوئی کونپل نہیں کھلتی
یہ ماہ و سال کی شاخیں
ہوئی بنجر ہیں کچھ ایسے
کہ ان کی کوکھ سے امیدکےپتے
بڑی مشکل سے اگ پائیں !۔
جو اگ آئیں!۔۔
تو جلتی زیست کا تپتا ہوا سورج
انہیں اس شاخ پر ٹکنے نہیں دیتا!۔
ہرا رہنے نہیں دیتا
یہ سوکھے زرد پتے
اب میرے ان سوختہ خوابوں کا مرقد ہیں !۔
جنہیں مایوسیوں کی آنچ نے
تعبیر سے پہلے۔۔
جلا کر راکھ کر ڈالا
میرے مولا!۔
میرے احساس کے ویراں چمن میں کیوں
بہاریں لوٹ آنا بھول بیٹھی ہیں ؟!۔
۔۔عینی۔۔
عاطف بٹ — فروری 11، 2014 9:44 شام
میرے مولا!
میرے احساس کے ویراں چمن میں کیوں
بہاریں لوٹ آنا بھول بیٹھی ہیں ؟
واہ، بہت خوب!
عینی مروت — فروری 12، 2014 3:50 شام
میرے مولا!
میرے احساس کے ویراں چمن میں کیوں
بہاریں لوٹ آنا بھول بیٹھی ہیں ؟
واہ، بہت خوب!

بہت شکریہ جناب
سلامت رہیں
سلمان حمید — فروری 12، 2014 4:29 شام
کہ ان کی کوکھ سے امیدکےپتے
بڑی مشکل سے اگ پائیں !۔
جو اگ آئیں!۔۔
تو جلتی زیست کا تپتا ہوا سورج
انہیں اس شاخ پر ٹکنے نہیں دیتا!۔
بہت خوبصورت۔ بہت اچھا کلام ہے :)
عینی مروت — فروری 12، 2014 5:03 شام
کہ ان کی کوکھ سے امیدکےپتے
بڑی مشکل سے اگ پائیں !۔
جو اگ آئیں!۔۔
تو جلتی زیست کا تپتا ہوا سورج
انہیں اس شاخ پر ٹکنے نہیں دیتا!۔
بہت خوبصورت۔ بہت اچھا کلام ہے :)
پسندیدگی کے لیے آپکا بہت شکریہ
:happy:
خوش رہیں
محمد علم اللہ — فروری 12، 2014 5:13 شام
یہ سوکھے زرد پتے
اب میرے ان سوختہ خوابوں کا مرقد ہیں !۔
جنہیں مایوسیوں کی آنچ نے
تعبیر سے پہلے۔۔
جلا کر راکھ کر ڈالا
میرے مولا!۔
میرے احساس کے ویراں چمن میں کیوں
بہاریں لوٹ آنا بھول بیٹھی ہیں ؟!۔
سبحان اللہ
عینی مروت — فروری 13، 2014 1:20 شام
یہ سوکھے زرد پتے
اب میرے ان سوختہ خوابوں کا مرقد ہیں !۔
جنہیں مایوسیوں کی آنچ نے
تعبیر سے پہلے۔۔
جلا کر راکھ کر ڈالا
میرے مولا!۔
میرے احساس کے ویراں چمن میں کیوں
بہاریں لوٹ آنا بھول بیٹھی ہیں ؟!۔
سبحان اللہ
بہت شکریہ بھیا جی۔۔:happy:
ثامر شعور — فروری 25، 2014 3:01 صبح
بہت عمدہ
عینی مروت — فروری 26، 2014 9:21 شام
پسندیدگی کے لیے شکریہ
خوش رہیں
ماہی احمد — فروری 27، 2014 12:46 صبح
بہت عمدہ :)
عینی مروت — فروری 27، 2014 5:44 شام
بہت شکریہ ماہی سسٹر!
:happy:

Archived from: https://www.urduweb.org/mehfil/threads/%D8%B2%D8%B1%D8%AF-%D8%B1%D9%8F%D8%AA.72039/