زندگی بہتر بنانے کے لیے

عظیم — مئی 5، 2017 7:04 صبح
میری ایک غزل بابا سے اصلاح کے بعد ۔
زندگی بہتر بنانے کے لیے
لکھ رہا ہوں کچھ کمانے کے لیے
آپ کی نظروں میں اچھا ہوں تو بس
گو برا ہوں میں زمانے کے لیے
دشمنی دنیا سے کر لی ہے، نصیب!
دوستوں میں جا بنانے کے لیے
دل میں ہے اک داستاں میرے عظیم
ساری دنیا کو سنانے کے لیے
میں بھی ہوں امیدوارِ لطف و رحم
رو رہا ہوں مسکرانے کے لیے
مٹ ہی جاتا ہے کم و بیش آدمی
کچھ مقام اپنا بنانے کے لیے
آج کے دن بخش دیتا ہوں اے شہر!
پھر کہوں گا کچھ رلانے کے لیے
۔۔۔۔
loneliness4ever — مئی 5، 2017 7:09 صبح
لکھتے رہیں، مالک خوشحال و کامران رکھے آپ کو ۔۔۔۔۔۔۔۔ آمین صد آمین
خوب کہا آپ نے
مٹ ہی جاتا ہے کم و بیش آدمی
کچھ مقام اپنا بنانے کے لیے​

آج کے دن بخش دیتا ہوں اے شہر!
پھر کہوں گا کچھ رلانے کے لیے
محمد عظیم الدین — مئی 5، 2017 7:17 صبح
میں بھی ہوں امیدوارِ لطف و رحم
رو رہا ہوں مسکرانے کے لیے
بہت خوب عظیم بھائی
اکمل زیدی — مئی 5، 2017 7:29 صبح
آپ کی نظروں میں اچھا ہوں تو بس
گو برا ہوں میں زمانے کے لیے
اگر دوسرا مصرع یوں کردیں ۔ ۔ ۔
گر چہ برا ہوں زمانے کے لیے
عظیم — مئی 5، 2017 8:36 صبح
لکھتے رہیں، مالک خوشحال و کامران رکھے آپ کو ۔۔۔۔۔۔۔۔ آمین صد آمین
خوب کہا آپ نے
مٹ ہی جاتا ہے کم و بیش آدمی
کچھ مقام اپنا بنانے کے لیے​

آج کے دن بخش دیتا ہوں اے شہر!
پھر کہوں گا کچھ رلانے کے لیے
بہت شکریہ مخمور بھائی ۔
بہت خوب عظیم بھائی
بہت بہت شکریہ محمد عظیم الدین بھائی ۔
اگر دوسرا مصرع یوں کردیں ۔ ۔ ۔
گر چہ برا ہوں زمانے کے لیے
اس طرح بحر میں نہیں رہے گا ۔
محمداحمد — مئی 5، 2017 9:08 صبح
بہت خوب عظیم بھائی!
کیا کہنے!
محمد عدنان اکبری نقیبی — مئی 5، 2017 9:10 صبح
مٹ ہی جاتا ہے کم و بیش آدمی
کچھ مقام اپنا بنانے کے لیے
بہت عمدہ عظیم بھائی
عظیم — مئی 5، 2017 10:59 صبح
بہت خوب عظیم بھائی!
کیا کہنے!
بہت شکریہ محمد احمد بھائی ۔ بہت خوشی ہوئی آپ کا کمنٹ پڑھ کر ۔
بہت عمدہ عظیم بھائی
بہت بہت شکریہ بھائی ۔
ڈاکٹرعامر شہزاد — مئی 5، 2017 11:15 صبح
میں بھی ہوں امیدوارِ لطف و رحم
رو رہا ہوں مسکرانے کے لیے

آج کے دن بخش دیتا ہوں اے شہر!
پھر کہوں گا کچھ رلانے کے لیے
بہت خوب بھیا ۔ زبردست ۔
محمد تابش صدیقی — مئی 5، 2017 11:18 صبح
بہت خوب عظیم بھائی۔
آپ کی نظروں میں اچھا ہوں تو بس
گو برا ہوں میں زمانے کے لیے

میں بھی ہوں امیدوارِ لطف و رحم
رو رہا ہوں مسکرانے کے لیے

مٹ ہی جاتا ہے کم و بیش آدمی
کچھ مقام اپنا بنانے کے لیے
عظیم — مئی 13، 2017 8:22 صبح
بہت خوب بھیا ۔ زبردست ۔
بہت بہت شکریہ ڈاکٹر عامر شہزاد بھائی ۔
بہت خوب عظیم بھائی۔
بہت بہت شکریہ محمد تابش صدیقی بھائی ۔

Archived from: https://www.urduweb.org/mehfil/threads/%D8%B2%D9%86%D8%AF%DA%AF%DB%8C-%D8%A8%DB%81%D8%AA%D8%B1-%D8%A8%D9%86%D8%A7%D9%86%DB%92-%DA%A9%DB%92-%D9%84%DB%8C%DB%92.96234/