زیست ادھوری ہے مگر موت تو کامل ہوگی

شوکت پرویز — اپریل 29، 2013 7:53 صبح
زیست ادھوری ہے مگر موت تو کامل ہوگی​
قتل ہم ہونگے جہاں، وہ تری محفل ہوگی​
میری میّت میں نہ آنا کہ تری نظروں سے​
چل پڑے تیر تو پھر لاش بھی بسمل ہوگی​
راز جب قتل کا کھل جائے نظر آئے گا​
میری سچّائی مرے قتل میں شامل ہوگی​
میرے جینے کا تجھے دکھ ہے تو مر جاتا ہوں​
تجھ کو دکھ دے کے مجھے کیا خوشی حاصل ہوگی​
تذکرہ پھر سے جدائی کا جو چھیڑا تم نے​
ایک اک سانس مری جان پہ مشکل ہوگی​
میں کہیں خود سے جو ٹھہرا تو وہ منزل ہی نہیں​
تم جہاں مجھ کو رکاؤ گے وہ منزل ہوگی​
جنگ پوری ہوئی اب غور سے دیکھو شوکت​
نفسِ ظالم کسی معصوم کی قاتل ہوگی​
شوکت پرویز — اپریل 29، 2013 7:54 صبح
محمد خلیل الرحمٰن محمدعلم اللہ اصلاحی سید شہزاد ناصر
محمد علم اللہ — اپریل 29، 2013 8:02 صبح
کیا بات ہے بہت عمدہ بھائی جان !
بہت بہت شکریہ آپ نے اپنا وعدہ پورا کیا ۔میں آپ کو وعدہ ریمائنڈ کرانے والا ہی تھا ۔:)
باباجی — اپریل 29، 2013 8:20 صبح
بہت ہی اچھی کوشش
بہت خوب
میں کہیں خود سے جو ٹھہرا تو وہ منزل ہی نہیں​
تم جہاں مجھ کو رکاؤ گے وہ منزل ہوگی​

دوسرے مصرعہ میں لفظ "رکاؤ" وزن میں کمی کا باعث بن رہا ہے (یہ میرا ذاتی تجزیہ ہے تجربہ نہیں :)، کیونکہ مجھے علم العروض کی الف بے تک نہیں پتا )
میں کہیں خود سے جو ٹھہرا تو وہ منزل ہی نہیں​
تم جہاں مجھ کوٹھہراؤ گے وہ منزل ہوگی​

ہوسکتا ہے یہ سہی ہو ۔
انتہا — اپریل 29، 2013 8:40 صبح
راز جب قتل کا کھل جائے نظر آئے گا​
میری سچّائی مرے قتل میں شامل ہوگی​
راز جب قتل کا کھل جائے نظر آئے گا​
تیری رسوائی مرے قتل میں شامل ہوگی​
شوکت پرویز — اپریل 29، 2013 8:50 صبح
بہت ہی اچھی کوشش
بہت خوب
میں کہیں خود سے جو ٹھہرا تو وہ منزل ہی نہیں​
تم جہاں مجھ کو رکاؤ گے وہ منزل ہوگی​

دوسرے مصرعہ میں لفظ "رکاؤ" وزن میں کمی کا باعث بن رہا ہے (یہ میرا ذاتی تجزیہ ہے تجربہ نہیں :)، کیونکہ مجھے علم العروض کی الف بے تک نہیں پتا )
میں کہیں خود سے جو ٹھہرا تو وہ منزل ہی نہیں​
تم جہاں مجھ کوٹھہراؤ گے وہ منزل ہوگی​

ہوسکتا ہے یہ سہی ہو ۔
پسند کرنے کا شکریہ محترم باباجی،
آپ کا ممنون ہوں کہ آپ نے اس تک بندی پر ناقدانہ نظر ڈالی۔
خاکسار کی سمجھ کے مطابق "رکاؤ" وزن میں ہے، "ٹھہراؤ" وزن سے باہر ہے :)
شوکت پرویز — اپریل 29، 2013 8:51 صبح
راز جب قتل کا کھل جائے نظر آئے گا​
میری سچّائی مرے قتل میں شامل ہوگی​
راز جب قتل کا کھل جائے نظر آئے گا​
تیری رسوائی مرے قتل میں شامل ہوگی​
پسند کرنے کا شکریہ انتہا بھائی۔۔۔
باباجی — اپریل 29، 2013 9:37 صبح
پسند کرنے کا شکریہ محترم باباجی،
آپ کا ممنون ہوں کہ آپ نے اس تک بندی پر ناقدانہ نظر ڈالی۔
خاکسار کی سمجھ کے مطابق "رکاؤ" وزن میں ہے، "ٹھہراؤ" وزن سے باہر ہے :)

:) جناب من وہ میرا ذاتی تجزیہ تھا میں نے بریکٹ میں لکھا تھا
آپ اہلِ علم ہیں بہتر سمجھتے ہیں
الف عین — اپریل 29، 2013 12:04 شام
واہ ؤاہ شوکت، کیا کلاسیکی رچاؤ والی غزل کہی ہے۔
'رکاؤ' وزن میں تو درست ہے، لیکن مجھے اس لفظ کی نشست یہاں اچھی نہیں لگ رہی۔ اس مصرع کو بدل ہی دیں تو بہتر ہے۔
شوکت پرویز — اپریل 29، 2013 3:23 شام
واہ ؤاہ شوکت، کیا کلاسیکی رچاؤ والی غزل کہی ہے۔
'رکاؤ' وزن میں تو درست ہے، لیکن مجھے اس لفظ کی نشست یہاں اچھی نہیں لگ رہی۔ اس مصرع کو بدل ہی دیں تو بہتر ہے۔
غزل پسند کرنے پر آپ کا بے حد ممنون ہوں استاد جی۔ آپ کے حکم کے مطابق مذکورہ مصرعہ بدلنے کی کوشش کی ہے، بتائیں کہ کون سا بہتر ہے۔۔
تو جہاں روک دے مجھ کو وہی منزل ہوگی
تو جہاں مجھ کو رُکا دے وہی منزل ہوگی
الف عین — اپریل 30، 2013 12:47 شام
تو جہاں روک دے مجھ کو وہی منزل ہوگی
بہتر ہے
مدیحہ گیلانی — مئی 2، 2013 3:35 شام
میری میّت میں نہ آنا کہ تری نظروں سے
چل پڑے تیر تو پھر لاش بھی بسمل ہوگی
واہ بے حد عمدہ غزل کہی آپ نے شوکت صاحب ۔
محمد اسامہ سَرسَری — مئی 2، 2013 9:48 شام
بہت ہی عمدہ غزل ہے۔
داد قبول فرمائیے۔
شوکت پرویز — مئی 3، 2013 6:20 صبح
میری میّت میں نہ آنا کہ تری نظروں سے
چل پڑے تیر تو پھر لاش بھی بسمل ہوگی
واہ بے حد عمدہ غزل کہی آپ نے شوکت صاحب ۔
آپ کی ذرّہ نوازی پر ممنون ہوں مدیحہ گیلانی صاحبہ!
شوکت پرویز — مئی 3، 2013 6:20 صبح
بہت ہی عمدہ غزل ہے۔
داد قبول فرمائیے۔
غزل پسند کرنے کا شکریہ محمد اسامہ سَرسَری صاحب۔۔
محمد خلیل الرحمٰن — مئی 3، 2013 7:23 صبح
بہت خوبصورت غزل ہے جناب ۔ بہت داد قبول فرمائیے۔
ہم معذرت خواہ ہیں کہ گھر پر نیٹ نہ چلنے کی وجہ سے اسے بروقت نہ دیکھ سکے۔ ہمیں خوشی ہے کہ آپ نے ہمارے کہے کا مان رکھا اور اپنی شعری کاوشیں بھی محفل میں شیئر کرنا شروع کردی ہیں۔ ہم تو آپ کا رنگ دیکھ کر ہی پہچان گئے تھے کہ آپ یقیناً شاعر ہیں اوربہترین شعری ذوق رکھتے ہیں۔ اللہ کرے زورِ سخن اور زیادہ​
شوکت پرویز — مئی 3، 2013 7:27 صبح

آپ کی محبّت ہے جناب۔۔۔
غزل پسند کرنے کا شکریہ!
غدیر زھرا — جون 19، 2013 12:19 شام
بہت خوب :)
الشفاء — جون 19، 2013 1:05 شام
میں کہیں خود سے جو ٹھہرا تو وہ منزل ہی نہیں
تو جہاں روک دے مجھ کو وہی منزل ہوگی۔
بہت ہی خوب شوکت صاحب۔۔۔:)
شوکت پرویز — جون 19، 2013 1:17 شام
شکریہ غدیر زہرا اور الشفاء بھائی
صفحات: 1 2

Archived from: https://www.urduweb.org/mehfil/threads/%D8%B2%DB%8C%D8%B3%D8%AA-%D8%A7%D8%AF%DA%BE%D9%88%D8%B1%DB%8C-%DB%81%DB%92-%D9%85%DA%AF%D8%B1-%D9%85%D9%88%D8%AA-%D8%AA%D9%88-%DA%A9%D8%A7%D9%85%D9%84-%DB%81%D9%88%DA%AF%DB%8C.63282/