زیست پہ یہ کرم نہ کر

عباد اللہ — اگست 25، 2019 6:50 شام
ریگِ رواں میں کھو نہ جا ،درک یہ پیچ و خم نہ کر
دہر میں جی کو مت لگا ،زیست پہ یہ کرم نہ کر
خلقتِ کج نگاہ کو اپنا شریکِ غم نہ کر
دل میں کسک تو لے کے پھر گوشہء چشم نم نہ کر
اور بھی حشر ہیں ابھی! اور بھی ہیں قیامتیں!
اے دل مضطرب قرار! سینے میں ایسے رم نہ کر
شعر بھی ہو نہیں سکا رات بھی رائگاں گئی
خیر یہ راہ شوق ہے سود و زیاں کا غم نہ کر
عباد اللہ
یاسر شاہ — اگست 25، 2019 7:31 شام
واہ عباد بھائی -نہایت عمدہ غزل ہے -
یہ شعر بطور خاص پسند آئے :
خلقتِ کج نگاہ کو اپنا شریکِ غم نہ کر
دل میں کسک تو لے کے پھر گوشہء آنکھ نم نہ کر
گوشۂ آنکھ کے بجائے گوشۂ چشم کر دیں تاکہ مکمّل فارسی کی ترکیب ہو جائے -
شعر بھی ہو نہیں سکا رات بھی رائگاں گئی
خیر یہ راہ شوق ہے سود و زیاں کا غم نہ کر
بس اس مصرع کے ٹکڑے کو ابھی توجہ درکار ہے -
درک یہ پیچ و خم نہ کر

اور یہ شعر ہرچند کہ خوب ہے
اور بھی حشر ہیں ابھی! اور بھی ہیں قیامتیں!
اے دل مضطرب قرار! سینے میں ایسے رم نہ کر
مگر <رم> اپنے قبیلے کے الفاظ کے بغیر تنہا تنہا لگ رہا ہے مثلا دشت ،ہرن ،غزال وغیرہ
اس طرح کا کچھ آپ خود سوچیں،یہ محض نمونہ ہے :
اور بھی حشر ہیں ابھی اور بھی دشت ہیں کئی
اے دلِ عاشقِ غزال سینے میں ایسے رم نہ کر
اور دوست دوسروں کے اشعار پہ بھی تبصرے کر لیا کریں تاکہ آپ سے بھی استفادے کا موقعہ ملے -اب حسب معمول اظہار تواضع نہ کیجیے گا-بری بات - :D
عباد اللہ — اگست 25، 2019 7:37 شام

لیجیو بھلا مجھ سے استفادہ:ROFLMAO::ROFLMAO:
دیکھ رکتی نہیں ہنسی میری
باقی توجہ دلانے پر ممنون ہوں گوشہ ء چشم ہی کہا تھا مگر ٹائپ کرتے ہوئے دھیان نہیں رہا.
محمد عدنان اکبری نقیبی — اگست 26، 2019 7:33 صبح
بہت اعلی غزل عباد بھائی ۔
فرحان محمد خان — اگست 26، 2019 10:45 صبح
دل میں کسک تو لے کے پھر گوشہء چشم نم نہ کر
واہ بھائی کیا کہنے سلامتی سلامتی سلامتی
ظہیراحمدظہیر — اگست 28، 2019 4:51 صبح
بہت خوب عباداللہ! بہت اعلیٰ اشعار ہیں ! کیا بات ہے !
آخری شعر خوب بلکہ بہت خوب ہے ! بہت داد!
الف عین — اگست 28، 2019 5:21 صبح
اچھی غزل ہے
رم والے شعر کی بہتری کا ایک مشورہ 'اے مضطرب غزالِ دل' بھی بہتر ہے
عباد اللہ — ستمبر 23، 2019 5:41 شام
بہت اعلی غزل عباد بھائی ۔
:redheart:
دل میں کسک تو لے کے پھر گوشہء چشم نم نہ کر
واہ بھائی کیا کہنے سلامتی سلامتی سلامتی
:redheart:
عباد اللہ — ستمبر 23، 2019 5:41 شام
بہت خوب عباداللہ! بہت اعلیٰ اشعار ہیں ! کیا بات ہے !
آخری شعر خوب بلکہ بہت خوب ہے ! بہت داد!
نوازش سر
عباد اللہ — ستمبر 23، 2019 5:56 شام
تشکر
اور بھی حشر ہیں ابھی! اور بھی ہیں قیامتیں!
اے دل مضطرب قرار! سینے میں ایسے رم نہ کر

رم والے شعر کی بہتری کا ایک مشورہ 'اے مضطرب غزالِ دل' بھی بہتر ہے
استادی دیکھئے شاید ٹائیپ کرتے ہوئے آپ سے چوک ہو گئی ہے یا شاید میری ہی کم علمی ہے مگر مجھ سے اس تجویز کی موزوں قرات ممکن نہیں ۔بحر کے افاعیل مفتعلن مفاعلن ہیں شاید۔آپ حضرات یقینا بہتر جانتے ہیں میرا علم ناقص ہے۔
محمد خلیل الرحمٰن — ستمبر 23، 2019 7:38 شام
ریگِ رواں میں کھو نہ جا ،درک یہ پیچ و خم نہ کر
دہر میں جی کو مت لگا ،زیست پہ یہ کرم نہ کر
خلقتِ کج نگاہ کو اپنا شریکِ غم نہ کر
دل میں کسک تو لے کے پھر گوشہء چشم نم نہ کر
اور بھی حشر ہیں ابھی! اور بھی ہیں قیامتیں!
اے دل مضطرب قرار! سینے میں ایسے رم نہ کر
شعر بھی ہو نہیں سکا رات بھی رائگاں گئی
خیر یہ راہ شوق ہے سود و زیاں کا غم نہ کر
عباد اللہ
خوبصورت!! کیا اچھی غزل!!
الف عین — ستمبر 24، 2019 5:10 شام
تشکر
استادی دیکھئے شاید ٹائیپ کرتے ہوئے آپ سے چوک ہو گئی ہے یا شاید میری ہی کم علمی ہے مگر مجھ سے اس تجویز کی موزوں قرات ممکن نہیں ۔بحر کے افاعیل مفتعلن مفاعلن ہیں شاید۔آپ حضرات یقینا بہتر جانتے ہیں میرا علم ناقص ہے۔
اے مضطرب.. مفتعلن
غزالِ دل... مفاعلن
عباد اللہ — ستمبر 24، 2019 6:45 شام
اے مضطرب.. مفتعلن
غزالِ دل... مفاعلن
نہیں سر گستاخی معاف مگر میرے خیال میں مضطرب کا اپنا وزن فاعلن ہے اور اس سے پہلے اے کا ٹکڑا فع، پس یہ وزن بنا مستفعلن نہ کہ مفتعلن ۔
ممکن ہے میں غلطی پر ہوں ؟
عباد اللہ — ستمبر 24، 2019 6:45 شام
خوبصورت!! کیا اچھی غزل!!
تشکر

Archived from: https://www.urduweb.org/mehfil/threads/%D8%B2%DB%8C%D8%B3%D8%AA-%D9%BE%DB%81-%DB%8C%DB%81-%DA%A9%D8%B1%D9%85-%D9%86%DB%81-%DA%A9%D8%B1.108189/