سائبانوں کو جو امر کر دے

محمد نعیم وڑائچ — اگست 17، 2019 7:13 شام
سائبانوں کو جو امر کر دے
میری قسمت میں وہ شجر کر دے
میرے ہاتھوں میں باگ دے اس کی
یا مری عمر مختصر کر دے
ہے یہی صورت عدل باقی
سارے زیروں کو اب زبر کر دے
صورت وصل کچھ تو ہو یا رب
ذرہ ریگ رہگزر کر دے
جل چکا ہے لہو چراغوں کا
تو ہےقادر تواب سحر کر دے
راس آتی نہیں ہوا گھر کی
پھر مجھے عازم سفر کر دے
محمد تابش صدیقی — اگست 17، 2019 7:40 شام
خوب
ہے یہی صورت عدل باقی
عدل کا وزن فاع ہے
محمد نعیم وڑائچ — اگست 17، 2019 7:52 شام
خوب
عدل کا وزن فاع ہے
آپ نے درست کہا..د ساکن ہے.. مصرعہ تصیح طلب ہے

Archived from: https://www.urduweb.org/mehfil/threads/%D8%B3%D8%A7%D8%A6%D8%A8%D8%A7%D9%86%D9%88%DA%BA-%DA%A9%D9%88-%D8%AC%D9%88-%D8%A7%D9%85%D8%B1-%DA%A9%D8%B1-%D8%AF%DB%92.108076/