سب کاروبار ِ نقد و نظر چھوڑنا پڑا

ظہیراحمدظہیر — جنوری 9، 2016 6:20 صبح
سب کاروبار ِ نقد و نظر چھوڑنا پڑا
بکِنے لگے قلم تو ہُنر چھوڑنا پڑا
قربانی مانگتی تھی ہر اک شاخ ِ بے ثمر
بسنے نہ پائے تھے کہ شجر چھوڑنا پڑا
کرنا تھا جو سفر ہمیں ہم نے نہیں کیا
بچوں کو آج اس لئے گھر چھوڑنا پڑا
آ تو گئے ہو ، سوچ لو جاؤ گے پھر کہاں
یہ شہر ِ بد لحاظ اگر چھوڑنا پڑا
گھر سے چلا تھا بار ِ وراثت اٹھا کے میں
رستے میں تھوڑا تھوڑا مگر چھوڑنا پڑا
نفرت کے سانپ آ گئے گھر تک تو میں ظہیر
اتنا ڈرا کہ خوف ِ سفر چھوڑنا پڑا
ظہیراحمدظہیر ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۲۰۰۸
ٹیگ: محمد تابش صدیقی کاشف اختر سید عاطف علی فاتح
محمد تابش صدیقی — جنوری 9، 2016 6:33 صبح
مزہ آ گیا ظہیر بھائی۔
سب کاروبار ِ نقد و نظر چھوڑنا پڑا
بکِنے لگے قلم تو ہُنر چھوڑنا پڑا
قربانی مانگتی تھی ہر اک شاخ ِ بے ثمر
بسنے نہ پائے تھے کہ شجر چھوڑنا پڑا

نفرت کے سانپ آ گئے گھر تک تو میں ظہیر
اتنا ڈرا کہ خوف ِ سفر چھوڑنا پڑا

بہت اعلٰی۔
فاتح — جنوری 9، 2016 6:33 صبح
سبحان اللہ! کیا ہی کمال کے اشعار ہیں۔
نمرہ — جنوری 9، 2016 10:57 صبح
بہت ہی اچھی ردیف ہے۔ :)
سارہ خان — جنوری 12، 2016 7:33 شام
سب کاروبار ِ نقد و نظر چھوڑنا پڑا
بکِنے لگے قلم تو ہُنر چھوڑنا پڑا
قربانی مانگتی تھی ہر اک شاخ ِ بے ثمر
بسنے نہ پائے تھے کہ شجر چھوڑنا پڑا
بہت خوب ۔۔۔ :)
ادب دوست — جنوری 12، 2016 8:23 شام
کیا کہنے ظہیر بھائی، بہت خوب ۔۔ واہ ۔۔ ہمیشہ کی طرح بہت اعلیٰ
کرنا تھا جو سفر ہمیں ہم نے نہیں کیا
بچوں کو آج اس لئے گھر چھوڑنا پڑا
حسیب احمد حسیب — جنوری 12، 2016 8:55 شام
کیا بات ہے جناب بہت خوب
فرحان محمد خان — فروری 13، 2019 5:35 صبح
گھر سے چلا تھا بار ِ وراثت اٹھا کے میں
رستے میں تھوڑا تھوڑا مگر چھوڑنا پڑا
ٹیگ: محمد تابش صدیقی کاشف اختر سید عاطف علی فاتح
لاجواب واہ
یاسر شاہ — مارچ 4، 2019 6:16 شام
ہر شعر نہایت عمدہ ظہیر صاحب !کہاں ہیں آپ آج کل ؟
گھر سے چلا تھا بار ِ وراثت اٹھا کے میں
رستے میں تھوڑا تھوڑا مگر چھوڑنا پڑا
کیا خوب-
کرنا تھا جو سفر ہمیں ہم نے نہیں کیا
بچوں کو آج اس لئے گھر چھوڑنا پڑا
واہ -کیا ہی خوب فرمایا -

Archived from: https://www.urduweb.org/mehfil/threads/%D8%B3%D8%A8-%DA%A9%D8%A7%D8%B1%D9%88%D8%A8%D8%A7%D8%B1-%D9%90-%D9%86%D9%82%D8%AF-%D9%88-%D9%86%D8%B8%D8%B1-%DA%86%DA%BE%D9%88%DA%91%D9%86%D8%A7-%D9%BE%DA%91%D8%A7.87030/