ستم روز روز اے ستم گر نہ ڈھا

راحیل فاروق — اکتوبر 15، 2016 8:57 شام
ستم روز روز اے ستم گر نہ ڈھا
کسی روز محشر بپا کر دکھا
جفا دے رہی ہے سبق ضبط کا
ادھر ابتدا اور ادھر انتہا
مبارک ہو سرکار میں مر چلا
مبارک ہو دل آپ کا ہو گیا​

تری شکل وحشی نے کیوں دیکھ لی
دل اب مجھ کو صحرا میں لے جائے گا
بھلا ہو ترے مخبروں کا مگر
مرا حال خود بھی کبھی دیکھ جا
اسے دیکھ کر بات کیا کیجیے
مگر واہ وا، واہ وا، واہ وا!
یگانہ ہوں میں اور زمانہ ہے تو
اکیلا چنا بھاڑ پھوڑے گا کیا؟
خدا شاعری کی سمجھ دے اسے
غزل میں تو راحیلؔ سب کہہ دیا
راحیلؔ فاروق
ستمبر ۲۰۱۶ء
مریم افتخار — اکتوبر 16، 2016 6:38 صبح
واہ وا، واہ وا، واہ وا! :rolleyes:
سید عاطف علی — اکتوبر 16، 2016 7:21 صبح
بہت زبر دست راحیل بہت خوب ۔ خوب پسند آئی ۔
غزل میں تو راحیلؔ سب کہہ دیا۔ وااہ​
محمد تابش صدیقی — اکتوبر 16، 2016 7:42 صبح
بہت خوب سرکار، بہت عمدہ
جفا دے رہی ہے سبق ضبط کا
ادھر ابتدا اور ادھر انتہا

خدا شاعری کی سمجھ دے اسے
غزل میں تو راحیلؔ سب کہہ دیا
محمدابوعبداللہ — اکتوبر 16، 2016 7:49 صبح
تری شکل وحشی نے کیوں دیکھ لی
دل اب مجھ کو صحرا میں لے جائے گا

تری شکل وحشی نے کیوں دیکھ لی
وہ پہلے ہی وحشی کیا کم تھا بھلا
:party:
محمدابوعبداللہ — اکتوبر 16، 2016 7:49 صبح
واہ بہت خوب
حمیرا عدنان — اکتوبر 16، 2016 8:41 صبح
بہت خوب سرکار
راحیل فاروق — اکتوبر 16، 2016 3:36 شام
واہ وا، واہ وا، واہ وا! :rolleyes:
آداب۔ :):):)
بہت زبر دست راحیل بہت خوب ۔ خوب پسند آئی ۔
میری خوش نصیبی ہے، سیدی! :cool::cool::cool:
بہت خوب سرکار، بہت عمدہ
:in-love::in-love::in-love:
تری شکل وحشی نے کیوں دیکھ لی
وہ پہلے ہی وحشی کیا کم تھا بھلا
:eek::eek::eek:
کون وحشی؟
شکریہ۔ :):):)
عنایت، چھوٹی آپا۔ :):):)
ربیع م — اکتوبر 16، 2016 3:54 شام
بہت عمدہ ماشاءاللہ
اے خان — اکتوبر 16، 2016 3:57 شام
لا جواب ، بہت عمدہ
الف عین — اکتوبر 16، 2016 5:18 شام
ہمیشہ کی طرح واہ واہ۔
یوسف سلطان — اکتوبر 16، 2016 5:22 شام
بہت خوب​
محمد وارث — اکتوبر 17، 2016 4:04 صبح
بہت خوب راحیل صاحب، لاجواب۔
ٹرومین — اکتوبر 17، 2016 5:17 صبح
بہت خوب:)
ظہیراحمدظہیر — اکتوبر 19، 2016 3:42 صبح
واہ وا!! کیا اچھی غزل ہے بھائی !! بہت خوب!
محمداحمد — اکتوبر 19، 2016 10:18 صبح
واہ! بہت خوب!
گو کہ غزل پڑھ کر لطف آیا لیکن ۔۔۔
کلامِ شاعر بہ زبانِ شاعر کا الگ ہی مزہ ہے۔ :)
فیضان قیصر — نومبر 27، 2016 7:27 صبح
راحیل بھائی الفاظ نہیں مل رہے تعریف کے لئے مختصر مگر واہ وا، واہ وا، واہ وا!​

Archived from: https://www.urduweb.org/mehfil/threads/%D8%B3%D8%AA%D9%85-%D8%B1%D9%88%D8%B2-%D8%B1%D9%88%D8%B2-%D8%A7%DB%92-%D8%B3%D8%AA%D9%85-%DA%AF%D8%B1-%D9%86%DB%81-%DA%88%DA%BE%D8%A7.92503/