سموگ زدہ لاہور کی ایک بارش کے بعد

Wajih Bukhari — دسمبر 1، 2019 4:07 صبح
1 دسمبر 2019 کو یہ نظم لکھی
پھر آج وہی بھولا بِسرا
وہ رنگ زمیں پر ہے اترا
پھر آج وہی خوشبو آئی
جب برسا ہے پہلا قطرہ
موسم نے دل پر دستک دی
اک یاد جگاتا ہے بَدرا
بھیگی رُت مجھ سے کہتی ہے
اُس چاہت کا قصّہ دُہرا
وہ چاہت جس کی بانہوں میں
جانے کتنا عرصہ گزرا
اُس چاہت کے موسم میں کبھی
سب لگتا تھا نکھرا نکھرا
ہر چیز یہاں پر اپنی تھی
جنگل، دریا، پربت، صحرا
پھر اک دن یہ سب چھوڑ کے میں
اک اور نگر میں جا ٹھہرا
اب لوٹ تو آیا ہوں لیکن
مانوس نہیں کوئی چہرہ
اپنوں کی کھوج کروں کیسے
جب شہر پہ چھایا ہو کُہرہ
یہ دیس تو ایسا لگتا ہے
اک باغ خزاں میں ہو بکھرا
اب پھول کہاں لہرائیں گے
آلودہ ہے ذرّہ ذرّہ
لیکن پھر بھیگ گیا موسم
یک دم چھایا بادل گہرا
پھر آج وہی خوشبو آئی
جب برسا ہے پہلا قطرہ
-- ۔۔- ۔۔- ۔۔-
عدنان عمر — دسمبر 1، 2019 7:08 صبح
واہ جی واہ۔ بہت خوب۔
Wajih Bukhari — دسمبر 1، 2019 7:23 صبح
واہ جی واہ۔ بہت خوب۔
شکریہ
محمد احسن سمیع راحلؔ — دسمبر 1، 2019 8:18 صبح
سبحان اللہ ۔۔۔ بھئی واہ ۔۔۔ سموگ جیسے موسم سے کیا عمدہ تاثر اور کشف لیا ہے ۔۔۔ مزہ آگیا
نظم کی روانی اس کی شیرینی کو دوبالا کر رہی ہے۔
اب تو ویسے بھی احباب نظم کی طرف توجہ کم کم ہی کرتے ہیں، ایسے میں کہیں غزلوں کے درمیان کوئی عمدہ نظم پڑھنے کو مل جائے تو یوں لگتا ہے جیسے حلوہ کھاتے ہوئے زبان پرکوئی بادام، پستہ یا چرونجی آگئی ہو :)
بہت خوب، ماشاءاللہ!
محمد شکیل خورشید — دسمبر 2، 2019 7:14 صبح
بہت ہی شیریں، رواں اور پر تاثیر، زبردست
Wajih Bukhari — دسمبر 2، 2019 8:34 صبح
سبحان اللہ ۔۔۔ بھئی واہ ۔۔۔ سموگ جیسے موسم سے کیا عمدہ تاثر اور کشف لیا ہے ۔۔۔ مزہ آگیا
نظم کی روانی اس کی شیرینی کو دوبالا کر رہی ہے۔
اب تو ویسے بھی احباب نظم کی طرف توجہ کم کم ہی کرتے ہیں، ایسے میں کہیں غزلوں کے درمیان کوئی عمدہ نظم پڑھنے کو مل جائے تو یوں لگتا ہے جیسے حلوہ کھاتے ہوئے زبان پرکوئی بادام، پستہ یا چرونجی آگئی ہو :)
بہت خوب، ماشاءاللہ!
بہت مہربانی۔ آپ کے الفاظ میرے لئے بہت حوصلہ افزائی کا سبب ہیں۔
Wajih Bukhari — دسمبر 2، 2019 8:34 صبح
بہت ہی شیریں، رواں اور پر تاثیر، زبردست
شکریہ جناب
ظہیراحمدظہیر — دسمبر 6، 2019 3:51 صبح
واہ! بہت خوب!
یہ سموگ زدہ کا کیا مطلب ہو ابھلا؟ یہ لفظ پہلے کبھی میری نظر سے نہیں گزرا۔
محمد تابش صدیقی — دسمبر 6، 2019 4:03 صبح
واہ! بہت خوب!
یہ سموگ زدہ کا کیا مطلب ہو ابھلا؟ یہ لفظ پہلے کبھی میری نظر سے نہیں گزرا۔
کسی نے کہا
فوگ کا مطلب: دھند
سموگ کا مطلب: اندھا دھند
:)
ظہیراحمدظہیر — دسمبر 6، 2019 4:06 صبح
کسی نے کہا
فوگ کا مطلب: دھند
سموگ کا مطلب: اندھا دھند
:)
ہا ہا ہا ! اب سمجھ میں آیا ۔ تو یہ smog کے پنجاب ورژن کو فارسی زدہ کردیا گیا ہے ۔ بالکل ٹھیک !
محمد تابش صدیقی — دسمبر 6، 2019 4:08 صبح
خوب نظم کیا ہے سموگ کو۔ :)
Wajih Bukhari — دسمبر 6، 2019 9:59 صبح
واہ! بہت خوب!
یہ سموگ زدہ کا کیا مطلب ہو ابھلا؟ یہ لفظ پہلے کبھی میری نظر سے نہیں گزرا۔
بد قسمتی ہی سمجھئے کہ سموگ کا لفظ ہمیں اپنی زبان میں داخل کرنے کی ضرورت پڑ گئی ہے۔
Wajih Bukhari — دسمبر 6، 2019 9:59 صبح
خوب نظم کیا ہے سموگ کو۔ :)
مہربانی جناب کی
محمد خلیل الرحمٰن — فروری 13، 2020 1:30 شام
1 دسمبر 2019 کو یہ نظم لکھی
پھر آج وہی بھولا بِسرا
وہ رنگ زمیں پر ہے اترا
پھر آج وہی خوشبو آئی
جب برسا ہے پہلا قطرہ
موسم نے دل پر دستک دی
اک یاد جگاتا ہے بَدرا
بھیگی رُت مجھ سے کہتی ہے
اُس چاہت کا قصّہ دُہرا
وہ چاہت جس کی بانہوں میں
جانے کتنا عرصہ گزرا
اُس چاہت کے موسم میں کبھی
سب لگتا تھا نکھرا نکھرا
ہر چیز یہاں پر اپنی تھی
جنگل، دریا، پربت، صحرا
پھر اک دن یہ سب چھوڑ کے میں
اک اور نگر میں جا ٹھہرا
اب لوٹ تو آیا ہوں لیکن
مانوس نہیں کوئی چہرہ
اپنوں کی کھوج کروں کیسے
جب شہر پہ چھایا ہو کُہرہ
یہ دیس تو ایسا لگتا ہے
اک باغ خزاں میں ہو بکھرا
اب پھول کہاں لہرائیں گے
آلودہ ہے ذرّہ ذرّہ
لیکن پھر بھیگ گیا موسم
یک دم چھایا بادل گہرا
پھر آج وہی خوشبو آئی
جب برسا ہے پہلا قطرہ
-- ۔۔- ۔۔- ۔۔-
وجیہہ بخآری بھائی اپنی یہ نظم اردو محفل کے مجلے "سہ ماہی اردو محفل" میں ملاحظہ فرمائیے!
سہ ماہی مجلہ "اردو محفل" آن لائن پیش کردیا گیا ہے
Wajih Bukhari — فروری 18، 2020 12:05 شام
وجیہہ بخآری بھائی اپنی یہ نظم اردو محفل کے مجلے "سہ ماہی اردو محفل" میں ملاحظہ فرمائیے!
سہ ماہی مجلہ "اردو محفل" آن لائن پیش کردیا گیا ہے
بہت مہربانی جناب کی۔

Archived from: https://www.urduweb.org/mehfil/threads/%D8%B3%D9%85%D9%88%DA%AF-%D8%B2%D8%AF%DB%81-%D9%84%D8%A7%DB%81%D9%88%D8%B1-%DA%A9%DB%8C-%D8%A7%DB%8C%DA%A9-%D8%A8%D8%A7%D8%B1%D8%B4-%DA%A9%DB%92-%D8%A8%D8%B9%D8%AF.109357/