سوچ کس کی ہے دھیان کس کا ہے

خرم شہزاد خرم — اکتوبر 8، 2008 6:42 صبح
سوچ کس کی ہے دھیان کس کا ہے
دل میں میرے مکان کس کا ہے
اپنی مستی میں اب نہیں جیتا
جان کس کی جہان کس کا ہے
اڑ رہا ہوں مگر نہیں معلوم
سر پہ یہ آسمان کس کا ہے
کون تنہا ہے آج دنیا میں
دشت میں یہ مکان کس کا ہے
وہ تو آیا نہیں مگر خرم
ہر گھڑی یہ گمان کس کا ہے
ایک اور غزل خرم شہزاد خرم کی آنے والے کتاب ”نامعلوم“ سے انتخاب:grin:
محسن حجازی — اکتوبر 8، 2008 7:23 صبح
حضور ایک ایک شعر پر داد قبول کیجئے بہت ہی اعلی!
ہم کو پوری غزل ہی حسب حال معلوم ہوتی ہے خاص طور پر مستی سے متعلق شعر کہ اپنا تو کچھ ہے نہیں پھر ڈرتے کیا ہیں لڑتے کاہے کو ہیں۔
خرم شہزاد خرم — اکتوبر 8، 2008 7:27 صبح
حضور ایک ایک شعر پر داد قبول کیجئے بہت ہی اعلی!
ہم کو پوری غزل ہی حسب حال معلوم ہوتی ہے خاص طور پر مستی سے متعلق شعر کہ اپنا تو کچھ ہے نہیں پھر ڈرتے کیا ہیں لڑتے کاہے کو ہیں۔

جناب بہت شکریہ محسن بھائی یہ غزل کل ہی آپ کے ایک خط سے ملی ہے :grin: اس کو بھی میں اپنے نام سے شائع کر رہا ہوں :grin:
پسند کرنے کا بہت شکریہ
ایم اے راجا — اکتوبر 8، 2008 7:42 صبح
بہت ہی خوبصورت غزل ہے، بہت خوب داد قبول ہو
خرم شہزاد خرم — اکتوبر 8، 2008 7:46 صبح
بہت شکریہ راجا بھائی
جیہ — اکتوبر 8، 2008 9:22 صبح
اڑ رہا ہوں مگر نہیں معلوم
سر پہ یہ آسمان کس کا ہے
'
قبلہ ہمیں اڑنے کا طریقہ بتادیں عنایت ہوگی
خرم شہزاد خرم — اکتوبر 8، 2008 10:06 صبح
'
قبلہ ہمیں اڑنے کا طریقہ بتادیں عنایت ہوگی

آپی:confused:
جیہ — اکتوبر 8، 2008 11:17 صبح
میں نے کیا کہا؟
خرم شہزاد خرم — اکتوبر 8، 2008 11:46 صبح

غزل پر بات کریں نا :confused:
جیہ — اکتوبر 8، 2008 11:50 صبح
یعنی آپ کا مطلب ہے کہ میں غالب کی سطح سے نیچے آجاؤں؟؟
خرم شہزاد خرم — اکتوبر 8، 2008 12:18 شام
یعنی آپ کا مطلب ہے کہ میں غالب کی سطح سے نیچے آجاؤں؟؟
سمجھ گیا۔ شکریہ
ایم اے راجا — اکتوبر 8، 2008 7:24 شام
خرم بھئی کیا سمجھے ہمیں بھی یہ فارسی سمجھائیں نہ!
ناہید — اکتوبر 9، 2008 3:29 صبح
وہ تو آیا نہیں مگر خرم
ہر گھڑی یہ گمان کس کا ہے
بہت خوب، داد !
ناہید
خرم شہزاد خرم — اکتوبر 9، 2008 4:43 صبح
خرم بھئی کیا سمجھے ہمیں بھی یہ فارسی سمجھائیں نہ!

آپ کو فون پر بتا دوں گا :grin:
خرم شہزاد خرم — اکتوبر 9، 2008 4:44 صبح
وہ تو آیا نہیں مگر خرم
ہر گھڑی یہ گمان کس کا ہے
بہت خوب، داد !
ناہید

ناہید آپی پسند کرنے کا بہت شکریہ
زینب — جنوری 21، 2009 9:03 صبح
شاباش۔بہت بہت اچھا لکھا۔ایسے ہی لکھتے رہو۔ان قریب تمہارا شمار بھی خبطیوں میں ہونے لگے گا ۔۔۔۔۔۔۔۔
خرم شہزاد خرم — جنوری 21، 2009 10:04 صبح
ہا ہا ہا آپ بھی نا ہر جگہ شرارت کے لیے تیار ہوتی ہیں اساتذہ نے دیکھ لے تو وہ ناراض ہونگے ہر جگہ شرارت ناکیا کریں ہی ہی
الف عین — جنوری 21، 2009 4:19 شام
ارے یہاں میں نے صرف شکریہ ادا کیا!!!
مکمل وزن میں ہی نہیں، بلکہ فکر و خیال کے اعتبار سے بھی کامیاب غزل ہے۔ اصلاح کی کوئی ضرورت نہیں۔ مبارک ہو خرم۔
خرم شہزاد خرم — جنوری 26، 2009 7:45 صبح
بہت شکریہ سر جی ویسے ہی آپ کی اصلاح کے بعد ہی
آپ کی شاعری والے سیکشن میں پوسٹ کی ہے :)

Archived from: https://www.urduweb.org/mehfil/threads/%D8%B3%D9%88%DA%86-%DA%A9%D8%B3-%DA%A9%DB%8C-%DB%81%DB%92-%D8%AF%DA%BE%DB%8C%D8%A7%D9%86-%DA%A9%D8%B3-%DA%A9%D8%A7-%DB%81%DB%92.15516/