سوچ کو سیڑھیاں نہیں ملتیں - منیب احمد

منیب الف — نومبر 15، 2018 6:01 شام
چند تازہ اشعار ۔۔
بے ربط، ٹوٹے پھوٹے ۔۔
میری طرح ۔۔
لیکن سنانے سے پہلے ایک وضاحت:
منیب احمد فاتح، فاتح جہانگیری، قاضی منیب احمد فاتح دہلوی،
منیب الف، میم الف اور بہت سے دوسرے تخلص استعمال کرنے کے بعد
میں اِس نتیجے پر پہنچا ہوں کہ منیبؔ احمد ہی ٹھیک ہے۔
نام کا نام، تخلص کا تخلص!
اب اشعار سنیے:
سوچ کو سیڑھیاں نہیں ملتیں
چاند کی وادیاں نہیں ملتیں
دل میں آتش کدے نہیں ملتے
آنکھ میں بجلیاں نہیں ملتیں
گھر ہوادار مل تو جاتے ہیں
پر کھلی کھڑکیاں نہیں ملتیں
حالِ دل اب بھی لوگ لکھتے ہیں
خوں چکاں اُنگلیاں نہیں ملتیں
دل کا دروازہ ہو گیا ہے بند
اور اب چابیاں نہیں ملتیں
حادثے بعض ایسے ہوتے ہیں
جن کو شہ سرخیاں نہیں ملتیں
وہ نہیں کامیاب ہو سکتے
جن کو ناکامیاں نہیں ملتیں
خوبیوں پر اگر نظر رکھو
پھر کہیں خامیاں نہیں ملتیں​

وہ نہیں ساتھ ساتھ چل سکتے
جن کی دلچسپیاں نہیں ملتیں​

مشکلیں اُن کو سہل لگتی ہیں
جن کو آسانیاں نہیں ملتیں
قبر پر گھاس رہ گئی ہے منیبؔ
پھول کی پتیاں نہیں ملتیں​
شکریہ، آداب ۔۔
ہم بندے، آپ صاب!
محمد عدنان اکبری نقیبی — نومبر 15، 2018 6:59 شام
دل کا دروازہ ہو گیا ہے بند
اور اب چابیاں نہیں ملتیں
بہت عمدہ منیب بھائی ۔
زبردست غزل ہے
اکمل زیدی — نومبر 16، 2018 5:06 صبح
واہ۔۔واہ ۔۔۔ہر بار کی طرح عمدہ۔۔۔۔پرسوچ ۔۔کاوش۔۔۔ خاص کر۔۔۔
گھر ہوادار مل تو جاتے ہیں
پر کھلی کھڑکیاں نہیں ملتیں
حالِ دل اب بھی لوگ لکھتے ہیں
خوں چکاں اُنگلیاں نہیں ملتیں
وہ نہیں ساتھ ساتھ چل سکتے
جن کی دلچسپیاں نہیں ملتیں
مشکلیں اُن کو سہل لگتی ہیں
جن کو آسانیاں نہیں ملتیں
قبر پر گھاس رہ گئی ہے منیبؔ
پھول کی پتیاں نہیں ملتیں​
منیب الف — نومبر 16، 2018 6:57 صبح
واہ۔۔واہ ۔۔۔ہر بار کی طرح عمدہ۔۔۔۔پرسوچ ۔۔کاوش۔۔۔ خاص کر۔۔۔
بہت شکریہ زیدی بھائی :rose: متشکرم
منیب الف — نومبر 16، 2018 6:59 صبح
بہت عمدہ منیب بھائی ۔
زبردست غزل ہے
حوصلہ افزائی کے لیے شکرگزار ہوں عدنان بھائی :)
سردار محمد نعیم — نومبر 16، 2018 7:03 صبح
عمدہ غزل ہے خاص طور پر مقطع کیا کہنا۔۔قبر پر گھاس رہ گئی ہے منیبؔ پھول کی پتیاں نہیں ملتیں
منیب الف — نومبر 16، 2018 7:25 صبح
مقطع پسند کرنے کا بہت شکریہ، سردار محمد نعیم بھائی :)
نور وجدان — نومبر 16، 2018 8:42 صبح
بہت اچھے
منیب الف — نومبر 16، 2018 9:30 صبح
ہمت افزائی کے لیے بہت شکریہ، نور سعدیہ شیخ صاحبہ

Archived from: https://www.urduweb.org/mehfil/threads/%D8%B3%D9%88%DA%86-%DA%A9%D9%88-%D8%B3%DB%8C%DA%91%DA%BE%DB%8C%D8%A7%DA%BA-%D9%86%DB%81%DB%8C%DA%BA-%D9%85%D9%84%D8%AA%DB%8C%DA%BA-%D9%85%D9%86%DB%8C%D8%A8-%D8%A7%D8%AD%D9%85%D8%AF.104259/