سوچتے سوچتے خیال آیا

راحیل فاروق — فروری 9، 2016 7:23 صبح
کسی دانا کا فرمان ہے:
بیکار مباش، کچھ کیا کر---
کپڑے ہی ادھیڑ کر سیا کر !​
تو صاحبو، کپڑے تو ہمارے پاس اتنے فالتو ہیں نہیں کہ ان سے بیکاری کا قتل کیا جائے۔ بقولِ سعدیؒ، جامہ ندارم دامن از کجا آرم۔ لے دے کے یہی ٹوٹے پھوٹے اشعار ہیں جن پر تکیہ کیا جا سکتا ہے۔
سو ملاحظہ فرمائیے ایک پرانی غزل۔
عشق کا حصہ ہیں کھلی آیات
وسوسوں تک ہیں عقل کی برکات
بھولتا جا رہا ہوں خود کو میں
کر رہا ہوں تلافئِ ما فات
سوچتے سوچتے خیال آیا
آپ تک سوچ کی کہاں اوقات
ہیں تمھارے فراق کے تحفے
عشق پر ہیں جنون کے اثرات
روز بنتی ہے کائنات نئی
روز اترتی ہیں نت نئی آیات
مسکرا کر شعور والوں پر
دل نے کر دی بڑے پتے کی بات
گئے کس بارگاہ میں راحیلؔ
تم نے خود کو بھی کر دیا خیرات​
1 مارچ، 2011ء
سید عاطف علی — فروری 9، 2016 7:45 صبح
بہت خوب راحیل ۔
ابن رضا — فروری 9، 2016 7:47 صبح
خوب است
محمد تابش صدیقی — فروری 9، 2016 7:47 صبح
واہ راحیل بھائی۔
عشق کا حصہ ہیں کھلی آیات
وسوسوں تک ہیں عقل کی برکات

سوچتے سوچتے خیال آیا
آپ تک سوچ کی کہاں اوقات
حمیرا عدنان — فروری 9، 2016 7:53 صبح
واہہہہ بہت خوب راحیل بھائی
یوسف سلطان — فروری 9، 2016 8:25 شام
بہت خوب !
کاشف اختر — فروری 10، 2016 4:33 شام
بہت عمدہ راحیل بھائی !
نور وجدان — فروری 10، 2016 4:36 شام
روز بنتی ہے کائنات نئی
روز اترتی ہیں نت نئی آیات

مسکرا کر شعور والوں پر
دل نے کر دی بڑے پتے کی بات

عشق کا حصہ ہیں کھلی آیات
وسوسوں تک ہیں عقل کی برکات

ماشاء اللہ ۔۔۔۔۔۔۔فاتح بھائی کی اردو اور شعر بنانے کی ساخت کمال کی ہے اور آپ کا تخییل۔۔۔۔۔۔۔۔۔شاید اگر مجھے کسی کی سوچ متاثر کرتی ہے وہ آپ کی یہ دوسری غزل ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔اللہ اس سے بھی اچھا کہنے کی توفیق دے آمین
نایاب — فروری 10، 2016 4:42 شام
واہہہہہہہہہ
کیا خوب خیال ہے ۔۔۔۔۔۔۔
بہت دعائیں
ظہیراحمدظہیر — فروری 15، 2016 4:54 صبح
بہت خوب راحیل فاروق بھائی ! کیا بات ہے !
کس خوبصورتی سے اور کس زاویے سے مطلع میں محکمات اور متشٰبہات والی آیت کی ترجمانی کی ہے!!
اللہ کرے زورِ قلم اور زیادہ!
کاشف اسرار احمد — فروری 18، 2016 10:51 صبح
واہ۔ عمدہ غزل ہے راحیل بھائی۔
جاسمن — فروری 21، 2016 5:51 شام
بہت خوب! وکھرے خیال ہیں۔ خوبصورت غزل۔
کاشف اختر — فروری 22، 2016 2:55 صبح
راحیل فاروق !آپ کی اور غزلیں کہاں مل سکتی ہیں ؟ کیا محفل پر موجود ہیں ؟ بہترہوکہ ربط عنایت فرمادیں
مزمل حسین — مئی 24، 2016 2:52 شام
سوچتے سوچتے خیال آیا
آپ تک سوچ کی کہاں اوقات
کمال اشعار ہیں۔​
محمد تابش صدیقی — مئی 24، 2016 3:30 شام
راحیل فاروق !آپ کی اور غزلیں کہاں مل سکتی ہیں ؟ کیا محفل پر موجود ہیں ؟ بہترہوکہ ربط عنایت فرمادیں
راحیل بھائی کی شروع کردہ لڑیاں دیکھ لیں۔ تمام کلام اور نثر پارے یہاں مل جائیں گے۔
مجموعۂ کلام "زار" یہاں مل جائے گا۔

Archived from: https://www.urduweb.org/mehfil/threads/%D8%B3%D9%88%DA%86%D8%AA%DB%92-%D8%B3%D9%88%DA%86%D8%AA%DB%92-%D8%AE%DB%8C%D8%A7%D9%84-%D8%A2%DB%8C%D8%A7.87820/