سوچتے کیا ہو؟

میم الف — اگست 25، 2019 4:12 شام
اگر یہ سوچ لیا ہے کہ کر دکھاؤ گے
تو کر دکھاؤ مری جان! سوچتے کیا ہو؟
متاعِ دل کو لٹانے کی تم نے ٹھانی ہے
پھر اِس میں نفع ہو‘ نقصان‘ سوچتے کیا ہو؟
جو فاصلہ ہے نا! وہ فیصلے سے کٹتا ہے
بنا چلے ہو پریشان‘ سوچتے کیا ہو؟
فرازِ کوہ پہ تم کو نگاہ رکھنی ہے
عمیق کتنی ہے ڈھلوان‘ سوچتے کیا ہو؟
اتار دی ہیں اگر کشتیاں سمندر میں
پھر آئے لہر کہ طوفان‘ سوچتے کیا ہو؟
ابھی تو حال ہے‘ ماضی نہیں‘ نہ مستقبل
ابھی سے ہو گئے ہلکان‘ سوچتے کیا ہو؟
تمھیں تو منزلِ مقصود پر پہنچنا ہے
سفر کٹھن ہے کہ آسان‘ سوچتے کیا ہو؟​
یاسر شاہ — اگست 25، 2019 6:31 شام
ما شاء الله منیب بہت خوب غزل ہے -
بہت داد -الله کرے زور و تاثیر قلم اور زیادہ
میم الف — اگست 25، 2019 6:55 شام
ما شاء الله منیب بہت خوب غزل ہے -
بہت داد -الله کرے زور و تاثیر قلم اور زیادہ
آمین!
سپاس گزارم، حضرتِ محترم :)
محمد عدنان اکبری نقیبی — اگست 26، 2019 7:34 صبح
منیب بھائی بہت خوب غزل کہی ،
الله کریم آپ کے سخن میں اور زیادہ مٹھاس پیدا فرمائیں ۔آمین
محمد تابش صدیقی — اگست 26، 2019 7:39 صبح
اگر یہ سوچ لیا ہے کہ کر دکھاؤ گے
تو کر دکھاؤ مری جان! سوچتے کیا ہو؟
متاعِ دل کو لٹانے کی تم نے ٹھانی ہے
پھر اِس میں نفع ہو‘ نقصان‘ سوچتے کیا ہو؟
جو فاصلہ ہے نا! وہ فیصلے سے کٹتا ہے
بنا چلے ہو پریشان‘ سوچتے کیا ہو؟
فرازِ کوہ پہ تم کو نگاہ رکھنی ہے
عمیق کتنی ہے ڈھلوان‘ سوچتے کیا ہو؟
اتار دی ہیں اگر کشتیاں سمندر میں
پھر آئے لہر کہ طوفان‘ سوچتے کیا ہو؟
ابھی تو حال ہے‘ ماضی نہیں‘ نہ مستقبل
ابھی سے ہو گئے ہلکان‘ سوچتے کیا ہو؟
تمھیں تو منزلِ مقصود پر پہنچنا ہے
سفر کٹھن ہے کہ آسان‘ سوچتے کیا ہو؟​
بہت خوب
میم الف — اگست 26، 2019 2:44 شام
بہت شکریہ تابش بھائی :)
میم الف — اگست 26، 2019 2:48 شام
منیب بھائی بہت خوب غزل کہی ،
الله کریم آپ کے سخن میں اور زیادہ مٹھاس پیدا فرمائیں ۔آمین
آمین، ثم آمین!
بہت شکرگزار ہوں، عدنان بھائی :)

Archived from: https://www.urduweb.org/mehfil/threads/%D8%B3%D9%88%DA%86%D8%AA%DB%92-%DA%A9%DB%8C%D8%A7-%DB%81%D9%88%D8%9F.108187/