سپاہی ہو تو کیسا ہو

خرم شہزاد خرم — اکتوبر 4، 2012 6:51 صبح
سپاہی مقبول کے بارے میں سنا تھا لیکن تفصیل کا کچھ پتہ نہیں تھا۔ آج ہی حسیب نذیر گِل بھائی کا تھریڈ "آئیے ایسے غازیوں کو سلام کرتے ہیں"
آنکھوں سے آنسوں نکل آئے اور سوچا میں بھی کچھ لکھوں۔ لیکن پہلے ہی میرے منہ سے یہ مصرعہ نکلا کہ " مرے الفاظ کیا دیں گے" کہ اتنی عظیم ہستی کے لیے میرے یہ ٹوٹے پھوٹے الفاظ کیا تحفہ ہوں گے لیکن جو لکھا وہ عطائی ہے اپنے پاس سے کچھ نہیں لکھا قبول ہو۔
مرے الفاظ کیا دیں گے۔
مری اوقات کتنی ہے
میں کیسے کچھ لکھوں تجھ پر
میں کیسے کچھ کہوں تجھ پر
ترا تو نام اونچا ہے
ترا ہر کام اونچا ہے
جہاں تک آنکھ جاتی ہے
جہاں تک کان سنتے ہیں
ترا چہرہ دِکھائی دے
تری ہی بات سنتے ہیں
مرا پرجم فلک تک ہے
مرا نغمہ فضاؤں تک
میں پاکستان خوش قسمت
مرا مقبول زندہ ہے
سپاہی ہو تو کیسا ہو
مرے مقبول جیسا ہو
قرۃالعین اعوان — اکتوبر 4، 2012 7:08 صبح
واہ!
اسد قریشی — اکتوبر 4، 2012 7:40 صبح
واہ بہت خوب!
فاتح — اکتوبر 4، 2012 7:48 صبح
خوب ہے
سید زبیر — اکتوبر 4، 2012 7:56 صبح
واہ
میں پاکستان خوش قسمت
مرا مقبول زندہ ہے
بہت ٰ اعلیٰ
حسیب نذیر گِل — اکتوبر 4، 2012 11:09 صبح
زبردست خرم بھائی کیا خوب خراجِ تحسین پیش کیا۔
میں پاکستان خوش قسمت​
مرا مقبول زندہ ہے​
سپاہی ہو تو کیسا ہو​
مرے مقبول جیسا ہو​
چھوٹاغالبؔ — اکتوبر 4، 2012 11:13 صبح
بہت زبردست خرم:applause:
اور شکریہ حسیب یہاں ٹیگ کرنے کیلئے
زبیر مرزا — اکتوبر 4، 2012 5:55 شام
ذبردست خراج تحسین جناب
عاطف بٹ — اکتوبر 4، 2012 5:59 شام
واہ، بہت ہی عمدہ خراج تحسین ہے خرم بھائی۔ :great:
عسکری — اکتوبر 4، 2012 6:08 شام
13321_113080225376808_814619_n.jpg
نایاب — اکتوبر 4، 2012 8:29 شام
بہت خوب خراج تحسین
ایسے عظیم وطن کے سپوتوں کو سلام
اسامہ جمشید — اکتوبر 5، 2012 6:35 صبح
آها مزا آ گيا جي ۔ بهت اعلي
عبدالرزاق قادری — اکتوبر 5، 2012 8:24 صبح
ودیا جی ودیا

Archived from: https://www.urduweb.org/mehfil/threads/%D8%B3%D9%BE%D8%A7%DB%81%DB%8C-%DB%81%D9%88-%D8%AA%D9%88-%DA%A9%DB%8C%D8%B3%D8%A7-%DB%81%D9%88.55070/