شام زمستاں

عینی مروت — اکتوبر 31، 2017 8:37 شام
اپنی ایک مختصر نظم۔۔۔اساتذہ و محفلین کے ذوق کی نذر۔۔۔۔
شام سردیوں کی ہے
بارشوں کی بھیگی سی
دلکشی بھی جوبن پر
گرم چائے کی پیالی
ہاتھ میں لیے ہمدم
شہر بھر کی رونق سے
دور ہم کھڑے گم صم
اور جانے کیوں دل میں
تلخیوں کا ڈیرا ہے
ہر طرف اندھیرا ہے
نورالعین عینی
محمد وارث — نومبر 1، 2017 3:29 صبح
عمدہ نظم ہے۔
بس ہمارے مطلب کی ایک چیز کی کمی ہے! :)
محمد عدنان اکبری نقیبی — نومبر 1، 2017 4:02 صبح
بہت خوب نظم ،ماشاءاللہ
محمد عدنان اکبری نقیبی — نومبر 1، 2017 4:02 صبح
عمدہ نظم ہے۔
بس ہمارے مطلب کی ایک چیز کی کمی ہے! :)
:cigarette: شاید ۔۔۔
عینی مروت — نومبر 1، 2017 10:36 صبح
عمدہ نظم ہے۔
بس ہمارے مطلب کی ایک چیز کی کمی ہے! :)
بہت نوازش وارث بھائی
آپ کا قلم لکھتا تو یوں۔۔۔۔
ہاتھ میں لیے سگریٹ
شہر بھر کی رونق سے
دور ہم کھڑے گم صم۔۔۔
:)
عینی مروت — نومبر 1، 2017 10:38 صبح
بہت خوب نظم ،ماشاءاللہ
تشکر بھائی۔۔۔۔خوش رہیں
:)

Archived from: https://www.urduweb.org/mehfil/threads/%D8%B4%D8%A7%D9%85-%D8%B2%D9%85%D8%B3%D8%AA%D8%A7%DA%BA.98896/