شاید میں کچھ کر سکتا تھا - منیب الف

منیب الف — فروری 21، 2018 4:49 شام
شاید میں کچھ کر سکتا تھا
زخمِ تمنا بھر سکتا تھا
خوف سے تھر تھر کانپنے والے!
خوف بھی تجھ سے ڈر سکتا تھا
اُس راہی نے منزل ماری
جو رستے میں مر سکتا تھا
اُس کی آنکھیں بول رہی تھیں
جس کے ہونٹوں پر سکتا تھا
آہ وہ قطرۂ نیساں، موجو!
جو سیپی میں اُتر سکتا تھا
در در دیتا ہوں آوازیں
ورنہ چپ بھی گزر سکتا تھا
فرق منیبؔ میں بس اتنا تھا
جو کہتا تھا کر سکتا تھا
محمد تابش صدیقی — فروری 22، 2018 3:09 شام
بہت خوب، پر امید کلام
ظہیراحمدظہیر — فروری 22، 2018 5:09 شام
واہ ! بہت خوب!
اتر سکتا اور گزر سکتا والے اشعار کے وزن پر مجھے تردد ہے ۔ یہ الگ بات کہ لوگ اس کی تاویلات کرسکتے ہیں ۔
منیب الف — فروری 23، 2018 5:14 صبح
بہت خوب، پر امید کلام
بہت شکریہ، تابش بھائی! :redrose:
عباس رضا — اپریل 17، 2019 3:15 شام
واہ واہ! لا جواب!
آتے ہیں غیب سے یہ مضامیں خیال میں
منیب الف — اپریل 17، 2019 4:16 شام
واہ واہ! لا جواب!
آتے ہیں غیب سے یہ مضامیں خیال میں
بہت شکریہ، عباس رضا بھائی :)
یاسر شاہ — اپریل 19، 2019 6:24 شام
خوب غزل ہے -
خوف سے تھر تھر کانپنے والے!
خوف بھی تجھ سے ڈر سکتا تھا
اُس راہی نے منزل ماری
جو رستے میں مر سکتا تھا

واہ ،کیا خوب کہا -
آہ وہ قطرۂ نیساں، موجو!
جو سیپی میں اُتر سکتا تھا
بھائی یہ موجو کو ہر کوئی نہیں جانتا -میں نے بھی بس نام سنا ہے -یہاں کیا مذکور ؟
فرق منیبؔ میں بس اتنا تھا
جو کہتا تھا کر سکتا تھا
فرق کے لئے فریق ثانی بھی درکار ہے -ایک تو آپ (یعنی منیب ) ،دوسرا کون ؟
محمد تابش صدیقی — اپریل 19، 2019 6:27 شام
بھائی یہ موجو کو ہر کوئی نہیں جانتا -میں نے بھی بس نام سنا ہے -یہاں کیا مذکور ؟
آپ نے کس موجو کا نام سنا ہے؟
انھوں نے تو غالباً موجوں کو مخاطب کیا ہے۔ :)
یاسر شاہ — اپریل 19، 2019 6:59 شام
آپ نے کس موجو کا نام سنا ہے؟
انھوں نے تو غالباً موجوں کو مخاطب کیا ہے
اچھا مجھے لگا موجو کوئی شخصیت ہے -:)
شکیب — اپریل 19، 2019 8:51 شام
شاید میں کچھ کر سکتا تھا
زخمِ تمنا بھر سکتا تھا
خوف سے تھر تھر کانپنے والے!
خوف بھی تجھ سے ڈر سکتا تھا
اُس راہی نے منزل ماری
جو رستے میں مر سکتا تھا
اُس کی آنکھیں بول رہی تھیں
جس کے ہونٹوں پر سکتا تھا
آہ وہ قطرۂ نیساں، موجو!
جو سیپی میں اُتر سکتا تھا
در در دیتا ہوں آوازیں
ورنہ چپ بھی گزر سکتا تھا
فرق منیبؔ میں بس اتنا تھا
جو کہتا تھا کر سکتا تھا
اچھی غزل منیب برادر۔
سکتہ کا تلفظ قافیے کی وجہ سے بدلنا ٹھیک نہیں۔
فرحان محمد خان — اپریل 22، 2019 4:34 شام
بہت خوب بھائی واہ
منیب الف — اپریل 23، 2019 4:17 صبح
بہت شکریہ فرحان بھائی :)
منذر رضا — اپریل 27، 2019 11:19 صبح
عمدہ غزل ۔۔۔۔۔۔
منیب الف — اپریل 27، 2019 11:32 صبح
بہت شکریہ منذر رضا بھائی :)

Archived from: https://www.urduweb.org/mehfil/threads/%D8%B4%D8%A7%DB%8C%D8%AF-%D9%85%DB%8C%DA%BA-%DA%A9%DA%86%DA%BE-%DA%A9%D8%B1-%D8%B3%DA%A9%D8%AA%D8%A7-%D8%AA%DA%BE%D8%A7-%D9%85%D9%86%DB%8C%D8%A8-%D8%A7%D9%84%D9%81.100268/