شب گذیدہ سحر!

Sarwar A. Raz — اگست 18، 2005 4:50 صبح
یاران محفل: آداب عرض ہے !
ایک مختصر نظم حاضر خدمت ہے۔ شاید کسی قابل ہو۔ آپ کی رائے کا انتظار رہے گا۔ شکریہ پیشگی حاضر ہے!
سرور عالم راز “سرور“
------------------------------------------------------------------------------------------------------------
شب گذیدہ سحر
شب گذیدہ ہے سحر اُس پہ یہ تنہائی ہے
زندگی کھینچ کر مجھ کو کہاں لے آئی ہے!
دل گراں حال، جگر سوختہ، لب ہیں خاموش
دوسروں کی خبراب اور نہ ہی اپنا ہوش!
عشق حیران و پریشان ہے، حرماں بردوش
حسن اور اس کی رعونت کہ ہے اکرام فروش
وقت نے کر دیا ہر لمحہ گذراں بد ہوش
زندگی حسرت ناکام کی ہے حلقہ بگوش
ہر خدا اپنی خدائی کے نشہ میں مدہوش!
اب یہاں کوئی نہیں گوش بر آواز سروش!
اور ایسے میں تری یاد چلی آئی ہے!
مریم افتخار — جولائی 7، 2018 9:18 صبح
خوب!
شکیب — جولائی 7، 2018 9:27 صبح
میں تو ایک لمحے کو سمجھا کہ سر کی کوئی نئی پوسٹ ہے... پھر تاریخ پر نظر پڑی تو پتہ چلا آپ کی کرامت ہے...
ویسے ان کے بارے میں کچھ خبر ہے چچا جانکہ آج کل کیا مصروفیات ہیں؟
الف عین — جولائی 8، 2018 12:34 شام
سرور بھائی ٹیکسس، امریکہ میں ہی ہیں۔ وہیں سے کچھ فورمس میں فعال ہیں جیسے شاید اردو بندھن

Archived from: https://www.urduweb.org/mehfil/threads/%D8%B4%D8%A8-%DA%AF%D8%B0%DB%8C%D8%AF%DB%81-%D8%B3%D8%AD%D8%B1.141/