شبنم افشانی ۔۔۔ از ۔۔۔ محمد احمد

محمداحمد — جولائی 6، 2017 12:21 شام
شبنم افشانی
اے غریبِ شہر تیری رب نگہبانی کرے
لوڈ شیڈنگ کے ستائے، تجھ پہ آسانی کرے
گر نہیں تجھ کو میسر گرمی دانوں کا سفوف٭
آسماں تیری کمر پر شبنم افشانی کرے
محمد احمدؔ

* prickly heat powder​
ظہیراحمدظہیر — جولائی 9، 2017 3:23 شام
ہاہاہاہاہ !!! کیا بچپن کے زمانے یاد دلادیئے احمد بھائی ! وہ حیدرآباد کی گرمیوں کے موسم ، لُو کا عالم ، آم اور گرمی دانے ۔ لوڈ شیڈنگ اُن دنوں ابھی ایجاد نہیں ہوئی تھی ۔ بجلی البتہ بہت نالائق تھی ۔ آئے دن فیل ہوجایا کرتی تھی ۔ :)
آخری مصرع میں کمال کا تصرف کیا ہے ! اللہ آپ کی کمر ٹھنڈی رکھے جی خوش کردیا آپ نے ۔ اتنے رنجیدہ اور سنجیدہ مصرع کو زعفران زار بنادیا ۔ :):):)
گرمی دانوں کا سفوف !!!!! ہا ہا ہا ہا ہا ہ !!!!! کیا اچھا کہا ہے!!!!
( یعنی جیسے سونف کا سفوف ، رائی کا سفوف وغیرہ؟!) :D
محمد خلیل الرحمٰن — جولائی 9، 2017 9:22 شام
مزے دار مزے دار۔ بہت داد قبول فرمائیے محمداحمد بھائی
الف عین — جولائی 10، 2017 6:59 صبح
زبردست۔دلچسپ۔ بہت خوب
محمداحمد — مئی 12، 2018 8:22 صبح
ہاہاہاہاہ !!! کیا بچپن کے زمانے یاد دلادیئے احمد بھائی ! وہ حیدرآباد کی گرمیوں کے موسم ، لُو کا عالم ، آم اور گرمی دانے ۔ لوڈ شیڈنگ اُن دنوں ابھی ایجاد نہیں ہوئی تھی ۔ بجلی البتہ بہت نالائق تھی ۔ آئے دن فیل ہوجایا کرتی تھی ۔ :)
آخری مصرع میں کمال کا تصرف کیا ہے ! اللہ آپ کی کمر ٹھنڈی رکھے جی خوش کردیا آپ نے ۔ اتنے رنجیدہ اور سنجیدہ مصرع کو زعفران زار بنادیا ۔ :):):)
گرمی دانوں کا سفوف !!!!! ہا ہا ہا ہا ہا ہ !!!!! کیا اچھا کہا ہے!!!!
( یعنی جیسے سونف کا سفوف ، رائی کا سفوف وغیرہ؟!) :D
بہت محبت قبلہ ظہیر بھائی! :)
مزے دار مزے دار۔ بہت داد قبول فرمائیے محمداحمد بھائی
بہت شکریہ جناب خلیل الرحمٰن بھائی!
زبردست۔دلچسپ۔ بہت خوب

بہت شکریہ اُستادِ محترم !
زنیرہ عقیل — مئی 12، 2018 8:33 صبح
زبردست ۔ بہت خوب
محمداحمد — مئی 15، 2018 10:59 صبح

بہت شکریہ!!!
عینی مروت — مئی 15، 2018 2:57 شام
بےحد دلچسپ۔۔۔تصرف کمال مہارت سے کیا ہے محمد بھائی
قرۃالعین اعوان — مئی 16، 2018 12:14 صبح
کیا کہنے ہیں بھیا.....!
یہ بھی اللہ جی کی خاص عنایت ہے آپ اپنی سوچ کا رخ کسی بھی اچھی سمت موڑ لیں تو بہت سی تکالیف سے بچ جاتے ہیں :)
محمداحمد — مئی 23، 2018 8:32 صبح
بےحد دلچسپ۔۔۔تصرف کمال مہارت سے کیا ہے محمد بھائی

بہت شکریہ !
خوش رہیے۔
محمداحمد — مئی 23، 2018 8:33 صبح
کیا کہنے ہیں بھیا.....!
یہ بھی اللہ جی کی خاص عنایت ہے آپ اپنی سوچ کا رخ کسی بھی اچھی سمت موڑ لیں تو بہت سی تکالیف سے بچ جاتے ہیں :)

واہ!
آپ کے اس تبصرے پر ہماری طرف سے داد :)
عرفان سعید — مئی 23، 2018 8:38 صبح
بہت اعلی!
محمداحمد — جولائی 23، 2018 7:34 صبح

بہت شکریہ عرفان سعید بھائی!
سین خے — جولائی 23، 2018 8:01 صبح
:D واہ جی، بہت خوب!
محمد بلال اعظم — جولائی 26، 2018 8:36 شام
شبنم افشانی
اے غریبِ شہر تیری رب نگہبانی کرے
لوڈ شیڈنگ کے ستائے، تجھ پہ آسانی کرے
گر نہیں تجھ کو میسر گرمی دانوں کا سفوف٭
آسماں تیری کمر پر شبنم افشانی کرے
محمد احمدؔ

* prickly heat powder​
واہ واہ واہ احمد بھائی
کونسے زمانے یاد دلا دیے! :ROFLMAO:
جاسمن — اکتوبر 20، 2019 7:31 شام
واہ بھئی واہ!
بہت اعلیٰ۔
پڑھ کے لطف آگیا ۔
محمداحمد — اکتوبر 21، 2019 7:39 صبح
واہ بھئی واہ!
بہت اعلیٰ۔
پڑھ کے لطف آگیا ۔

بہت شکریہ!
آپ کا تبصرہ جب تک نہ آئے ہم اپنی نگارشات کی لڑی ادھور ی ادھوری سی محسوس کرتے ہیں۔ :)
محمد شکیل خورشید — اکتوبر 30، 2019 6:06 صبح
واہ وا!!!!!!

Archived from: https://www.urduweb.org/mehfil/threads/%D8%B4%D8%A8%D9%86%D9%85-%D8%A7%D9%81%D8%B4%D8%A7%D9%86%DB%8C-%DB%94%DB%94%DB%94-%D8%A7%D8%B2-%DB%94%DB%94%DB%94-%D9%85%D8%AD%D9%85%D8%AF-%D8%A7%D8%AD%D9%85%D8%AF.97473/