شبِ مہ

La Alma — دسمبر 3، 2023 4:40 شام
شبِ مہ
چاندنی کے پیرہن کی سرسراہٹ
یوں لگے ہے
کوئی جیسے داستانِ غم سے پہلے
درد کی تمہید باندھے
یہ شبِ مہ ہے کہ جس میں
دور تاروں کے جلو میں
روشنی کے کاغذوں پر
چاند اندوہِ شبِ آزار لکّھے
کب گُلِ تر کو خبر ہے
گر ہو نم چشمِ فلک،
شبنم فشانی ہی دلیلِ صبح ٹھہرے
الف عین — دسمبر 5، 2023 7:12 صبح
سَمت کے لئے منتخب کی جا سکتی ہے نظم، کس نام سے دی جائے؟ مزید ایک نظم بھیجو
La Alma — دسمبر 5، 2023 7:03 شام
سَمت کے لئے منتخب کی جا سکتی ہے نظم، کس نام سے دی جائے؟ مزید ایک نظم بھیجو
سر آپکی تشریف آوری اور توجہ کے لیے بہت شکریہ۔
اپنی ایک آدھ نظم مزید تلاش کرتی ہوں شاید مل جائے۔ پھر آپ سے شیئر کرونگی انشاءاللہ!
جاسمن — دسمبر 17، 2023 2:45 شام
خوبصورت نظم۔
بہت خوب!
لیکن غلط زمرہ میں ہے۔
La Alma — دسمبر 17، 2023 6:55 شام
خوبصورت نظم۔
بہت خوب!
لیکن غلط زمرہ میں ہے۔
نظم پسند کرنے کے لیے شکریہ۔
زمرہ شاید اصلاحِ سخن ہونا چاہیے تھا۔
محمد عبدالرؤوف — دسمبر 17، 2023 7:06 شام
بہت خوب المیٰ بہن ، اچھی نظم ہے
La Alma — دسمبر 17، 2023 7:20 شام
بہت خوب المیٰ بہن ، اچھی نظم ہے
بہت نوازش ۔
جاسمن — دسمبر 18، 2023 2:25 صبح
زمرہ شاید اصلاحِ سخن ہونا چاہیے تھا
بھئی مجھے کچھ زیادہ تو نہیں معلوم لیکن شاید یہ بحور سے آزاد شاعری کے زمرے میں ہونی چاہیے تھی۔
محمد عبدالرؤوف — دسمبر 18، 2023 3:44 صبح
بھئی مجھے کچھ زیادہ تو نہیں معلوم لیکن شاید یہ بحور سے آزاد شاعری کے زمرے میں ہونی چاہیے تھی۔
آپا، جو بحور سے آزاد شاعری ہوتی ہے اس میں وزن کی قید نہیں ہوتی جبکہ اس نظم میں "فاعلاتن" کی تکرار ہے۔
فیصل عظیم فیصل — دسمبر 18، 2023 4:10 صبح
آپا، جو بحور سے آزاد شاعری ہوتی ہے اس میں وزن کی قید نہیں ہوتی جبکہ اس نظم میں "فاعلاتن" کی تکرار ہے۔
وزن کی قید نہ ہونا کیا بے وزن ہونے کے التزام جیسا ہے؟؟
محمد عبدالرؤوف — دسمبر 18، 2023 5:05 صبح
وزن کی قید نہ ہونا کیا بے وزن ہونے کے التزام جیسا ہے؟؟
بے وزن تو شاعری میں ایک عیب کو کہتے ہیں جسے اکثر مبتدی سہواً کرتے ہیں لیکن آپ جس کا پوچھ رہے ہیں وہ تو نثری شاعری ہوتی ہے۔
سیما علی — دسمبر 18، 2023 5:31 شام
بہت خوب ۔
جیتی رہیے۔۔۔
فیصل عظیم فیصل — دسمبر 18، 2023 11:38 شام
بے وزن تو شاعری میں ایک عیب کو کہتے ہیں جسے اکثر مبتدی سہواً کرتے ہیں لیکن آپ جس کا پوچھ رہے ہیں وہ تو نثری شاعری ہوتی ہے۔
تو کیا یہ لازم ہے کہ نثری شاعری کسی وزن میں نہ ہو ؟ اس سلسلے میں رہ نمائی کیجئے کہ نثری شاعری کی وہ کیا خصوصیات ہیں جو نہ ہوں تو اسے نثری شاعری نہ کہا جائے گا اس سلسلے میں (میرے نزدیک لاعلمی کی )بڑی دھند ہے۔ اسے تھوڑا سا واضح فرما دیجئے ۔ یا کم از کم اتنا کہ واضح نظر آنا شروع ہو جائے
محمد عدنان اکبری نقیبی — دسمبر 19، 2023 2:39 صبح
بہت شاندار کلام
محمد عبدالرؤوف — دسمبر 19، 2023 2:43 صبح
تو کیا یہ لازم ہے کہ نثری شاعری کسی وزن میں نہ ہو ؟ اس سلسلے میں رہ نمائی کیجئے کہ نثری شاعری کی وہ کیا خصوصیات ہیں جو نہ ہوں تو اسے نثری شاعری نہ کہا جائے گا اس سلسلے میں (میرے نزدیک لاعلمی کی )بڑی دھند ہے۔ اسے تھوڑا سا واضح فرما دیجئے ۔ یا کم از کم اتنا کہ واضح نظر آنا شروع ہو جائے
یہ بڑی ٹیڑھی کھیر ہے فیصل بھائی 🙂
بہرحال آپ اس ربط پر جائیں یہاں پرشمس الرحمٰن فاروقی صاحب نے نثری شاعری پر بحث کی ہوئی ہے۔
فیصل عظیم فیصل — دسمبر 19، 2023 3:49 صبح
یہ بڑی ٹیڑھی کھیر ہے فیصل بھائی 🙂
بہرحال آپ اس ربط پر جائیں یہاں پرشمس الرحمٰن فاروقی صاحب نے نثری شاعری پر بحث کی ہوئی ہے۔
ہم لائے تھے کچھ تیرے تبرک کی تشنگی
بے گانگی سے کہہ دیا ، چل اس کے گھر کو جا
ہم نے سوال جرع کا تم سےہی کیا تھا
ہے تو ذرا سا جام یہ تھوڑا سا بھر پلا
کبھی کبھی کسی اپنے سے پوچھ کر اس کا بیان سننے کی حرص ہوتی ہے ۔ کتابیں تو یوں بھی ہزار روفی بھائی
محمد عبدالرؤوف — دسمبر 19، 2023 4:47 صبح
ہم لائے تھے کچھ تیرے تبرک کی تشنگی
بے گانگی سے کہہ دیا ، چل اس کے گھر کو جا
ہم نے سوال جرع کا تم سےہی کیا تھا
ہے تو ذرا سا جام ہے تھوڑا سا بھر پلا
کبھی کبھی کسی اپنے سے پوچھ کر اس کا بیان سننے کی حرص ہوتی ہے ۔ کتابیں تو یوں بھی ہزار روفی بھائی
میں اپنی بے حد محدود معلومات کی بنا پر غلط تشریحات ، تعریفات اور تعبیرات کر بیٹھوں گا اور اساتذہ میری سرزنش کر دیں گے۔ کیا آپ یہی چاہتے ہیں 😊
اب مجھے تو یہ خوف بھی ہو رہا ہے کہ المیٰ بہن کہہ دیں گی کہ بھائیو کسی اور جگہ اپنی بیٹھک لگاؤ۔🙂
La Alma — دسمبر 19، 2023 9:09 صبح
بہت خوب ۔
جیتی رہیے۔۔۔
بہت شکریہ۔
آپ بھی سلامت رہیے۔
La Alma — دسمبر 19، 2023 9:09 صبح
بہت عنایت!
La Alma — دسمبر 19، 2023 9:10 صبح
اب مجھے تو یہ خوف بھی ہو رہا ہے کہ المیٰ بہن کہہ دیں گی کہ بھائیو کسی اور جگہ اپنی بیٹھک لگاؤ۔
جاری رکھیے۔
صفحات: 1 2

Archived from: https://www.urduweb.org/mehfil/threads/%D8%B4%D8%A8%D9%90-%D9%85%DB%81.120149/