شبِ ہجراں میں ستارہ سر_مژگاں دیکھا

احمد وصال — جون 23، 2016 5:19 صبح
شبِ ہجراں میں ستارہ سر_مژگاں دیکھا
صبح آنے کو ھے، روشن سا ستاره دیکھا
ایک دن دیر سے میں لوٹ کے آیا گھر تو
صرف "اماں " کو بھرے گھر پریشاں دیکھا
زخمِ سینہ ، چاکِ دامن سبهی اک جیسے ہیں
جس نے بھی دیکھا ،تو انگشت بدنداں دیکھا
وجہ معلوم نہیں ، بحرِ تخیر میں ھوں
آج اس زودِ پشیماں کو پشیماں دیکھا
چشم ناز کے دیکھے کا اثر کیا ، کیا ھے
وجہء درد بھی یہ، درد کا درماں دیکھا
انسیت اُنس سے ماخوذ ھے بہ معنیِ وفا
پھر بھی انسان کو انسان سے نالاں دیکھا
میری ھر غلطی کا ملزم کوئی شیطان تو نہیں
میں نے خود نفس میں چھپا اک بڑا شیطاں دیکھا
رازِ دل کس کو بتائیں ، کوئی ملتا ہی نہیں
راز اپنا یہاں اپنوں سے ہی افشاں دیکھا
Muhammad Nasir — جون 23، 2016 5:37 صبح
ایک دن دیر سے میں لوٹ کے آیا گھر تو​
صرف "اماں " کو بھرے گھر پریشاں دیکھا
واہ اچھا شعر ہے۔​
احمد وصال — جون 23، 2016 8:47 صبح
ایک دن دیر سے میں لوٹ کے آیا گھر تو
صرف "اماں " کو بھرے گھر پریشاں دیکھا
واہ اچھا شعر ہے۔​
سپاس گزار ھوں
الف عین — جون 23، 2016 6:38 شام
ماشاء اللہ کافی حد تک طبیعت میں موزونیت ہے۔ بس اصلاح کی ضرورت ہے
عباد اللہ — جون 23، 2016 6:47 شام
واہ دوست تعارف کے زمرے میں اپنا تعارف تو پیش کیجئے
احمد وصال — جون 24، 2016 4:36 صبح
ماشاء اللہ کافی حد تک طبیعت میں موزونیت ہے۔ بس اصلاح کی ضرورت ہے
م
ماشاء اللہ کافی حد تک طبیعت میں موزونیت ہے۔ بس اصلاح کی ضرورت ہے
محترم الف عین اس لئے تو یہاں پوسٹ کیا ھے
اگر آپ یہ کار خیر انجام دیں تو خود کو خوش نصیب سمجھونگا.
اصلاح و راھنمائی کا طالب ھوں
امید ھے مایوس نہی کرینگے
الف عین — جون 24، 2016 6:13 صبح
یہ آپ کی شاعری کی ذیلی فورم ہے۔ اصلاح سخن کی ذیلی فورم میں پوسٹ کریں
لاریب مرزا — جون 24، 2016 9:49 صبح
خوب کاوش ہے۔
احمد وصال — جون 24، 2016 6:30 شام
جی۔۔ میں محفل میں نو واردھوں وھاں پوسٹ کرتا ھوں ۔راھنمائی کا مشکور ھوں
یہ آپ کی شاعری کی ذیلی فورم ہے۔ اصلاح سخن کی ذیلی فورم میں پوسٹ کریں
احمد وصال — جون 24، 2016 6:31 شام
مشکور ھوں محترم
احمد وصال — جون 24، 2016 7:06 شام
مشکور ھوں
احمد وصال — جون 24، 2016 7:17 شام
جی۔۔ میں محفل میں نو واردھوں وھاں پوسٹ کرتا ھوں ۔راھنمائی کا مشکور ھوں
محترم اس عزل کو "اصلاح سخن" میں پوسٹ کردیا ھے ۔راھنمائی کریں اور اصلاح بھی کردیں ۔ مشکور ھوں گا
لاریب مرزا — جون 24، 2016 10:17 شام
محترم ہوں گے آپ خود، ہم تو محترمہ ہیں۔ :nottalking:
عبدالقیوم چوہدری — جون 24، 2016 11:15 شام
محترم ہوں گے آپ خود، ہم تو محترمہ ہیں۔ :nottalking:
:ROFLMAO:
گلزار خان — جون 24، 2016 11:18 شام
وصال صاحب اچھا لکھتے ہیں بہت خوب

Archived from: https://www.urduweb.org/mehfil/threads/%D8%B4%D8%A8%D9%90-%DB%81%D8%AC%D8%B1%D8%A7%DA%BA-%D9%85%DB%8C%DA%BA-%D8%B3%D8%AA%D8%A7%D8%B1%DB%81-%D8%B3%D8%B1_%D9%85%DA%98%DA%AF%D8%A7%DA%BA-%D8%AF%DB%8C%DA%A9%DA%BE%D8%A7.90585/