ذوالفقار نقوی — ستمبر 20، 2017 5:19 شام
ہوس کے ناخنوں نے ایسا کھرچا ہے بدن ان کا
لہو رستی رہیں گی حشر تک اقدارِ انسانی
ذوالفقارنقوی...
لہو رسنا...... ہر آپ سب کی رائے درکار ہے..
الف عین
محمد وارث
عظیم — ستمبر 21، 2017 8:03 صبح
لہو رسنا...... ہر آپ سب کی رائے درکار ہے..
'لہو رسنا' کی بجائے مجھے لگتا ہے کہ 'خوں رسنا' محاورے کے زیادہ قریب ہو گا ۔
÷÷کہ خوں رستی رہیں گی حشر تک اقدارِ انسانی ۔
الف عین — ستمبر 21، 2017 6:06 شام
درست ہے لہو رسنا یا خوں رسنا۔ لیکن لیکن اس تھرڈ پرسن کے صیغے میں نہیں۔ اقدار انسانی سے خون بہتا رہے گا تو ہو سکتا ہے، لیکن خون رسنا اقدار کے اپنے عمل کے دائرے سے باہر ہے
عظیم — ستمبر 22، 2017 7:09 صبح
درست ہے لہو رسنا یا خوں رسنا۔ لیکن لیکن اس تھرڈ پرسن کے صیغے میں نہیں۔ اقدار انسانی سے خون بہتا رہے گا تو ہو سکتا ہے، لیکن خون رسنا اقدار کے اپنے عمل کے دائرے سے باہر ہے
الحمد للہ اس طرف دھیان گیا تھا اور یہ مصرع ذہن میں تھا لیکن جھجک وغیرہ کی وجہ سے نہیں لکھا گیا ۔
÷÷لہو ٹپکائیں گی تا حشر .... اقدارِ انسانی ۔
'حشر' کے بعد کیا 'سب' استعمال میں لایا جا سکتا ہے اگر یہ شکل درست ثابت ہو ۔