شعر کہنے سے باز آؤں کیوں ۔

عظیم — اکتوبر 10، 2017 5:28 شام

شعر کہنے سے باز آؤں کیوں
میں اندھیروں میں لوٹ جاؤں کیوں
اتنی سنجیدہ لگ رہی ہے یہ بزم
سوچتا ہوں کہ مسکراؤں کیوں
کیا مرے واسطے نہیں ہے خوشی
میں فقط اشک ہی بہاؤں کیوں
ہاتھ پر ہاتھ دھر کے بیٹھا رہوں
اپنی قسمت نہ آزماؤں، کیوں ؟
آنے والے دِنوں کا سوچوں کچھ
پچھلی باتوں سے دل جلاؤں کیوں
کچھ تو نزدیکیوں کی آس رکھوں
سب سے ہی دوریاں بڑھاؤں کیوں
نظر آتی ہے جس میں خیر ہی خیر
خود کو اس راہ سے ہٹاؤں کیوں
*****
الف عین — اکتوبر 10، 2017 5:59 شام
واہ @عظیم۔ کیا عمدہ غزل کہی ہے۔ سادہ بیانی مگر تہہ داری
عظیم — اکتوبر 10، 2017 6:01 شام
مجھے سمجھ نہیں آتا کہ میں آپ کو کیا جواب دیا کروں ۔ صرف 'جی بابا' ہی میرے نذدیک درست ہے ۔
abdul qayyum BWP — اکتوبر 25، 2017 1:11 شام
اتنی سنجیدہ لگ رہی ہے یہ بزم
سوچتا ہوں کہ مسکراؤں کیوں
بہت خوب واہ
محمد مدثر — اکتوبر 25، 2017 3:20 شام
بہترین
ظہیراحمدظہیر — نومبر 1، 2017 3:36 صبح
بہت خوب!
عظیم بھائی آپ نے غزل میں اور تبصرے میں نزدیک کو نذدیک لکھا ہے ۔ کیا یہ آپ کے کیبورڈ کا کوئی مسئلہ ہے؟
عظیم — نومبر 1، 2017 7:43 صبح
بہت خوب!
عظیم بھائی آپ نے غزل میں اور تبصرے میں نزدیک کو نذدیک لکھا ہے ۔ کیا یہ آپ کے کیبورڈ کا کوئی مسئلہ ہے؟
بہت شکریہ ظہیر بھائی ۔ نزدیک کی املا ہی میں غلط کرتا تھا ۔
ظہیراحمدظہیر — نومبر 1، 2017 4:39 شام
بہت شکریہ ظہیر بھائی ۔ نزدیک کی املا ہی میں غلط کرتا تھا ۔
اوہو، تو یہ کیبورڈ کا نہیں بلکہ سی ڈرائیو کا مسئلہ تھا ۔ :D چلئے حل ہوا ۔
اللہ کریم آپ کو ہمیشہ خوش رکھے ۔
محمد خلیل الرحمٰن — نومبر 7، 2017 1:23 صبح
بہت خوب!
عظیم بھائی آپ نے غزل میں اور تبصرے میں نزدیک کو نذدیک لکھا ہے ۔ کیا یہ آپ کے کیبورڈ کا کوئی مسئلہ ہے؟
شکریہ ظہیر بھائی! تدوین کردی ہے۔
محمد خلیل الرحمٰن — نومبر 7، 2017 1:24 صبح
واہ عظیم بھائی۔ خوبصورت غزل۔ داد قبول فرمائیے
خالد محمود چوہدری — نومبر 7، 2017 3:13 صبح
شعر کہنے سے باز آؤں کیوں

آجاؤ نا یار:):):)
عظیم — نومبر 7، 2017 7:21 صبح
واہ عظیم بھائی۔ خوبصورت غزل۔ داد قبول فرمائیے
بہت شکریہ خلیل بھائی ۔
سروش — نومبر 7، 2017 8:26 صبح
بہت خوبصورت ، سادہ انداز میں شاندار کلام ۔۔ اعجاز بھائی اور خلیل بھائی کی داد و تحسین ہی تمغہ امتیاز ہے ۔۔بہت داد وتحسین قبول ہو ۔۔
عظیم — نومبر 7، 2017 8:58 صبح
بہت خوبصورت ، سادہ انداز میں شاندار کلام ۔۔ اعجاز بھائی اور خلیل بھائی کی داد و تحسین ہی تمغہ امتیاز ہے ۔۔بہت داد وتحسین قبول ہو ۔۔
بہت بہت شکریہ سروش بھائی ۔

Archived from: https://www.urduweb.org/mehfil/threads/%D8%B4%D8%B9%D8%B1-%DA%A9%DB%81%D9%86%DB%92-%D8%B3%DB%92-%D8%A8%D8%A7%D8%B2-%D8%A2%D8%A4%DA%BA-%DA%A9%DB%8C%D9%88%DA%BA-%DB%94.98633/