شک

فیصل عظیم فیصل — فروری 18، 2009 9:11 شام
بنائے ع۔۔مر میں گ۔۔ر اع۔۔ت۔۔ب۔۔ار ہ۔۔ی کم ہو
شکستگی ہے م۔۔ق۔۔در تمہیں ب۔۔ت۔۔ا دی۔۔ں ہم
تمہیں یہ شک ہو اگ۔ر چاہتیں بناوٹ ہیں
فصیل ش۔ک ہے یہ جھوٹی اسے گرا دیں ہم
ف۔۔ضا میں ایک کدورت عجیب پھیلی ہے
لک۔۔یر شک نے بنا دی ہے جو مٹا دیں ہ۔۔م
ہمارے دل میں محبت کا رنگ کیوں ب۔دلا
ہ۔۔زار رنگ کے چ۔۔ش۔۔مے ذرا اٹھ۔۔ا دیں ہم
چلو دیکھیں ہماری چاہتوں کا کون دشمن ہے
ش۔۔کوک و ش۔۔بہ کے بادل ذرا ہٹ۔۔ا دیں ہ۔۔۔۔م
فیصل
محمد وارث — فروری 19، 2009 3:00 شام
بہت خوبصورت اشعار ہیں فیصل صاحب، لا جواب
بنائے ع۔۔مر میں گ۔۔ر اع۔۔ت۔۔ب۔۔ار ہ۔۔ی کم ہو
شکستگی ہے م۔۔ق۔۔در تمہیں ب۔۔ت۔۔ا دی۔۔ں ہم

واہ واہ سبحان اللہ!
فقط آخری شعر کا پہلا مصرع تھوڑا سا وزن کو تنگ کر رہا ہے وگرنہ لا جواب کلام ہے!
فیصل عظیم فیصل — فروری 19، 2009 6:52 شام
بنائے ع۔۔مر میں گ۔۔ر اع۔۔ت۔۔ب۔۔ار ہ۔۔ی کم ہو
شکستگی ہے م۔۔ق۔۔در تمہیں ب۔۔ت۔۔ا دی۔۔ں ہم
تمہیں یہ شک ہو اگ۔ر چاہتیں بناوٹ ہیں
فصیل ش۔ک ہے یہ جھوٹی اسے گرا دیں ہم
ف۔۔ضا میں ایک کدورت عجیب پھیلی ہے
لک۔۔یر شک نے بنا دی ہے جو مٹا دیں ہ۔۔م
ہمارے دل میں محبت کا رنگ کیوں ب۔دلا
ہ۔۔زار رنگ کے چ۔۔ش۔۔مے ذرا اٹھ۔۔ا دیں ہم
یہی دعوت ہے فیصل کی چلو مل بیٹھ کرہی
ش۔۔کوک و ش۔۔بہ کے بادل ذرا ہٹا دیں ہ۔۔۔م
ماوراء — فروری 19، 2009 9:59 شام
بہت خوب۔ سبھی اشعار بہت خوبصورت ہیں۔
سید محمد نقوی — فروری 19، 2009 10:09 شام
بہت خوب۔
یہی دعوت ہے فیصل کی چلو مل بیٹھ کرہی
ش۔۔کوک و ش۔۔بہ کے بادل ذرا ہٹا دیں ہ۔۔۔م
اور یہ دعوت تو بہت اعلا ہے، میری دعا ہے سب مسلمان اس پر لبیک کہیں۔
تیشہ — فروری 20، 2009 6:16 شام
بہت خوب۔ سبھی اشعار بہت خوبصورت ہیں۔

:happy:
یہ نظم میں نے لکھوائی ہے ۔ :battingeyelashes:
:party: ، واقعی فیصل ص نے تو جھٹ پٹ ، اور بہت خوب لکھ ڈالی ۔
اب وارث ، اور فرزانہ ۔، خرم باقی ہیں :grin:
سارہ خان — فروری 20، 2009 6:21 شام
بہت اچھی غزل ہے ۔۔ فیصل بھائی بہت خوب ۔۔۔
ماوراء — فروری 20، 2009 6:31 شام
ہاں باجو۔۔۔بھیا نے بتایا تھا کہ یہ فرمائشی لکھی ہے۔ چلیں۔۔باقی سب کی بھی آ جائیں تو بتائیے گا کہ کون سی منتخب کی ہے۔
ویسے تو ہمارا بھی تحریری مقابلہ ہو رہا ہے۔ میں سوچ رہی ہوں میں بھی لکھوا لوں۔۔۔ اور اس کا ترجمہ کر لوں گی۔:grin:
محمد وارث — فروری 20، 2009 6:41 شام
:happy:
یہ نظم میں نے لکھوائی ہے ۔ :battingeyelashes:
:party: ، واقعی فیصل ص نے تو جھٹ پٹ ، اور بہت خوب لکھ ڈالی ۔
اب وارث ، اور فرزانہ ۔، خرم باقی ہیں :grin:

بھئی میرا ووٹ فیصل صاحب کے کلام حق میں :)، بہت اچھے اشعار ہیں واقعی!
تیشہ — فروری 20، 2009 6:43 شام
ہاں باجو۔۔۔بھیا نے بتایا تھا کہ یہ فرمائشی لکھی ہے۔ چلیں۔۔باقی سب کی بھی آ جائیں تو بتائیے گا کہ کون سی منتخب کی ہے۔
ویسے تو ہمارا بھی تحریری مقابلہ ہو رہا ہے۔ میں سوچ رہی ہوں میں بھی لکھوا لوں۔۔۔ اور اس کا ترجمہ کر لوں گی۔:grin:

ہم نے بھی تو اردو کی لے کر اسے انگلش میں ڈھالنا ہے ناں ۔ ۔اب انگلش میں بہت مشکل ہوتی ہے اردو شاعری کو ڈھال کر ، صیح مطلب الفاظوں کے ساتھ ، مگر کوشیش تو کی جاسکتی ہے ۔
:happy:
تیشہ — فروری 20، 2009 6:44 شام
بھئی میرا ووٹ فیصل صاحب کے کلام حق میں :)، بہت اچھے اشعار ہیں واقعی!

جی وارث ، مجھے بھی نظم بہت پسند آئی ہے ۔ بہت عمدہ شعر ہیں سارے ہی ۔
:happy:
الف عین — فروری 21، 2009 6:18 صبح
واہ شاذیہ اس تھریڈ میں۔۔۔ فیصل کی شاعری کا کمال ہے۔
آخری شعر کے دونوں مصرعے دونوں شکلوں میں متوجہ کر رہے ہیں بحر و اوزان اور صرف و نحو کے بارے میں۔ دوسرے مصرع میں شکوک و شبہ ہے، ایک جمع کا صیغہ اور ایک واحد کا؟ شکوک و شبہات ہونا چاہئے یا شک و شبہ۔
تیشہ — فروری 22، 2009 2:40 صبح
سلام ، جی میں اس تھریڈ میں :happy: کیونکہ فرمائش کرکے یہ شک والی شاعری میں نے لکھوائی ہے ۔ مجھے ضرورت تھی ۔
اسلئے میں یہاں اس تھریڈ میں ہوں آپکے سامنے :battingeyelashes:
آپ کہئیے کیسی طبعیت ہے آپکی ۔؟ اور آنٹی صابرہ کیسی ہیں ؟ سلام کہئیے گا میرا ۔ :happy:
فیصل عظیم فیصل — فروری 22، 2009 11:49 صبح
بنائے ع۔۔مر میں گ۔۔ر اع۔۔ت۔۔ب۔۔ار ہ۔۔ی کم ہو
شکستگی ہے م۔۔ق۔۔در تمہیں ب۔۔ت۔۔ا دی۔۔ں ہم
تمہیں یہ شک ہو اگ۔ر چاہتیں بناوٹ ہیں
فصیل ش۔ک ہے یہ جھوٹی اسے گرا دیں ہم
ف۔۔ضا میں ایک کدورت عجیب پھیلی ہے
لک۔۔یر شک نے بنا دی ہے جو مٹا دیں ہ۔۔م
ہمارے دل میں محبت کا رنگ کیوں ب۔دلا
ہ۔۔زار رنگ کے چ۔۔ش۔۔مے ذرا اٹھ۔۔ا دیں ہم
مجھے یقین ہے اب بھی تمہیں محبت ہے
شکوک ختم کریں اور سب بتا دیں ہ۔۔م

استاد محترم کی رہ نمائی کا شکریہ اور اصلاح کے بعد آخری شعر حاضر ہے
الف عین — فروری 23، 2009 5:49 صبح
قبول ہے۔ کچھ اور نہیں، یہ اصلاح۔۔

Archived from: https://www.urduweb.org/mehfil/threads/%D8%B4%DA%A9.19437/