شکل دیکھی نہ شادمانی کی۔۔ آصف شفیع

آصف شفیع — فروری 25، 2009 7:38 صبح
غزل:
شکل دیکھی نہ شادمانی کی
پوچھتے کیا ہو زندگانی کی
ہر طرف وحشتوں کا ڈیرا ہے
حد نہیں کوئی لامکانی کی
تیرے خوابوں کی رات بھر دل نے
کس قرینے سے میزبانی کی
لفظ جو بھی رقم کیے میں نے
عمر بھر ان کی پاسبانی کی
دشمنوں نے مجھے نہیں مارا
دوستوں ہی نے مہربانی کی
تو نے عہدِ وفا کو بھی توڑا
اور خود سے بھی بد گمانی کی
عہدِ پیری کے چھوڑئیے قصّے
بات ہی اور ہے جوانی کی
دل نہیں ہے وہ سلطنت آصف
جس پہ شاہوں نے حکمرانی کی
( آصف شفیع)
محمداحمد — فروری 25، 2009 7:51 صبح
تیرے خوابوں کی رات بھر دل نے
کس قرینے سے میزبانی کی
لفظ جو بھی رقم کیے میں نے
عمر بھر ان کی پاسبانی کی
دشمنوں نے مجھے نہیں مارا
دوستوں ہی نے مہربانی کی
واہ، بہت خوب!
عمدہ غزل ہے بھائی! خوش رہیے۔
ش زاد — فروری 25، 2009 8:27 صبح
غزل:
شکل دیکھی نہ شادمانی کی
پوچھتے کیا ہو زندگانی کی
ہر طرف وحشتوں کا ڈیرا ہے
حد نہیں کوئی لامکانی کی
تیرے خوابوں کی رات بھر دل نے
کس قرینے سے میزبانی کی
لفظ جو بھی رقم کیے میں نے
عمر بھر ان کی پاسبانی کی
دشمنوں نے مجھے نہیں مارا
دوستوں ہی نے مہربانی کی
تو نے عہدِ وفا کو بھی توڑا
اور خود سے بھی بد گمانی کی
عہدِ پیری کے چھوڑئیے قصّے
بات ہی اور ہے جوانی کی
دل نہیں ہے وہ سلطنت آصف
جس پہ شاہوں نے حکمرانی کی
( آصف شفیع)
آصف صاحب عمدہ کلام ہے بے شک:applause:
فرخ منظور — فروری 25، 2009 8:54 صبح
خوبصورت غزل ہے آصف بھائی۔ بہت عمدہ!
آصف شفیع — فروری 25، 2009 9:16 صبح
محمد احمد، ش۔زاد، سخنور۔۔۔ تمام احباب کا شکریہ
الف عین — فروری 25، 2009 10:16 صبح
گزل تو اچھی ہے آصف۔۔ مگر یہ کیا شعر ہے
تیرے خوابوں کی رات بھر د نے
کس قرینے سے میزبانی کی
کیا کچھ ٹائپو ہے؟
آصف شفیع — فروری 25، 2009 11:44 صبح
سر! شعر کچھ اس طرح ہے۔
تیرے خوابوں کی رات بھر دل نے
کس قرینے سے میزبانی کی
فاتح — فروری 25، 2009 1:46 شام
سبحان اللہ سبحان اللہ! کیا یہ عمدہ کلام ہے۔ تمام اشعار ہی لا جواب ہیں۔ ماشاء‌اللہ!مبارکباد قبول ہو حضور۔
اللہ کرے زورِ قلم اور زیادہ۔
محمد وارث — فروری 25، 2009 4:24 شام
بہت خوبصورت غزل ہے آصف صاحب، بہت اچھے اشعار ہیں سبھی! مطلع و مقطع لاجواب اور جاندار ہیں! واہ واہ
الف عین — فروری 25، 2009 5:13 شام
تب تو وہی ٹائپو والا شعر حاصلِ غزل ہے۔ واہ!!!
آصف شفیع — فروری 25، 2009 5:58 شام
وارث صاحب، اعجاز صاحب فٍاتح صاحب، آپ سب کا بے حد شکریہ۔
ایم اے راجا — مارچ 3، 2009 7:46 شام
واہ واہ آصف صاحب کیا خوب کلام ہے بہت شکریہ۔
سید محمد نقوی — مارچ 8، 2009 3:58 شام
دشمنوں نے مجھے نہیں مارا
دوستوں ہی نے مہربانی کی
دل نہیں ہے وہ سلطنت آصف
جس پہ شاہوں نے حکمرانی کی
بہت عمدہ۔ شکریہ جناب

Archived from: https://www.urduweb.org/mehfil/threads/%D8%B4%DA%A9%D9%84-%D8%AF%DB%8C%DA%A9%DA%BE%DB%8C-%D9%86%DB%81-%D8%B4%D8%A7%D8%AF%D9%85%D8%A7%D9%86%DB%8C-%DA%A9%DB%8C%DB%94%DB%94-%D8%A2%D8%B5%D9%81-%D8%B4%D9%81%DB%8C%D8%B9.19633/