صدیوں کے بعد ہوش میں جو آ رہا ہوں میں

ذوالفقار نقوی — جولائی 30، 2014 5:11 صبح
صدیوں کے بعد ہوش میں جو آ رہا ہوں میں
لگتا ہے پہلے جرم کو دہرا رہا ہوں میں
پُر ہول وادیوں کا سفرہے بہت کٹھن
''لے جا رہا ہے شوق چلا جا رہا ہوں میں''
خالی ہیں دونوں ہاتھ اور دامن بھی تار تار
کیوں ایک مشتِ خاک پہ اِترا رہا ہوں میں
شوقِ وصالِ یار میں اک عمر کاٹ دی
اب بام و در سجے ہیں تو گھبرا رہا ہوں میں
شاید ورق ہے پڑھ لیا کوئی حیات کا
بن کر فقیہہ ِ شہر جو سمجھا رہا ہوں میں
ساحل پہ بیٹھا دیکھ کے موجوں کا اضطراب
اُلجھی ہوئی سب گتھیاں سلجھا رہا ہوں میں
ذوالفقار نقوی

واسطی خٹک — اگست 6، 2014 6:12 شام
بہت عمدہ کلام
الف عین — اگست 7، 2014 9:26 صبح
خوب
لیکن اس پر نظر ثانی کر لیں
خالی ہیں دونوں ہاتھ اور دامن بھی تار تار
اور‘ تقطیع میں نہیں آتا
ذوالفقار نقوی — جون 10، 2016 4:26 صبح
خوب
لیکن اس پر نظر ثانی کر لیں
خالی ہیں دونوں ہاتھ اور دامن بھی تار تار
اور‘ تقطیع میں نہیں آتا
محترم۔۔۔۔ اور میں و کو گرا کر پڑھنا اور استعمال مستعمل ہے ۔۔۔شاید
محمد ریحان قریشی — جون 10، 2016 5:50 صبح
محترم۔۔۔۔ اور میں و کو گرا کر پڑھنا اور استعمال مستعمل ہے ۔۔۔شاید
یہاں و کے ساتھ ر بھی دب رہی ہے اس کے علاوہ
الجھی ہوئی سب گھتیاں سلجھا رہا ہوں میں
یہ مصرعہ بھی شاید بحر سے خارج ہو گیا ہے۔ دیکھ لیجیے گا۔
حسن ترمذی — جون 10، 2016 6:09 صبح
واہ نقوی صاحب کیا روانی ہے
اساتذہ کے جواب اپنی جگہ علمی لحاظ سے ہیں
لیکن روانی نے محظوظ کیا خاص طور یہ شعر
شوقِ وصالِ یار میں اک عمر کاٹ دی
اب بام و در سجے ہیں تو گھبرا رہا ہوں
محمداحمد — جون 10، 2016 6:14 صبح
صدیوں کے بعد ہوش میں جو آ رہا ہوں میں
لگتا ہے پہلے جرم کو دہرا رہا ہوں میں
شوقِ وصالِ یار میں اک عمر کاٹ دی
اب بام و در سجے ہیں تو گھبرا رہا ہوں میں

بہت خوب کلام ہے۔
داد قبول کیجے۔
محمداحمد — جون 10، 2016 6:19 صبح

پوسٹ کرتے ہوئے جو ٹیگز ہم لگاتے ہیں اُن کا مقصد پوسٹ پر لیبلز لگانا ہوتا ہے، اسے آپ 'ذیلی عنوانات' سمجھ لیجے۔
مثلاً اس پوسٹ کے ٹیگز کچھ یوں ہو سکتے ہیں:
غزل، شاعری، ذوالفقار نقوی،
-----------
لیکن اگر آپ ٹیگ کرنے کے کچھ دوستوں کو بلانا چاہ رہے ہوں تو پوسٹ کی باڈی یعنی عبارت میں @ کا نشان لگا کر مذکورہ محفلین کا اسمِ صارف لکھیے:
ایسے:
ذوالفقار نقوی
ذوالفقار نقوی — جون 10، 2016 9:18 صبح
آپ سب پر سلامتی ہو ۔۔۔جزاک اللہ
ذوالفقار نقوی — جون 10، 2016 9:31 صبح
واہ نقوی صاحب کیا روانی ہے
اساتذہ کے جواب اپنی جگہ علمی لحاظ سے ہیں
لیکن روانی نے محظوظ کیا خاص طور یہ شعر
تشکر ۔۔۔۔۔دیکھتے ہیں اساتذہ کیا کہتے ہیں
ذوالفقار نقوی — جون 10، 2016 9:32 صبح
بہت خوب کلام ہے۔
داد قبول کیجے۔
متشکرم جناب
الف عین — جون 10، 2016 10:23 صبح
محترم۔۔۔۔ اور میں و کو گرا کر پڑھنا اور استعمال مستعمل ہے ۔۔۔شاید
لیکن یہاں یہ محض ’و‘ تقطیع ہو رہا ہے۔ اس لئے بحر سے خارج ہے۔
ریحان نے بھی درست نشان دہی کی ہے۔ گتھیاں بھی وزن میں نہیں آتا۔ شاید آخر تک پہنچتے پہنچتے میرے صبر نے جواب دے دیا۔
ذوالفقار نقوی — جون 10، 2016 10:37 صبح
محترم اب دیکھیں
ذوالفقار نقوی — جون 10، 2016 2:30 شام
لیکن یہاں یہ محض ’و‘ تقطیع ہو رہا ہے۔ اس لئے بحر سے خارج ہے۔
ریحان نے بھی درست نشان دہی کی ہے۔ گتھیاں بھی وزن میں نہیں آتا۔ شاید آخر تک پہنچتے پہنچتے میرے صبر نے جواب دے دیا۔
عروض ڈاٹ کوم پر دیکھیں ۔۔۔مجھ سے ہی ٹائپ میں غلطی ہو گئی تھی ۔۔۔۔اب پورا کلام موزوں ہے ۔۔۔۔
http://www.aruuz.com/mypoetry/poetry/2990
ذوالفقار نقوی — جون 10، 2016 2:32 شام
غزل دوبارہ پیش خدمت ہے ۔۔۔ صرف ذرا سی تبدیلی کے ساتھ ۔۔۔۔
صدیوں کے بعد ہوش میں جو آ رہا ہوں میں
لگتا ہے پہلے جرم کو دہرا رہا ہوںمیں
پُر ہول وادیوںکا سفر ہے بہت کٹھن
''لے جا رہا ہے شوق چلا جا رہا ہوں میں''
خالی ہیں دونوں ہاتھ ، ہے دامن بھی تار تار
کیوں ایک مشتِ خاک پہ اِترا رہا ہوں میں
شوقِ وصالِ یار میں اک عمر کاٹ دی
اب بام و در سجے ہیں تو گھبرا رہا ہوں میں
شاید ورق ہے پڑھ لیا کوئی حیات کا
بن کر فقیہہ ِ شہر جو سمجھا رہا ہوں میں
ساحل پہ بیٹھا دیکھ کے موجوں کا اضطراب
اُلجھی ہوئی سی گتھیاں سلجھا رہا ہوں میں
ذوالفقار نقوی
نیرنگ خیال — جون 10، 2016 2:36 شام
بہت عمدہ کلام سر۔۔۔۔ اعلی
اوشو — جون 10، 2016 3:12 شام
بہت خوب جناب
داد قبول فرمائیے
ذوالفقار نقوی — جون 10، 2016 3:20 شام
ایڈمن ٹیم سے گزارش ہے کہ اگر ممکن ہو تو اصل لڑی کی تدوین عمل میں کوئی جائے ۔۔۔
الف عین — جون 11، 2016 7:34 صبح
ایڈمن ٹیم سے گزارش ہے کہ اگر ممکن ہو تو اصل لڑی کی تدوین عمل میں کوئی جائے ۔۔۔
اگرچہ اصلاح سخن کے تحت نہیں ہے لیکن پھر بھی کم از کم میں یہ پسند کروں گا کہ اصل بھی رکھی جائے یہاں، اور تریم شدہ اسی طرح بعد میں پوسٹ کت دی جائے تاکہ مبتدیوں کو علم ہو جائے کہ کیا اغلاط ہوئی ہیں اور ان میں کس طرح ترمیم کی گئی ہے۔
محض املا کی غلطی ہو تو کوئی بات نہیں۔
ذوالفقار نقوی — جون 11، 2016 9:22 صبح
اگرچہ اصلاح سخن کے تحت نہیں ہے لیکن پھر بھی کم از کم میں یہ پسند کروں گا کہ اصل بھی رکھی جائے یہاں، اور تریم شدہ اسی طرح بعد میں پوسٹ کت دی جائے تاکہ مبتدیوں کو علم ہو جائے کہ کیا اغلاط ہوئی ہیں اور ان میں کس طرح ترمیم کی گئی ہے۔
محض املا کی غلطی ہو تو کوئی بات نہیں۔
محترم ۔۔۔۔یہ املا کی ہی غلطی ہے ۔۔۔۔کیونکہ یہ غزل ریختہ ڈاٹ کوم پر بھی بہت پہلے کی موجود ہے ۔ جس کا لنک میں نیچے لگا دوں گا ۔۔۔۔
لیکن اگر آپ کے حکم کے مطابق اسے یونہی رکھا جائے تو مجھے ہر گز کوئی اعتراض نہیں ۔۔۔ مبتدیان کا بھلا میرے نزدیک بھی اہم ہے ۔

Archived from: https://www.urduweb.org/mehfil/threads/%D8%B5%D8%AF%DB%8C%D9%88%DA%BA-%DA%A9%DB%92-%D8%A8%D8%B9%D8%AF-%DB%81%D9%88%D8%B4-%D9%85%DB%8C%DA%BA-%D8%AC%D9%88-%D8%A2-%D8%B1%DB%81%D8%A7-%DB%81%D9%88%DA%BA-%D9%85%DB%8C%DA%BA.76627/