صورت وہ نظر میں یار کی ہے۔۔ سلمان دانش جی

سلمان دانش جی — مئی 2، 2016 2:30 شام
صورت وہ نظر میں یار کی ہے
ساغر میں شراب ناچتی ہے

یادوں کے چمن کھلے ہوئے ہیں
اور غم کی مہک اڑی ہوئی ہے

چمکی ہے نگاہ تیرگی میں
ہونٹوں پہ سخن کی چاندنی ہے

بھرپور ہے زندگی کا سورج
سینے میں بلا کی روشنی ہے
آتش جو سلگ رہی تھی دل میں
بھڑکی تو بدن میں آ لگی ہے
حیرت کی صدا پہ چونک اُٹھے
آخر یہ کہاں کی آگہی ہے
لتھڑے ہیں لہو میں میکدے بھی
اطراف ِ حرم بھی خیرگی ہے
لاشے پڑے ہیں چمن میں دانش
صحرا کے سفر میں زندگی ہے

سلمان دانش جی

سعیدالرحمن سعید — مئی 2، 2016 5:39 شام
بہت خوب دانش بھائی
سید عاطف علی — مئی 2، 2016 6:53 شام
بہت خوب دانش ۔واہ
سلمان دانش جی — مئی 3، 2016 9:10 صبح
بہت خوب دانش بھائی
شکریہ مولانا صاحب
سلمان دانش جی — مئی 3، 2016 9:18 صبح
بہت شکریہ عاطف صاحب۔ آپ جیسے علمی دوست کی پسندیدگی کی بات ہی الگ ہے
La Alma — مئی 3، 2016 9:24 صبح
عمدہ ۔ " سدا " نہیں " صدا " ہے۔درست کر لیں۔
محمد تابش صدیقی — مئی 3، 2016 9:34 صبح
کیا کہنے سلمان بھائی۔ منفرد
سلمان دانش جی — مئی 3، 2016 10:15 صبح
عمدہ ۔ " سدا " نہیں " صدا " ہے۔درست کر لیں۔
دوہرا شکریہ صاحبہ۔ ایک پسندیدگی کا دوجا ٹائپنگ ایرر کی نشاندہی کیلیے۔
سید لبید غزنوی — مئی 3، 2016 10:33 صبح
بہت ہی عمدہ او ر خوبصورت ہے ۔۔۔سلمان دانش صاحب کی کاوش نستعلیق فونٹ میں۔۔۔


صورت وہ نظر میں یار کی ہے

ساغر میں شراب ناچتی ہے


یادوں کے چمن کھلے ہوئے ہیں

اور غم کی مہک اڑی ہوئی ہے


چمکی ہے نگاہ تیرگی میں

ہونٹوں پہ سخن کی چاندنی ہے


بھرپور ہے زندگی کا سورج

سینے میں بلا کی روشنی ہے


آتش جو سلگ رہی تھی دل میں

بھڑکی تو بدن میں آ لگی ہے


حیرت کی صدا پہ چونک اُٹھے

آخر یہ کہاں کی آگہی ہے


لتھڑے ہیں لہو میں میکدے بھی

اطراف ِ حرم بھی خیرگی ہے


لاشے پڑے ہیں چمن میں دانش

صحرا کے سفر میں زندگی ہے
سلمان دانش جی
عباد اللہ — مئی 16، 2016 8:30 شام
واہ صاحب بہت خوب ہے
ظہیراحمدظہیر — مئی 20، 2016 11:26 شام
بہت خوب دانش بھائی !! کیا بات ہے !!
آتش جو سلگ رہی تھی دل میں
بھڑکی تو بدن میں آ لگی ہے
کیا اچھا کہا ہے !! اللہ کرے زورِ قلم اور زیادہ!!

Archived from: https://www.urduweb.org/mehfil/threads/%D8%B5%D9%88%D8%B1%D8%AA-%D9%88%DB%81-%D9%86%D8%B8%D8%B1-%D9%85%DB%8C%DA%BA-%DB%8C%D8%A7%D8%B1-%DA%A9%DB%8C-%DB%81%DB%92%DB%94%DB%94-%D8%B3%D9%84%D9%85%D8%A7%D9%86-%D8%AF%D8%A7%D9%86%D8%B4-%D8%AC%DB%8C.89695/