صورِ سرافیل سے پہلے۔ احمد اقبال ترمذی

ترمذی — مارچ 30، 2012 9:30 صبح
صورِ سرافیل سے پہلے​
کاغذ تھامے سوچ رہا ہوں لکھنا کیا ہے​
لکھنا کیا ہے؟ نطقِ قلم پر حرف سوال سلگتا ہے​
لفظوں کے اوسان خطا ہیں​
معنی کے پُر پیچ بدن میں​
خوف زدہ کہرام بپا ہے​
وحشتِ مقتل سناٹے میں ٹہل رہی ہے​
ہر آہٹ سے دیدہ ء قاتل جھانک رہا ہے​
منظر کی ہیبت کا عالم​
آنکھ کو پتھر کرنے کا اعجاز لئے ہے​
بے اندازہ آوازوں سے واقف سمعِ کُہنہ​
صوتِ نامعلوم کے ڈرسے​
اپنے سَلبْ کئے جانے کی آپ دعائیں مانگ رہی ہے​
دوشِ ہوا پہ تیرتی پھرتی​
نامعلوم سی بو کے ڈرسے​
قوت شامہ کانپ رہی ہے​
آب وخور کے ہجر کے مارے منہ کے اندر​
ایک زُباں بے چاری ہانپ رہی ہے​
لمسِ حیات سے خائف ہو کر​
سمٹی روحیں ، لرزاں ترساں​
اپنے جسم کی معدومی کی​
آپ دعائیں مانگ رہی ہیں​
جانے کن احوال میں گم ہے​
ارض خدا پر اس کا خلیفہ​
میں کیا لکھوں؟​
(احمد اقبال ترمذی)​
فاتح — مارچ 30، 2012 9:46 صبح
واہ وا سبحان اللہ
اپنے آغاز سے ہی قاری کو جکڑ لینے والی ایک انتہائی خوبصورت نظم۔۔۔
کاغذ تھامے سوچ رہا ہوں لکھنا کیا ہے
لکھنا کیا ہے؟ نطقِ قلم پر حرف سوال سلگتا ہے​
لفظوں کے اوسان خطا ہیں​
معنی کے پُر پیچ بدن میں​
خوف زدہ کہرام بپا ہے​

کیا کہنے احمد بھائی
منصور آفاق — مارچ 30، 2012 9:49 صبح
بہت خوبصورت نظم ترمذی صاحب ۔۔۔۔۔۔۔۔آپ نے جو لکھنا تھا وہ لکھ دیا ہے۔۔۔
محمداحمد — مارچ 30، 2012 11:00 صبح
بہت خوب!
کیا ہی اچھی نظم ہے۔
واہ واہ۔
محمد وارث — مارچ 30، 2012 12:23 شام
بہت خوب نظم ہے جناب ترمذی صاحب، کیا کہنے۔
الف عین — مارچ 30، 2012 4:34 شام
واہ، کیا نظم ہے!!! داد وصول کرنے آ جائیں یہاں اب۔
ترمذی — مارچ 30، 2012 6:23 شام
بہت خوب!
کیا ہی اچھی نظم ہے۔
آپ کا حسنِ نظر ہے ورنہ من آنم کہ من دانم
بہت خوب نظم ہے جناب ترمذی صاحب، کیا کہنے۔
واہ واہ۔
محمد وارث صاحب آپ کی حوصلہ افزائی بھی لا جواب ہے۔
واہ، کیا نظم ہے!!! داد وصول کرنے آ جائیں یہاں اب۔
آداب۔ حاضر ہوں جناب
محمد خلیل الرحمٰن — اپریل 29، 2012 8:26 شام
خوب صورت نظم ہے ترمذی صاحب۔ داد قبول فرمائیے
سیدہ سارا غزل — مئی 17، 2012 9:20 صبح
نہاہت خوبصورت ۔
فائزہ رضوی — جون 10، 2012 12:46 شام
واہ ،اچھی نظم ہے

Archived from: https://www.urduweb.org/mehfil/threads/%D8%B5%D9%88%D8%B1%D9%90-%D8%B3%D8%B1%D8%A7%D9%81%DB%8C%D9%84-%D8%B3%DB%92-%D9%BE%DB%81%D9%84%DB%92%DB%94-%D8%A7%D8%AD%D9%85%D8%AF-%D8%A7%D9%82%D8%A8%D8%A7%D9%84-%D8%AA%D8%B1%D9%85%D8%B0%DB%8C.50563/