ضبط کو تو ہے بہت دٰعوائے دِل۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔غزل

ش زاد — اکتوبر 17، 2008 1:13 شام

ضبط کو تو ہے بہت دٰعوائے دِل
وہ مگر آکر مِرا دھڑکائے دِل
پیار کی قیمت فقط جوروجفا
کِس قدر ارزاں ہوُا سودائے دِل
جو تُجھے تڑپا کے خُوش ہے اِن دِنوں
کاش اُس کو بھی کبھی تڑپائے دِل
اِس میں بستی ہیں ھزاروں بستیاں
کم نہیں ہے وُسعتِ دُنیائے دِل
آنکھ سے تو ہم نے دیکھا یہ جہاں
اب کوئی صوُرت نئی دِکھلائے دِل
کاش میرا تن بدن چاہے تُجھے
کاش میرا تن بدن ہو جائے دِل
پہلے لے ڈُوبا مِرا گِردونواہ
پھِر مُجھے بھی لے گیا دریائے دِل
ش زاد​
:hatoff:
الف عین — اکتوبر 17، 2008 6:18 شام
خوب ش
کاش میرا تن بدن چاہے تُجھے
کاش میرا تن بدن ہو جائے دِل
فرخ منظور — اکتوبر 17، 2008 7:35 شام
بہت خوب غزل ہے ش زاد!
ش زاد — اکتوبر 17، 2008 7:47 شام
بہت بہت نوازش آپ احباب کا سراہنا ھمارے لیے شبنم کے قطروں سا ہے
جو میری خُشک و جامِد طبیعت کو باغ و بہار کرنے کے لیے بہت کافی ہے

:hatoff:
ماوراء — اکتوبر 18، 2008 12:00 صبح
بہت خوب ش زاد۔ بہت اچھی غزل ہے۔
ضبط کو تو ہے بہت دٰعوائے دِل
وہ مگر آکر مِرا دھڑکائے دِل
آنکھ سے تو ہم نے دیکھا یہ جہاں
اب کوئی صوُرت نئی دِکھلائے دِل
بنگش — اکتوبر 18، 2008 9:06 صبح

ضبط کو تو ہے بہت دٰعوائے دِل
وہ مگر آکر مِرا دھڑکائے دِل
پیار کی قیمت فقط جوروجفا
کِس قدر ارزاں ہوُا سودائے دِل
جو تُجھے تڑپا کے خُوش ہے اِن دِنوں
کاش اُس کو بھی کبھی تڑپائے دِل
اِس میں بستی ہیں ھزاروں بستیاں
کم نہیں ہے وُسعتِ دُنیائے دِل
آنکھ سے تو ہم نے دیکھا یہ جہاں
اب کوئی صوُرت نئی دِکھلائے دِل
کاش میرا تن بدن چاہے تُجھے
کاش میرا تن بدن ہو جائے دِل
پہلے لے ڈُوبا مِرا گِردونواہ
پھِر مُجھے بھی لے گیا دریائے دِل
ش زاد​
:hatoff:
اس میں بستی ہیں ہزاروں بستیاں
کم نہیں ہے وسعت دنیائے دل
بہت خوب جناب
ش زاد — اکتوبر 18، 2008 9:22 صبح
آپ سب پر سلامتی ہو
آپ احباب کا بہت شُکریہ
ش زاد — دسمبر 6، 2008 8:25 شام
خوب ش
کاش میرا تن بدن چاہے تُجھے
کاش میرا تن بدن ہو جائے دِل
حضور بہت بہت نوازش شکریہ مہربانی آپ کو شعر پسند آیا
ش زاد — دسمبر 6، 2008 8:27 شام
بہت خوب غزل ہے ش زاد!
فرخ بھائی بہت بہت نوازش آپ نے غزل پسند کی
ش زاد — دسمبر 6، 2008 8:27 شام
بہت خوب ش زاد۔ بہت اچھی غزل ہے۔
ضبط کو تو ہے بہت دٰعوائے دِل
وہ مگر آکر مِرا دھڑکائے دِل
آنکھ سے تو ہم نے دیکھا یہ جہاں
اب کوئی صوُرت نئی دِکھلائے دِل

آداب عرض ہے:hatoff:
ش زاد — دسمبر 6، 2008 8:29 شام
اس میں بستی ہیں ہزاروں بستیاں
کم نہیں ہے وسعت دنیائے دل
بہت خوب جناب
بہت مہربانی حضرت

Archived from: https://www.urduweb.org/mehfil/threads/%D8%B6%D8%A8%D8%B7-%DA%A9%D9%88-%D8%AA%D9%88-%DB%81%DB%92-%D8%A8%DB%81%D8%AA-%D8%AF%D9%B0%D8%B9%D9%88%D8%A7%D8%A6%DB%92-%D8%AF%D9%90%D9%84%DB%94%DB%94%DB%94%DB%94%DB%94%DB%94%DB%94%DB%94%DB%94%DB%94%DB%94%D8%BA%D8%B2%D9%84.15701/