ضبط کہتا ہوں کسی آنکھ کی ویرانی کو

عاطف ملک — اگست 21، 2021 10:47 شام
کافی عرصے بعد کچھ اشعار ہوئے ہیں بلکہ کہے ہیں۔اساتذہ اور محفلین کی خدمت میں اس امید کے ساتھ پیش ہیں کہ اپنی رائے ضرور دیں گے۔

ضبط کہتا ہوں کسی آنکھ کی ویرانی کو
آہ کہتا ہوں مَیں پلکوں سے گرے پانی کو
جس کے ہونے سے نہ محسوس ہو نادار کا دُکھ
زہر کہتا ہوں میں اس شے کی فراوانی کو
زندگانی میں محبت ہی تو ہر چیز نہیں
کون سا نام دوں ہمدم تری نادانی کو
دردمندی ہی یہاں ہو گا شرف کا معیار
ہم سنواریں گے اب اس خطۂِ انسانی کو
اب سبھی کچھ ہے مرے پاس محبت کے سوا
دیکھ لو آج مری بے سرو سامانی کو
جراتِ عشق ہی ہوتی ہے کہ کوئی عاطفؔ
چاند کہتا ہے کسی پیکرِ انسانی کو

عاطفؔ ملک
اگست ۲۰۲۱
یاسر شاہ — اگست 22، 2021 2:31 صبح
السلام علیکم عاطف بھائی۔
جس کے ہونے سے نہ محسوس ہو نادار کا دُکھ
زہر کہتا ہوں میں اس شے کی فراوانی کو
زندگانی میں محبت ہی تو ہر چیز نہیں
کون سا نام دوں ہمدم تری نادانی کو
دردمندی ہی یہاں ہو گا شرف کا معیار
ہم سنواریں گے اب اس خطۂِ انسانی کو
اب سبھی کچھ ہے مرے پاس محبت کے سوا
دیکھ لو آج مری بے سرو سامانی کو
خوب اچھے اشعار ہیں۔ماشاءاللہ :)
مطلع میں اگر "ضبط_غم" اور "فرط_ غم" لے آئیں "ضبط" اور "آہ" کی جگہ کچھ معمولی تبدیلیوں کے ساتھ تو کیسا ہے؟:)
محمد عبدالرؤوف — اگست 22، 2021 5:22 صبح
اچھی غزل ہے ماشاءاللہ
محمد احسن سمیع راحلؔ — اگست 23، 2021 9:23 صبح
بہت خوب! ۔۔۔ لیکن زمین آپ نے ایسی چنی جو پیروڈی کے لیے نہایت زرخیز ہے :)
عاطف ملک — اگست 23، 2021 1:39 شام
السلام علیکم عاطف بھائی۔
خوب اچھے اشعار ہیں۔ماشاءاللہ :)
مطلع میں اگر "ضبط_غم" اور "فرط_ غم" لے آئیں "ضبط" اور "آہ" کی جگہ کچھ معمولی تبدیلیوں کے ساتھ تو کیسا ہے؟:)
وعلیکم السلام یاسر بھائی،
اشعار کی پسندیدگی پر ممنون ہوں۔:)
آپ کی تجویز پہ غور کرتا ہوں کیونکہ میں نے اس پہلو سے مطلع پر غور نہیں کیا۔کیا مطلع میں ابلاغ کے مسائل لگ رہے ہیں؟ یہ اسی تجویز کے تناظر میں پوچھ رہا ہوں۔
اچھی غزل ہے ماشاءاللہ
شکریہ محترمی:)
بہت خوب! ۔۔۔ لیکن زمین آپ نے ایسی چنی جو پیروڈی کے لیے نہایت زرخیز ہے :)
:)
کریں بسم اللہ پھر:p
ہم تو منتظر ہیں کہ کوئی اس کوچہ کا بھی رخ کرے:battingeyelashes:
یاسر شاہ — اگست 23، 2021 6:55 شام
وعلیکم السلام یاسر بھائی،
اشعار کی پسندیدگی پر ممنون ہوں۔:)
آپ کی تجویز پہ غور کرتا ہوں کیونکہ میں نے اس پہلو سے مطلع پر غور نہیں کیا۔کیا مطلع میں ابلاغ کے مسائل لگ رہے ہیں؟ یہ اسی تجویز کے تناظر میں
جی مجھے دوسرے مصرع میں آہ کو آنکھ سے گرتا پانی کہنا کچھ جچا نہیں۔
صابرہ امین — اگست 23، 2021 7:33 شام
کافی عرصے بعد کچھ اشعار ہوئے ہیں بلکہ کہے ہیں۔اساتذہ اور محفلین کی خدمت میں اس امید کے ساتھ پیش ہیں کہ اپنی رائے ضرور دیں گے۔

ضبط کہتا ہوں کسی آنکھ کی ویرانی کو
آہ کہتا ہوں مَیں پلکوں سے گرے پانی کو
جس کے ہونے سے نہ محسوس ہو نادار کا دُکھ
زہر کہتا ہوں میں اس شے کی فراوانی کو
زندگانی میں محبت ہی تو ہر چیز نہیں
کون سا نام دوں ہمدم تری نادانی کو
دردمندی ہی یہاں ہو گا شرف کا معیار
ہم سنواریں گے اب اس خطۂِ انسانی کو
اب سبھی کچھ ہے مرے پاس محبت کے سوا
دیکھ لو آج مری بے سرو سامانی کو
جراتِ عشق ہی ہوتی ہے کہ کوئی عاطفؔ
چاند کہتا ہے کسی پیکرِ انسانی کو

عاطفؔ ملک
اگست ۲۰۲۱
بہت خوب، ماشااللہ ۔ ۔
کیا بات ہے ۔ بہت خوب
اب سبھی کچھ ہے مرے پاس محبت کے سوا
دیکھ لو آج مری بے سرو سامانی کو
الف عین — اگست 24، 2021 9:38 صبح
جراتِ عشق ہی ہوتی ہے کہ کوئی عاطفؔ
کو
جراتِ عشق ہی ہوتی ہے کہ عاطفؔ کوئی
کر دو تو تکرار کا سقم بھی دور ہو جائے گا
عاطف ملک — اگست 26، 2021 8:50 صبح
جی مجھے دوسرے مصرع میں آہ کو آنکھ سے گرتا پانی کہنا کچھ جچا نہیں۔
بہت شکریہ۔۔۔۔اس کو دیکھتا ہوں۔
بہت خوب، ماشااللہ ۔ ۔
کیا بات ہے ۔ بہت خوب
اب سبھی کچھ ہے مرے پاس محبت کے سوا
دیکھ لو آج مری بے سرو سامانی کو
بہت شکریہ
جراتِ عشق ہی ہوتی ہے کہ کوئی عاطفؔ
کو
جراتِ عشق ہی ہوتی ہے کہ عاطفؔ کوئی
کر دو تو تکرار کا سقم بھی دور ہو جائے گا
جی استادِ محترم،
ایسے ہی کر دیتا ہوں۔
آپ کی رہنمائی کی ضرورت شاید بہت عرصہ رہے گی۔اللہ آپ کو بہترین صحت و عافیت میں رکھے۔آمین
لاريب اخلاص — اگست 26، 2021 1:29 شام
خوب!
سیما علی — ستمبر 9، 2021 4:08 شام
بہت اعلیٰ
جاسمن — ستمبر 21، 2021 4:06 صبح
اچھے اشعار ہیں۔ ماشاءاللہ۔
ظہیراحمدظہیر — ستمبر 22، 2021 6:39 شام
بہت خوب ، عاطف!!! کیا بات ہے !
اب سبھی کچھ ہے مرے پاس محبت کے سوا
دیکھ لو آج مری بے سرو سامانی کو
بہت اچھے!
عاطف ملک — ستمبر 24، 2021 8:02 صبح
نوازش:)
بہت شکریہ آپا:giggle:
اچھے اشعار ہیں۔ ماشاءاللہ۔
جزاک اللہ آپا:)
بہت خوب ، عاطف!!! کیا بات ہے !
اب سبھی کچھ ہے مرے پاس محبت کے سوا
دیکھ لو آج مری بے سرو سامانی کو
بہت اچھے!
بہت بہت شکریہ استاذی۔۔۔۔آپ کا یہ تبصرہ ہی مجھ ایسوں کیلیے تمغۂ امتیاز ہے:giggle:
ظہیراحمدظہیر — ستمبر 25، 2021 8:47 شام
بہت بہت شکریہ استاذی۔۔۔۔:giggle:
ہائیں ، عاطف بھائی ! یعنی آپ بھی لنگڑی مار رہے ہیں مجھے ۔ :):):)
اعجاز خالد فاروقی — ستمبر 26، 2021 4:40 شام
ماشاءاللہ سے بہت ہی خُوب کیفیت اور احساس کی ترجمانی سے مزین نہایت عمدہ پیشکش۔
عرفان علوی — ستمبر 29، 2021 4:02 صبح
کافی عرصے بعد کچھ اشعار ہوئے ہیں بلکہ کہے ہیں۔اساتذہ اور محفلین کی خدمت میں اس امید کے ساتھ پیش ہیں کہ اپنی رائے ضرور دیں گے۔

ضبط کہتا ہوں کسی آنکھ کی ویرانی کو
آہ کہتا ہوں مَیں پلکوں سے گرے پانی کو
جس کے ہونے سے نہ محسوس ہو نادار کا دُکھ
زہر کہتا ہوں میں اس شے کی فراوانی کو
زندگانی میں محبت ہی تو ہر چیز نہیں
کون سا نام دوں ہمدم تری نادانی کو
دردمندی ہی یہاں ہو گا شرف کا معیار
ہم سنواریں گے اب اس خطۂِ انسانی کو
اب سبھی کچھ ہے مرے پاس محبت کے سوا
دیکھ لو آج مری بے سرو سامانی کو
جراتِ عشق ہی ہوتی ہے کہ کوئی عاطفؔ
چاند کہتا ہے کسی پیکرِ انسانی کو

عاطفؔ ملک
اگست ۲۰۲۱
عاطف صاحب ، بہت عمدہ غزل ہے ، بھائی ! داد حاضر ہے .
اعجاز خالد فاروقی — اکتوبر 2، 2021 9:25 صبح
کافی عرصے بعد کچھ اشعار ہوئے ہیں بلکہ کہے ہیں۔اساتذہ اور محفلین کی خدمت میں اس امید کے ساتھ پیش ہیں کہ اپنی رائے ضرور دیں گے۔

ضبط کہتا ہوں کسی آنکھ کی ویرانی کو
آہ کہتا ہوں مَیں پلکوں سے گرے پانی کو
جس کے ہونے سے نہ محسوس ہو نادار کا دُکھ
زہر کہتا ہوں میں اس شے کی فراوانی کو
زندگانی میں محبت ہی تو ہر چیز نہیں
کون سا نام دوں ہمدم تری نادانی کو
دردمندی ہی یہاں ہو گا شرف کا معیار
ہم سنواریں گے اب اس خطۂِ انسانی کو
اب سبھی کچھ ہے مرے پاس محبت کے سوا
دیکھ لو آج مری بے سرو سامانی کو
جراتِ عشق ہی ہوتی ہے کہ کوئی عاطفؔ
چاند کہتا ہے کسی پیکرِ انسانی کو

عاطفؔ ملک
اگست ۲۰۲۱
ایک گستاخی کی ہے جناب اُمید کرتا ہوں کہ آپ سُننے کے بعد ادائیگی کی اصلاح فرمائیں گے۔
ضبط کہتا ہوں کسی آنکھ کی ویرانی کو
عاطف ملک — اکتوبر 7، 2021 2:49 صبح
ماشاءاللہ سے بہت ہی خُوب کیفیت اور احساس کی ترجمانی سے مزین نہایت عمدہ پیشکش۔
بہت نوازش جناب
عاطف صاحب ، بہت عمدہ غزل ہے ، بھائی ! داد حاضر ہے .
بہت شکریہ محترمی
ایک گستاخی کی ہے جناب اُمید کرتا ہوں کہ آپ سُننے کے بعد ادائیگی کی اصلاح فرمائیں گے۔
ضبط کہتا ہوں کسی آنکھ کی ویرانی کو
ارے واہ۔۔۔۔۔خوبصورت
جو مجھے سمجھ آ سکا وہ تو ایک ہی مصرع تھا جس میں غالباً کچھ کسر رہ گئی۔۔۔۔
درد مندی ہی یہاں ہو گا شَرَف کا مِعْیار
اگر میں غلط ہوں تو میری بھی اصلاح کر دی جائے۔
باقی مجھے تو بہترین لگا۔

Archived from: https://www.urduweb.org/mehfil/threads/%D8%B6%D8%A8%D8%B7-%DA%A9%DB%81%D8%AA%D8%A7-%DB%81%D9%88%DA%BA-%DA%A9%D8%B3%DB%8C-%D8%A2%D9%86%DA%A9%DA%BE-%DA%A9%DB%8C-%D9%88%DB%8C%D8%B1%D8%A7%D9%86%DB%8C-%DA%A9%D9%88.117260/