ضبط کی ہم نے سیکھ لی ہے ادا

محمد شکیل خورشید — مارچ 23، 2020 10:01 شام
کوئی باقی نہیں ہے حرفِ دعا
ضبط کی ہم نے سیکھ لی ہے ادا
سیکھ لی یہ روش بھی دنیا کی
وقت پر آنکھ پھیرنا ہے روا
وہ جو دل پر پڑی تھی وصل کی شب
اب بھی باقی ہے اس نظر کا نشہ
کون پہچانتا ہے یاس کی لے
کون سنتا ہے ٹوٹے دل کی صدا
یاد سے اس کی ڈر نہیں کوئی
اک خلش ہے نہیں یہ کوئی سزا
ترکِ نسبت کا کیا گلہ کہ شکیل
ان سے منسوب کب تھی رسمِ وفا
محترم الف عین
محترم محمد خلیل الرحمٰن
محترم محمد وارث
و دیگر احباب کی نذر
الف عین — مارچ 25، 2020 5:44 صبح
وہ جو دل پر پڑی تھی وصل کی شب
اب بھی باقی ہے اس نظر کا نشہ
نشہ کے غلط تلفظ کو صرف نظر کر بھی دیا جائے تو شب وصل کا 'دل پر پڑنا' خلاف محاورہ
باقی اشعار درست لگ رہے ہیں
محمد شکیل خورشید — مارچ 25، 2020 5:50 صبح
وہ جو دل پر پڑی تھی وصل کی شب
اب بھی باقی ہے اس نظر کا نشہ
نشہ کے غلط تلفظ کو صرف نظر کر بھی دیا جائے تو شب وصل کا 'دل پر پڑنا' خلاف محاورہ
باقی اشعار درست لگ رہے ہیں
رہنمائی کا شکریہ استادِ محترم
" دل پر پڑی" ۔۔۔ کا ربط "اسں نظر" سے تھا، یعنی وہ جو وصل کی شب دل پر نظر پڑی تھی، اس کا نشہ اب بھی باقی ہے۔۔
شائد فاصلہ زیادہ ہو گیا
الف عین — مارچ 25، 2020 6:03 صبح
رہنمائی کا شکریہ استادِ محترم
" دل پر پڑی" ۔۔۔ کا ربط "اسں نظر" سے تھا، یعنی وہ جو وصل کی شب دل پر نظر پڑی تھی، اس کا نشہ اب بھی باقی ہے۔۔
شائد فاصلہ زیادہ ہو گیا
اس فاصلے کی وجہ سے ہی میں اس ممکنہ مفہوم تک نہیں پہنچ سکا!
محمد شکیل خورشید — جون 3، 2020 7:40 صبح
اس فاصلے کی وجہ سے ہی میں اس ممکنہ مفہوم تک نہیں پہنچ سکا!
استادِ محترم جناب الف عین !
کیا یوں مناسب ہوگا
وہ جو دل پر پڑی تھی وصل کی شب
اب بھی باقی ہے اس نظر کا نشہ
رہنمائی کا منتظر رہوں گا
الف عین — جون 3، 2020 9:33 صبح
یہ تو وہی پہلی والی صورت ہی ہے! یہ مان چکا ہوں کہ وصل کی شب نہیں، بلکہ نظر پڑی تھی لیکن الفاظ غلط راہ سجھاتے ہیں۔ شاید
وصل کی شب پڑی تھی جو دل پر
سے وضاحت ہو جائے
محمد خلیل الرحمٰن — جون 3، 2020 9:54 صبح
وصل کی شب پڑی تھی جو دل پر

خوبصورت۔خوبصورت
محمد شکیل خورشید — جون 3، 2020 10:29 صبح
یہ تو وہی پہلی والی صورت ہی ہے! یہ مان چکا ہوں کہ وصل کی شب نہیں، بلکہ نظر پڑی تھی لیکن الفاظ غلط راہ سجھاتے ہیں۔ شاید
وصل کی شب پڑی تھی جو دل پر
سے وضاحت ہو جائے
شکریہ استادِ محترم!آپ کی اجازت سے استعمال کر رہا ہوں
محمد خلیل الرحمٰن — جون 3، 2020 10:41 صبح
شکریہ استادِ محترم!آپ کی اجازت سے استعمال کر رہا ہوں
اب آپ کی پوری غزل خوبصورت ہوگئی ہے۔ داد قبول فرمائیے۔

Archived from: https://www.urduweb.org/mehfil/threads/%D8%B6%D8%A8%D8%B7-%DA%A9%DB%8C-%DB%81%D9%85-%D9%86%DB%92-%D8%B3%DB%8C%DA%A9%DA%BE-%D9%84%DB%8C-%DB%81%DB%92-%D8%A7%D8%AF%D8%A7.110943/