ظالم پانی (سیلاب کے حوالے سے نظم)

سید نصرت بخاری — اگست 24، 2010 3:12 صبح
اے پانی اے ظالم پانی
آنکھ نے پہلے دیکھی نہ تھی
اب جو دیکھی ہے ویرانی
تو نے ہر بستی کو لوٹا
شہروں کو برباد کیا
تو نے بوڑھے دل توڑے ہیں
بچوں کو ناشاد کیا
روٹی چھینی،بستہ چھینا
گڑیا چھنی گُڈا چھینا
ممتا چھینی ،بھیا چھینا
درد بھری ہے ساری کہانی
اے پانی اے ظالم پانی
تو نے بنجر کھیتی کر دی
صحنِ چمن تاراج کیا
کل تک تھا تو رحمت جیسا
یہ تو نے کیا آج کیا
تو نے جانے کس کی مانی
اے پانی اے ظالم پانی
مغزل — اگست 25، 2010 2:49 شام
نصرت بخاری صاحب۔ ماشا اللہ خوب نظم ہے ، سلامت رہیں ،
سید نصرت بخاری — اگست 26، 2010 3:00 صبح
مغل صاحب !آپ کا حسنِ نظر ہے۔حوصلہ افزائی کا شکریہ۔سلامت رہیں۔نصرت
الف عین — اگست 26، 2010 7:46 صبح
اچھی نظم ہے
آصف شفیع — اگست 28، 2010 1:18 شام
عمدہ نظم ہے۔بخاری صاحب، سلامت رہیے۔
ایس فصیح ربانی — ستمبر 14، 2010 7:47 شام
واہ صاحب! بہت اچھی نظم ہے
داد حاضر ہے۔
سید نصرت بخاری — ستمبر 15، 2010 5:26 صبح
دوستوں کی محبت کا شکریہ

Archived from: https://www.urduweb.org/mehfil/threads/%D8%B8%D8%A7%D9%84%D9%85-%D9%BE%D8%A7%D9%86%DB%8C-%D8%B3%DB%8C%D9%84%D8%A7%D8%A8-%DA%A9%DB%92-%D8%AD%D9%88%D8%A7%D9%84%DB%92-%D8%B3%DB%92-%D9%86%D8%B8%D9%85.31214/