ظریفانہ غزل از حیوانِ ظریف : اُڑاتے روز تھے انڈے پراٹھے

محمداحمد — جنوری 9، 2019 7:18 صبح
ظریفانہ غزل از حیوانِ ظریف
اُڑاتے روز تھے انڈے پراٹھے
پر اب کھاتے ہیں ہر سنڈے پراٹھے
یہاں ہم کھا رہے ہیں چائے روٹی
وہاں کھاتے ہیں مسٹنڈے پراٹھے
ترستے لقمہ ٴ تر کو ہیں اب تو
وہ کیا دن تھے کہ تھے فن ڈے، پراٹھے
کہا بیگم رعایت ایک دن کی
پکا لیجے گا اِس منڈے پراٹھے
کہا بیگم نے ہے پرہیز بہتر
بہت کھاتے ہو مُسٹنڈے پراٹھے
زمانہ یاد ہے اسکول والا
کہ جب کھاتے تھے تم ڈنڈے، پراٹھے
کئی فرمائشیں مانی ہیں میں نے
بنے بیگم کے ہتھکنڈے، پراٹھے
چلو احمد ؔمنگا ئیں گرم چائے
ہوئے جاتے ہیں سب ٹھنڈے پراٹھے
محمد احمدؔ
محمد عدنان اکبری نقیبی — جنوری 9، 2019 7:23 صبح
ظریفانہ غزل از حیوانِ ظریف
اُڑاتے روز تھے انڈے پراٹھے
پر اب کھاتے ہیں ہر سنڈے پراٹھے
یہاں ہم کھا رہے ہیں چائے روٹی
وہاں کھاتے ہیں مسٹنڈے پراٹھے
ترستے لقمہ ٴ تر کو ہیں اب تو
وہ کیا دن تھے کہ تھے فن ڈے، پراٹھے
کہا بیگم رعایت ایک دن کی
پکا لیجے گا اِس منڈے پراٹھے
کہا بیگم نے ہے پرہیز بہتر
بہت کھاتے ہو مُسٹنڈے پراٹھے
زمانہ یاد ہے اسکول والا
کہ جب کھاتے تھے تم ڈنڈے، پراٹھے
کئی فرمائشیں مانی ہیں میں نے
بنے بیگم کے ہتھکنڈے، پراٹھے
چلو احمد ؔگرم چائے منگا ئیں
ہوئے جاتے ہیں سب ٹھنڈے پراٹھے
محمد احمدؔ
واہ بھیا ،
کیا خوب ،پرمزاح کلام ہے ۔
کسی کی آپ بیتی معلوم ہوتی ہے ؟؟؟:sneaky:
محمداحمد — جنوری 9، 2019 7:25 صبح
واہ بھیا ،
کیا خوب ،پرمزاح کلام ہے ۔
:) :) :)
کسی کی آپ بیتی معلوم ہوتی ہے ؟؟؟:sneaky:
اتنی باریک باتوں کا ہمیں کیا پتہ! :p
عرفان سعید — جنوری 9، 2019 7:28 صبح
ظریفانہ غزل از حیوانِ ظریف
اُڑاتے روز تھے انڈے پراٹھے
پر اب کھاتے ہیں ہر سنڈے پراٹھے
یہاں ہم کھا رہے ہیں چائے روٹی
وہاں کھاتے ہیں مسٹنڈے پراٹھے
ترستے لقمہ ٴ تر کو ہیں اب تو
وہ کیا دن تھے کہ تھے فن ڈے، پراٹھے
کہا بیگم رعایت ایک دن کی
پکا لیجے گا اِس منڈے پراٹھے
کہا بیگم نے ہے پرہیز بہتر
بہت کھاتے ہو مُسٹنڈے پراٹھے
زمانہ یاد ہے اسکول والا
کہ جب کھاتے تھے تم ڈنڈے، پراٹھے
کئی فرمائشیں مانی ہیں میں نے
بنے بیگم کے ہتھکنڈے، پراٹھے
چلو احمد ؔگرم چائے منگا ئیں
ہوئے جاتے ہیں سب ٹھنڈے پراٹھے
محمد احمدؔ
پرمزاح پراٹھے!
عرفان سعید — جنوری 9، 2019 7:28 صبح
نہیں ملتے مجھے انڈے پراٹھے
تو کھا لیتا ہوں میں گنڈے پراٹھے
محمد عدنان اکبری نقیبی — جنوری 9، 2019 7:29 صبح
اتنی باریک باتوں کا ہمیں کیا پتہ! :p
تو پھر آپ نے پراٹھوں پر اتنا ظالم کیوں ڈھا دیا کہ بھوک کا احساس بیدار ہونے لگا ۔
محمداحمد — جنوری 9، 2019 7:31 صبح
تو پھر آپ نے پراٹھوں پر اتنا ظالم کیوں ڈھا دیا کہ بھوک کا احساس بیدار ہونے لگا ۔

یہ جوابی ظلم ہے کہ آپ لوگوں نے میرے بغیر انڈے پراٹھے کھا لیے تھے۔ :):D:p
عرفان سعید — جنوری 9، 2019 7:33 صبح
اُڑاتے روز تھے انڈے پراٹھے
پر اب کھاتے ہیں ہر سنڈے پراٹھے
کہاں کھاتے ہیں مج "سنڈے" پراٹھے
محمد عدنان اکبری نقیبی — جنوری 9، 2019 7:34 صبح
یہ جوابی ظلم ہے کہ آپ لوگوں نے میرے بغیر انڈے پراٹھے کھا لیے تھے۔ :):D:p
یعنی ہمارا اندازہ بلکل ٹھیک تھا کہ آپ نے اس دن کی بھڑاس آج نکالی ہے ۔:p
محمداحمد — جنوری 9، 2019 7:38 صبح
یعنی ہمارا اندازہ بلکل ٹھیک تھا کہ آپ نے اس دن کی بھڑاس آج نکلی ہے ۔:p

درست بات !
لیکن آپ کا جملہ درستی چاہتا ہے۔ :)
یعنی ہمارا اندازہ بالکل ٹھیک تھا کہ آپ نے اس دن کی بھڑاس آج نکالنا شروع کی ہے ۔:p
محمداحمد — جنوری 9، 2019 7:38 صبح
کہاں کھاتے ہیں مج "سنڈے" پراٹھے
مج یعنی بھینس
اور سنڈے؟ موٹی؟
عرفان سعید — جنوری 9، 2019 7:40 صبح
مج یعنی بھینس
اور سنڈے؟ موٹی؟
یہ جنابِ سنڈا مج کے شوہرِ محترم ہیں!
محمداحمد — جنوری 9، 2019 7:41 صبح
یہ جنابِ سنڈا مج کے شوہرِ محترم ہیں!

اللہ اللہ !
یہ بات اب مجھے کون سمجھائے گا۔ :eek:
محمد عدنان اکبری نقیبی — جنوری 9، 2019 7:41 صبح
درست بات !
لیکن آپ کا جملہ درستی چاہتا ہے۔ :)
یعنی ہمارا اندازہ بالکل ٹھیک تھا کہ آپ نے اس دن کی بھڑاس آج نکالنا شروع کی ہے ۔:p
جی تدوین کردی ہے ۔
عرفان سعید — جنوری 9، 2019 7:42 صبح
اللہ اللہ !
یہ بات اب مجھے کون سمجھائے گا۔ :eek:
کوئی سنڈا ہی سمجھا سکتا ہے!
محمداحمد — جنوری 9، 2019 7:43 صبح
کوئی سنڈا ہی سمجھا سکتا ہے!

تو اُنہیں ٹیگ کر دیں۔ :D:p
محمد عدنان اکبری نقیبی — جنوری 9، 2019 7:44 صبح
اللہ اللہ !
یہ بات اب مجھے کون سمجھائے گا۔ :eek:
بھیا مطلب کیا ہوا ،
آپ عرفان بھائی کو کیا سمجھ رہے ہیں بھئی ۔:D
عرفان سعید — جنوری 9، 2019 7:47 صبح
تو اُنہیں ٹیگ کر دیں۔ :D:p
@سنڈا شریف
@ کا نشان کافی چھوٹا ہے اور سنڈا کافی بڑا۔ اس لیے ٹیگنے میں دشواری ہے!
عرفان سعید — جنوری 9، 2019 7:49 صبح
بھیا مطلب کیا ہوا ،
آپ عرفان بھائی کو کیا سمجھ رہے ہیں بھئی ۔:D
غلط فہمی ہوئی آپ کو
محمداحمد بھائی شوق سے جس کسی مج کے ساتھ پھریں، ہمارا کیا لینا دینا!
محمد عدنان اکبری نقیبی — جنوری 9، 2019 7:49 صبح
@سنڈا شریف
@ کا نشان کافی چھوٹا ہے اور سنڈا کافی بڑا۔ اس لیے ٹیگنے میں دشواری ہے!
ہم ایسا کرتے ہیں کہ سید عمران بھیا کو ٹیگ کر دیتے ہیں ، ٹھیک ہے ۔:LOL:
صفحات: 1 2 3

Archived from: https://www.urduweb.org/mehfil/threads/%D8%B8%D8%B1%DB%8C%D9%81%D8%A7%D9%86%DB%81-%D8%BA%D8%B2%D9%84-%D8%A7%D8%B2-%D8%AD%DB%8C%D9%88%D8%A7%D9%86%D9%90-%D8%B8%D8%B1%DB%8C%D9%81-%D8%A7%D9%8F%DA%91%D8%A7%D8%AA%DB%92-%D8%B1%D9%88%D8%B2-%D8%AA%DA%BE%DB%92-%D8%A7%D9%86%DA%88%DB%92-%D9%BE%D8%B1%D8%A7%D9%B9%DA%BE%DB%92.104991/