عبدالرحمٰن جامی کی رباعی کا منظوم اردو ترجمہ

فرحان محمد خان — اکتوبر 7، 2018 9:29 صبح
رباعی
آنی تو که از نامِ تو می‌بارد عشق
وز نامه و پیغامِ تو می‌بارد عشق
عاشق گردد هر که به کُویت گُذَرد
آری، ز در و بامِ تو می‌بارد عشق
عبدالرحمٰن جامی

--------------------
(رباعی)
اے تو کہ برستا ہے ترے نام سے عشق
جاری ہے ترے نامہ و پیغام سے عشق
گزرے جو گلی سےتری عاشق ہو جائے
ہر وقت برستا ہے در و بام سے عشق
فرحان محمد خان​
فرحان محمد خان — اکتوبر 7، 2018 9:31 صبح
محمد وارث
حسان خان
محمد ریحان قریشی
حسان خان — اکتوبر 7، 2018 9:37 صبح
رباعی
آنی تو که از نامِ تو می‌بارد عشق
وز نامه و پیغامِ تو می‌بارد عشق
عاشق گردد هر که به کُویت گُذَرد
آری، ز در و بامِ تو می‌بارد عشق
عبدالرحمٰن جامی

--------------------
(رباعی)
اے تو کہ برستا ہے ترے نام سے عشق
جاری ہے ترے نامہ و پیغام سے عشق
عاشق ہو جائے جو گزرے تری رہ
ہر وقت برستا ہے در و بام سے عشق
فرحان محمد خان
خوب ترجمہ ہے، لیکن مصرعِ سوم مزید بہتر ہو سکتا ہے۔ مجھ کو مصرعِ سوم باوزن بھی معلوم نہیں ہو رہا، اگرچہ علمِ عَروض سے ناواقف ہونے کی وجہ سے میرا خیال غلط بھی ہو سکتا ہے۔
فرحان محمد خان — اکتوبر 7، 2018 9:52 صبح
خوب ترجمہ ہے، لیکن مصرعِ سوم مزید بہتر ہو سکتا ہے۔ مجھ کو مصرعِ سوم باوزن بھی معلوم نہیں ہو رہا، اگرچہ علمِ عَروض سے ناواقف ہونے کی وجہ سے میرا خیال غلط بھی ہو سکتا ہے۔
بہتری کی واقعی کافی گنجائش :)
مصرعِ سوم کا وزن
مفعولن مفعولن مفعول فعل
حسان خان — اکتوبر 7، 2018 9:56 صبح
مصرعِ سوم میں مجھ کو «تری ره» کے ساتھ «سے»، «پر» یا «میں» کا حذف ہونا پسند نہیں آیا۔ یعنی «جو گذرے تیری راہ سے» کسی طرح منظوم ہو جائے تو بہتر ہو جائے۔
سید عاطف علی — اکتوبر 7، 2018 9:57 صبح
عاشق ہو جائے جو گزرے تری رہ
خوب ترجمہ ہے، لیکن مصرعِ سوم مزید بہتر ہو سکتا ہے۔ مجھ کو مصرعِ سوم باوزن بھی معلوم نہیں ہو رہا، اگرچہ علمِ عَروض سے ناواقف ہونے کی وجہ سے میرا خیال غلط بھی ہو سکتا ہے۔
گزرے جو تری راہ سے عاشق ہوجائے۔
اس طرح مصرع مقبول اوزان میں آجاتا ہے ،
اگر چہ رباعی کے باقی کسی وزن میں بھی آجائے تو جائز ہو گا۔
فرحان محمد خان — اکتوبر 7، 2018 10:13 صبح
گزرے جو تری راہ سے عاشق ہوجائے۔
اس طرح مصرع مقبول اوزان میں آجاتا ہے ،
اگر چہ رباعی کے باقی کسی وزن میں بھی آجائے تو جائز ہو گا۔
عاطف بھائی شکریہ اچھا مشورہ ہے میں نے پہلے یہی لکھا تھا لیکن اس میں جائے کا ئے گرانا جائزہ ہو گا اس کا علم نہیں تھا
فرحان محمد خان — اکتوبر 7، 2018 10:22 صبح
مصرعِ سوم میں مجھ کو «تری ره» کے ساتھ «سے»، «پر» یا «میں» کا حذف ہونا پسند نہیں آیا۔ یعنی «جو گذرے تیری راہ سے» کسی طرح منظوم ہو جائے تو بہتر ہو جائے۔
یکایک بھی آ سر پہ واماندگاں کے
بہت دیکھتے ہیں تری راہ کب کی
میر تقی میر
سید عاطف علی — اکتوبر 7، 2018 10:27 صبح
یکایک بھی آ سر پہ واماندگاں کے
بہت دیکھتے ہیں تری راہ کب کی
میر تقی میر
لیکن فرحان بھائی ۔ یہاں راہ دیکھنا بمعنی انتظار کرنا کا محاورہ مستعمل ہے ۔گزرنے کے لیے اعتراض پھر بھی بر محل ہے اگر میں درست سمجھا تو ۔۔ واللہ اعلم
فرحان محمد خان — اکتوبر 7، 2018 6:04 شام
لیکن فرحان بھائی ۔ یہاں راہ دیکھنا بمعنی انتظار کرنا کا محاورہ مستعمل ہے ۔گزرنے کے لیے اعتراض پھر بھی بر محل ہے اگر میں درست سمجھا تو ۔۔ واللہ اعلم
اس طرف دھیان نہیں گیا میرا معذرت :)
فرحان محمد خان — اکتوبر 7، 2018 6:33 شام
عاشق گردد هر که به کُویت گُذَرد
گزرے جو گلی سے تری عاشق ہو جائے
سید عاطف علی کیا خیال ہے راہ کا چکر ہی ختم کر دیا جائے تو :) ویسے میرے خیال میں کُویت بمعنی کوچہ یا گلی زیادہ بہتر رہے گا

Archived from: https://www.urduweb.org/mehfil/threads/%D8%B9%D8%A8%D8%AF%D8%A7%D9%84%D8%B1%D8%AD%D9%85%D9%B0%D9%86-%D8%AC%D8%A7%D9%85%DB%8C-%DA%A9%DB%8C-%D8%B1%D8%A8%D8%A7%D8%B9%DB%8C-%DA%A9%D8%A7-%D9%85%D9%86%D8%B8%D9%88%D9%85-%D8%A7%D8%B1%D8%AF%D9%88-%D8%AA%D8%B1%D8%AC%D9%85%DB%81.103564/