عجیب تر ہے مرا تماشا میں آپ اپنا تماش بیں ہوں

نذر حسین ناز — دسمبر 26، 2015 8:13 صبح
عجیب تر ہے مرا تماشا میں آپ اپنا تماش بیں ہوں
خود اپنے اوپر عیاں بھی شاید کہیں کہیں ہوں کہیں نہیں ہوں
تو کل جہانوں کا ربِ یکتا میں ایک مٹی کا ادنیٰ پتلا
تو بندہ پرور میں فتنہ پرور تو مالکِ کُل میں نکتہ چیں ہوں
اے عمرِ رفتہ میں ایک مدت سے اپنے گاؤں نہیں گیا پر
میں خالی بستر پہ باس بن کر وہیں پڑا ہوں وہیں مکیں ہوں
بدلتے موسم کا ہاتھ تھامے مجھے بھلانے کی کوششوں میں
اگر یہ موسم اداس کر دیں تو جان لینا کہ میں یہیں ہوں
عجیب الجھن میں پڑ گیا ہوں میں آئنے سے سوال کرکے
وہ میرا چہرہ دکھا رہا ہے میں کہہ رہا ہوں یہ میں نہیں ہوں
تمھاری چشم کرم میں جاناں جہان بھر کے ہیں لوگ سارے
اگر نہیں ہوں تو میں نہیں ہوں، کہیں نہیں ہوں کہیں نہیں ہوں
_______
ناز​
محمد خلیل الرحمٰن — دسمبر 26، 2015 8:56 صبح

بدلتے موسم کا ہاتھ تھامے مجھے بھلانے کی کوششوں میں
اگر یہ موسم اداس کر دیں تو جان لینا کہ میں یہیں ہوں
عجیب الجھن میں پڑ گیا ہوں میں آئنے سے سوال کرکے
وہ میرا چہرہ دکھا رہا ہے میں کہہ رہا ہوں یہ میں نہیں ہوں
بہت خوبصورت، اوریجنل۔ بہت داد قبول فرمائیے
نذر حسین ناز — دسمبر 26، 2015 8:58 صبح
بہت خوبصورت، اوریجنل۔ بہت داد قبول فرمائیے
سر بہت نوازش۔ سلامت رہیں
محمد تابش صدیقی — دسمبر 26، 2015 10:42 صبح
تو کل جہانوں کا ربِ یکتا میں ایک مٹی کا ادنیٰ پتلا
تو بندہ پرور میں فتنہ پرور تو مالکِ کُل میں نکتہ چیں ہوں
بہت خوب، کیا کہنے
ظہیراحمدظہیر — دسمبر 28، 2015 3:42 صبح
عجیب الجھن میں پڑ گیا ہوں میں آئنے سے سوال کرکے
وہ میرا چہرہ دکھا رہا ہے میں کہہ رہا ہوں یہ میں نہیں ہوں
نذر حسین ناز صاحب ! بہت خوب! کیا بات ہے! اچھا شعر ہے۔
الشفاء — دسمبر 28، 2015 4:05 صبح
عجیب الجھن میں پڑ گیا ہوں میں آئنے سے سوال کرکے
وہ میرا چہرہ دکھا رہا ہے میں کہہ رہا ہوں یہ میں نہیں ہوں
واہ ناز صاحب۔۔۔ کیا خوب کہا ہے۔۔۔
نور وجدان — دسمبر 28، 2015 5:36 صبح
عجیب تر ہے مرا تماشا میں آپ اپنا تماش بیں ہوں
خود اپنے اوپر عیاں بھی شاید کہیں کہیں ہوں کہیں نہیں ہوں

عجیب الجھن میں پڑ گیا ہوں میں آئنے سے سوال کرکے
وہ میرا چہرہ دکھا رہا ہے میں کہہ رہا ہوں یہ میں نہیں ہوں

لطف آگیا۔۔۔بہت خوب ہے ۔۔
نذر حسین ناز — دسمبر 29، 2015 8:14 صبح
تمام احباب کا بے حد شکر گزار ہوں۔ سلامت رہیں۔
سید اسد معروف — دسمبر 29، 2015 9:04 صبح
بہت خوب۔ بہت اچھے۔
نذر حسین ناز — جنوری 7، 2016 5:02 شام
بہت خوب۔ بہت اچھے۔
بہت نوازش سر ۔ سلامت رہیں آمین
یوسف سلطان — جنوری 8، 2016 1:43 صبح
واه واه
بہت خوب
عجیب تر ہے مرا تماشا میں آپ اپنا تماش بیں ہوں
خود اپنے اوپر عیاں بھی شاید کہیں کہیں ہوں کہیں نہیں ہوں
تو کل جہانوں کا ربِ یکتا میں ایک مٹی کا ادنیٰ پتلا
تو بندہ پرور میں فتنہ پرور تو مالکِ کُل میں نکتہ چیں ہوں
عجیب الجھن میں پڑ گیا ہوں میں آئنے سے سوال کرکے
وہ میرا چہرہ دکھا رہا ہے میں کہہ رہا ہوں یہ میں نہیں ہوں

Archived from: https://www.urduweb.org/mehfil/threads/%D8%B9%D8%AC%DB%8C%D8%A8-%D8%AA%D8%B1-%DB%81%DB%92-%D9%85%D8%B1%D8%A7-%D8%AA%D9%85%D8%A7%D8%B4%D8%A7-%D9%85%DB%8C%DA%BA-%D8%A2%D9%BE-%D8%A7%D9%BE%D9%86%D8%A7-%D8%AA%D9%85%D8%A7%D8%B4-%D8%A8%DB%8C%DA%BA-%DB%81%D9%88%DA%BA.86677/