عرصۂ خواب کے پردے میں چھپا لگتا ہے۔۔۔۔ محمد بلال اعظم

محمد بلال اعظم — جنوری 16، 2016 10:45 صبح
غزل
عرصۂ خواب کے پردے میں چھپا لگتا ہے
وقت درویش کے حجرے کا دیا لگتا ہے
میری ہر بات مکمل ہے ترے ہونے سے
تیرا ہر لفظ مجھے مثلِ ثنا لگتا ہے
یہ زمانہ تو نہیں میرے لئے ربِ سحر!
اِس زمانے میں تو ہر شخص خدا لگتا ہے
اس قدر تیز ہوئی تیز ہوئی عمرِ رواں
اے خدا! وقت مجھے ٹھہرا ہوا لگتا ہے
ہاں محبت ہے، مگر مجھ کو انا بھی ہے عزیز
تجھ کو جانا ہے تو جا، تُو مرا کیا لگتا ہے
شاید اک اور بھی دنیا ہے مرے پہلو میں
مجھے کچھ کچھ یہ جہاں سمٹا ہوا لگتا ہے
اک ہیولیٰ ہے کہ رہتا ہے ہر اک پل مرے ساتھ
ایک منظر ہے، مجھے خود سے جدا لگتا ہے

(محمد بلال اعظم)
نور وجدان — جنوری 16، 2016 10:49 صبح
ہاں محبت ہے، مگر مجھ کو انا بھی ہے عزیز
تجھ کو جانا ہے تو جا، تُو مرا کیا لگتا ہے

اک ہیولیٰ ہے کہ رہتا ہے ہر اک پل مرے ساتھ
ایک منظر ہے، مجھے خود سے جدا لگتا ہے

واہہہہہہہ زبردست ! بہت خوب
قرۃالعین اعوان — جنوری 16، 2016 10:52 صبح
واہ چھوٹے بھیا کیا کہنے....!!!
اس قدر تیز ہوئی تیز ہوئی عمرِ رواں
اے خدا! وقت مجھے ٹھہرا ہوا لگتا ہے
لاجواب!!
حمیرا عدنان — جنوری 16، 2016 12:26 شام
واہہہہہہہہ بہت خوب بلال میاں کیا کہنا
محمد بلال اعظم — جنوری 16، 2016 1:16 شام
واہہہہہہہ زبردست ! بہت خوب
بہت شکریہ آپ کا نور سعدیہ شیخ صاحبہ
محمد بلال اعظم — جنوری 16، 2016 1:16 شام
واہ چھوٹے بھیا کیا کہنے....!!!
اس قدر تیز ہوئی تیز ہوئی عمرِ رواں
اے خدا! وقت مجھے ٹھہرا ہوا لگتا ہے
لاجواب!!
ممنون ہوں عینی آپی :)
محمد بلال اعظم — جنوری 16، 2016 1:18 شام
واہہہہہہہہ بہت خوب بلال میاں کیا کہنا
تشکر :) :)
الف عین — جنوری 16، 2016 2:23 شام
زبردست، آخر شاگرد کس کا ہے!!!
فاتح — جنوری 16، 2016 2:39 شام
واہ واہ بلال۔۔۔ تم نے تو کمال کر دیا۔ بہت خوب بھئی
باباجی — جنوری 16، 2016 2:46 شام
بہت خوب بلال
فاتح — جنوری 16، 2016 2:48 شام
اس شعر کے دونوں مصرعے اچھے ہیں لیکن آپس میں ربط کی کمی ہے اور یوں اس غزل کے باقی تمام مخملیں اشعار میں ٹاٹ کے پیوند کی طرح لگ رہا ہے۔۔۔
میرا تو مشورہ ہے کہ اس کے دونوں مصرعوں پر ایک ایک مصرع لگا کے دو الگ اشعار بنا دو:
میری ہر بات مکمل ہے ترے ہونے سے
تیرا ہر لفظ مجھے مثلِ ثنا لگتا ہے
حسن ترمذی — جنوری 16، 2016 2:49 شام
واہ بلال بھائی بہت ہی خوب
محمد بلال اعظم — جنوری 17، 2016 5:15 صبح
زبردست، آخر شاگرد کس کا ہے!!!
بے شک! بابا جانی یہ سب آپ ہی کی شفقت کی بدولت ہے۔ یو آر دا بیسٹ :):):)
محمد بلال اعظم — جنوری 17، 2016 5:18 صبح
واہ واہ بلال۔۔۔ تم نے تو کمال کر دیا۔ بہت خوب بھئی
اوہ مائی گڈنیس :)
میری محنت وصول ہو گئی آپ سے داد پا کے :)
اس شعر کے دونوں مصرعے اچھے ہیں لیکن آپس میں ربط کی کمی ہے اور یوں اس غزل کے باقی تمام مخملیں اشعار میں ٹاٹ کے پیوند کی طرح لگ رہا ہے۔۔۔
میرا تو مشورہ ہے کہ اس کے دونوں مصرعوں پر ایک ایک مصرع لگا کے دو الگ اشعار بنا دو:
میری ہر بات مکمل ہے ترے ہونے سے
تیرا ہر لفظ مجھے مثلِ ثنا لگتا ہے
جی ٹھیک ہے۔ میں اس شعر کو حذف کر دیتا ہوں اور دوبارہ سوچتا ہوں کچھ اور، اگر بات بن گئی تو۔
محمد بلال اعظم — جنوری 17، 2016 5:18 صبح
تشکر فراز بھائی
محمد بلال اعظم — جنوری 17، 2016 5:19 صبح
واہ بلال بھائی بہت ہی خوب
بیحد ممنون ہوں آپ کا حسن بھائی
ظہیراحمدظہیر — جنوری 20، 2016 6:52 شام
بہت خوب بلال بھائی ! کیا بات ہے ! اچھی غزل ہے ! اللہ کرے زورِ قلم اور زیادہ
محمد بلال اعظم — جنوری 22، 2016 3:56 شام
بہت خوب بلال بھائی ! کیا بات ہے ! اچھی غزل ہے ! اللہ کرے زورِ قلم اور زیادہ
سر آپ کا یہ تبصرہ میرے لئے بیحد حوصلہ افزائی کا باعث ہے۔
جزاک اللہ
بیحد ممنون ہوں
یوسف سلطان — جنوری 23، 2016 12:40 صبح
اس قدر تیز ہوئی تیز ہوئی عمرِ رواں
اے خدا! وقت مجھے ٹھہرا ہوا لگتا ہے

بلکل ٹیھک کہا
بہت خوب
محمد بلال اعظم — جنوری 23، 2016 3:28 صبح
بلکل ٹیھک کہا
بہت خوب
شکریہ سر :)

Archived from: https://www.urduweb.org/mehfil/threads/%D8%B9%D8%B1%D8%B5%DB%82-%D8%AE%D9%88%D8%A7%D8%A8-%DA%A9%DB%92-%D9%BE%D8%B1%D8%AF%DB%92-%D9%85%DB%8C%DA%BA-%DA%86%DA%BE%D9%BE%D8%A7-%D9%84%DA%AF%D8%AA%D8%A7-%DB%81%DB%92%DB%94%DB%94%DB%94%DB%94-%D9%85%D8%AD%D9%85%D8%AF-%D8%A8%D9%84%D8%A7%D9%84-%D8%A7%D8%B9%D8%B8%D9%85.87233/