نوید رزاق بٹ — نومبر 2، 2015 8:48 شام
"عزیزم"
ہمیں اِک کام کرنا ہے عزیزم
تعاون عام کرنا ہے عزیزم!
محبت سے، عِنایت سے، کَرَم سے
دلوں کو رام کرنا ہے عزیزم
تعصب بَو رہے ہیں جو چمن میں
اُنہیں ناکام کرنا ہے عزیزم
- ابنِ مُنیب
محمد تابش صدیقی — نومبر 3، 2015 4:43 صبح
بہت خوب
آخری مصرع کے آخر سے"کو" حذف کر دیں۔
نوید رزاق بٹ — نومبر 3، 2015 9:14 صبح

بہت شکریہ۔
ٹائیپو تھا، ابھی ٹھیک کر دیا ہے۔
محمداحمد — نومبر 3، 2015 9:26 صبح
بہت ہی خوب!
عمدہ نظم ہے عزیزم!
کیا اب آپ ابنِ منیب کے نام سے شاعری کر رہے ہیں؟
نوید رزاق بٹ — نومبر 3، 2015 9:28 صبح
بہت ہی خوب!
عمدہ نظم ہے عزیزم!
کیا اب آپ ابنِ منیب کے نام سے شاعری کر رہے ہیں؟
جی سر

۔ اِس سال اپریل سے باقاعدہ طور پر 'ابنِ مُنیب' قلمی نام اختیار کر لیا ہے۔ اب اپنے بلاگ اور دیگر جگہوں پر اسی نام سے پوسٹ کرتا ہوں۔
محمداحمد — نومبر 3، 2015 9:31 صبح
جی سر

۔ اِس سال اپریل سے باقاعدہ طور پر 'ابنِ مُنیب' قلمی نام اختیار کر لیا ہے۔ اب اپنے بلاگ اور دیگر جگہوں پر اسی نام سے پوسٹ کرتا ہوں۔
اچھا! خوب!
کوئی خاص وجہ اس نام کی تبدیلی کی؟
نوید رزاق بٹ — نومبر 3، 2015 9:42 صبح
ایک مختصر نام استعمال کرنا چاہتا تھا کافی عرصے سے۔ 'ابنِ مُنیب' ذہن میں تھا، مگر فیس بک پر اصلی نام استعمال کرتے کرتے تبدیلی مشکل لگ رہی تھی۔ پھر بالآخر اپریل میں ہمت کر کے شروع کر ہی دیا۔ اِس کے علاوہ 'ابنِ مُنیب' اِس لئے کہ والدِ گرامی شاعری سے شغف رکھتے ہیں اور 'مُنیب' تخلص کرتے ہیں، اور مجھے سورہ ق کی آیت " مَّنْ خَشِيَ الرَّحْمَٰنَ بِالْغَيْبِ وَجَاءَ بِقَلْبٍ مُّنِيب " بہت پسند ہے۔
لَوٹتا ہے قلَم تِری جانب
یہ بھی قلبِ مُنیب ہو جیسے
- ابنِ مُنیب
کاشف اختر — نومبر 3، 2015 11:14 صبح
تعصب بو رہے ھیں جو چمن میں
انھیں ناکام کرنا ہے عزیزم
واہ جی واہ!
کاشف اختر — نومبر 3، 2015 11:16 صبح
تعصب بو رہے ھیں جو چمن میں
انھیں ناکام کرنا ہے عزیزم
واہ جی واہ!
آوازِ دوست — نومبر 3، 2015 11:28 صبح
عزیزی بہت خوب !
محمداحمد — نومبر 3، 2015 11:34 صبح
ایک مختصر نام استعمال کرنا چاہتا تھا کافی عرصے سے۔ 'ابنِ مُنیب' ذہن میں تھا، مگر فیس بک پر اصلی نام استعمال کرتے کرتے تبدیلی مشکل لگ رہی تھی۔ پھر بالآخر اپریل میں ہمت کر کے شروع کر ہی دیا۔ اِس کے علاوہ 'ابنِ مُنیب' اِس لئے کہ والدِ گرامی شاعری سے شغف رکھتے ہیں اور 'مُنیب' تخلص کرتے ہیں، اور مجھے سورہ ق کی آیت " مَّنْ خَشِيَ الرَّحْمَٰنَ بِالْغَيْبِ وَجَاءَ بِقَلْبٍ مُّنِيب " بہت پسند ہے۔
لَوٹتا ہے قلَم تِری جانب
یہ بھی قلبِ مُنیب ہو جیسے
- ابنِ مُنیب
ماشاءاللہ۔
اللہ مبارک کرے۔
نوید رزاق بٹ — نومبر 3، 2015 12:16 شام
ماشاءاللہ۔
اللہ مبارک کرے۔
بہت شکریہ سر۔
۔
تشکر