عشق جس دن سے بے اصول ہوا

عاطف ملک — فروری 17، 2021 4:57 صبح
عشق جس دن سے بے اصول ہوا
جور و عصیاں بنا، فضول ہوا
چھا گئی دل پہ ایسی بوالہوسی
پھول ہوتا تھا جو، ببول ہوا
وہ کہ ٹھہرے متاعِ جاں میری
میں کہ ان کی ذرا سی بھول ہوا
خار کیا شے ہے، سنگ ہے کیا چیز
ان کے در کا ہوا تو پھول ہوا
تہمتیں، طنز و طعنہ، رسوائی
بسر و چشم سب قبول ہوا
دکھ نہیں تیری بے رخی کا مجھے
جانے کیوں پھر بھی دل ملول ہوا
آپ ناکام کس طرح سے ہوئے
تجربے کا اگر حصول ہوا
یاس کے قافلے رہے تکتے
وقت گویا کہ اڑتی دھول ہوا
ان کی خوشنودی و رضا جوئی
اپنا عاطفؔ یہی اصول ہوا

★★★★
عاطفؔ ملک
فروری ۲۰۲۰​
زوجہ اظہر — فروری 17، 2021 5:30 صبح
آپ ناکام کس طرح سے ہوئے
تجربے کا اگر حصول ہوا
بہت اچھے اک مثبت طرز فکر
اکمل زیدی — فروری 17، 2021 5:58 صبح
واہ۔
۔۔آپ ناکام کس طرح سے ہوئے۔۔تجربے کا اگر حصول ہوا۔۔۔۔
چلیں جی کچھ تو ہاتھ آیا۔۔۔۔:)
محمداحمد — فروری 17، 2021 6:30 صبح
واہ واہ!
کیا کہنے عاطف بھائی!
عشق جس دن سے بے اصول ہوا
جور و عصیاں بنا، فضول ہوا
وہ کہ ٹھہرے متاعِ جاں میری
میں کہ ان کی ذرا سی بھول ہوا
خار کیا شے ہے، سنگ ہے کیا چیز
ان کے در کا ہوا تو پھول ہوا
آپ ناکام کس طرح سے ہوئے
تجربے کا اگر حصول ہوا

ان اشعار پر خصوصی داد! :in-love:
محمد تابش صدیقی — فروری 17، 2021 10:29 صبح
کیا کہنے عاطف بھائی۔ بہت خوب
عشق جس دن سے بے اصول ہوا
جور و عصیاں بنا، فضول ہوا

چھا گئی دل پہ ایسی بوالہوسی
پھول ہوتا تھا جو، ببول ہوا

وہ کہ ٹھہرے متاعِ جاں میری
میں کہ ان کی ذرا سی بھول ہوا

آپ ناکام کس طرح سے ہوئے
تجربے کا اگر حصول ہوا

ان کی خوشنودی و رضا جوئی
اپنا عاطفؔ یہی اصول ہوا
اے خان — فروری 17، 2021 10:40 صبح
واہ کیا کہنے عاطف بھائی
وہ کہ ٹھہرے متاعِ جاں میری
میں کہ ان کی ذرا سی بھول ہوا
بہت خوب
محمد عبدالرؤوف — فروری 17، 2021 11:37 صبح
بہت خوب عاطف بھائی، کیا ہی مثبت اندازِ نظر ہے
آپ کی غزل پڑھ کر بے اختیار علامہ کا ایک شعر ذہن میں دوڑنے لگا
شاعر کی نوا ہو کہ مغنی کا نفس ہو
جس سے چمن افسردہ ہو وہ باد سحر کیا
عاطف ملک — فروری 17، 2021 12:54 شام
بہت اچھے اک مثبت طرز فکر
بہت شکریہ
واہ۔
۔۔آپ ناکام کس طرح سے ہوئے۔۔تجربے کا اگر حصول ہوا۔۔۔۔
چلیں جی کچھ تو ہاتھ آیا۔۔۔۔:)
جی بالکل۔۔۔۔اور بہت اہم چیز ہاتھ آئی
واہ واہ!
کیا کہنے عاطف بھائی!
ان اشعار پر خصوصی داد! :in-love:
اس خصوصی داد کیلیے خصوصی شکریہ:battingeyelashes:
کیا کہنے عاطف بھائی۔ بہت خوب
شکریہ تابش بھائی۔۔محبت ہے آپ کی:)
واہ کیا کہنے عاطف بھائی
بہت خوب
شکریہ عبداللہ بھائی
بہت خوب عاطف بھائی، کیا ہی مثبت اندازِ نظر ہے
آپ کی غزل پڑھ کر بے اختیار علامہ کا ایک شعر ذہن میں دوڑنے لگا
شاعر کی نوا ہو کہ مغنی کا نفس ہو
جس سے چمن افسردہ ہو وہ باد سحر کیا
بالکل درست کہا۔۔۔۔
جس سے چمن افسردہ ہو وہ بادِ سحر کیا:)
تعریف کیلیے ممنون ہوں:)
محمد عبدالرؤوف — فروری 17، 2021 1:17 شام
جس سے چمن افسردہ ہو وہ بادِ سحر کیا
:)
محمد احسن سمیع راحلؔ — فروری 18، 2021 6:09 شام
بہت خوب ... خاص کر مطلع بہت اچھا لگا.
عاطف ملک — فروری 19، 2021 11:47 صبح
بہت خوب ... خاص کر مطلع بہت اچھا لگا.
بہت ممنون ہوں راحل بھیا:)
جاسمن — فروری 19، 2021 12:17 شام
وہ کہ ٹھہرے متاعِ جاں میری
میں کہ ان کی ذرا سی بھول ہوا

آپ ناکام کس طرح سے ہوئے
تجربے کا اگر حصول ہوا
واہ بھئی واہ!
بہت عمدہ اشعار ہیں۔
خوبصورت غزل۔
ایس ایس ساگر — فروری 19، 2021 2:11 شام
بہت خوب عاطف بھائی۔
خوبصورت غزل۔بہت سی داد۔
عرفان علوی — فروری 21، 2021 5:36 صبح
عشق جس دن سے بے اصول ہوا
جور و عصیاں بنا، فضول ہوا
چھا گئی دل پہ ایسی بوالہوسی
پھول ہوتا تھا جو، ببول ہوا
وہ کہ ٹھہرے متاعِ جاں میری
میں کہ ان کی ذرا سی بھول ہوا
خار کیا شے ہے، سنگ ہے کیا چیز
ان کے در کا ہوا تو پھول ہوا
تہمتیں، طنز و طعنہ، رسوائی
بسر و چشم سب قبول ہوا
دکھ نہیں تیری بے رخی کا مجھے
جانے کیوں پھر بھی دل ملول ہوا
آپ ناکام کس طرح سے ہوئے
تجربے کا اگر حصول ہوا
یاس کے قافلے رہے تکتے
وقت گویا کہ اڑتی دھول ہوا
ان کی خوشنودی و رضا جوئی
اپنا عاطفؔ یہی اصول ہوا

★★★★
عاطفؔ ملک
فروری ۲۰۲۰​
عاطف صاحب، سلام عرض ہے ۔ عمدہ غزل ہے ۔ میری ناچیز داد قبول فرمائیے ۔
نیازمند،
عؔرفان عابد
عاطف ملک — فروری 22، 2021 1:55 شام
واہ بھئی واہ!
بہت عمدہ اشعار ہیں۔
خوبصورت غزل۔
بہت شکریہ آپا:)
بہت خوب عاطف بھائی۔
خوبصورت غزل۔بہت سی داد۔
بہت شکریہ بھائی:)
عاطف صاحب، سلام عرض ہے ۔ عمدہ غزل ہے ۔ میری ناچیز داد قبول فرمائیے ۔
نیازمند،
عؔرفان عابد
متشکرم محترمی:)

Archived from: https://www.urduweb.org/mehfil/threads/%D8%B9%D8%B4%D9%82-%D8%AC%D8%B3-%D8%AF%D9%86-%D8%B3%DB%92-%D8%A8%DB%92-%D8%A7%D8%B5%D9%88%D9%84-%DB%81%D9%88%D8%A7.115194/