عشق فرمائیں، جوئے شیر کہاں سے لائیں؟

راحیل فاروق — اپریل 13، 2017 8:36 شام
تبر و تیشہ و تاثیر کہاں سے لائیں؟
عشق فرمائیں، جوئے شیر کہاں سے لائیں؟
خواب ہی خواب ہیں، تعبیر کہاں سے لائیں؟
لائیں، پر خوبئِ تقدیر کہاں سے لائیں؟
مرہمِ خاک غنیمت ہے کہ موجود تو ہے
دشت میں بیٹھ کے اکسیر کہاں سے لائیں؟
کوئی زاہد ہے تو اللہ کی مرضی سے ہے
ایسی تقصیر پہ تعزیر کہاں سے لائیں؟
کہیے، کچھ اس کے ٹھکانے کا پتا بھی تو چلے
کر کے راحیلؔ کو زنجیر کہاں سے لائیں؟
راحیلؔ فاروق​
مشمولہ: زار
الف عین — اپریل 14، 2017 4:22 صبح
ماشاء اللہ عمدہ غزل ہے۔ جوئے شیر کی واؤ کا اسقاط ہی بس پسند نہیں آیا۔
تاریخ تصنیف؟
راحیل فاروق — اپریل 14، 2017 9:47 صبح
شکریہ، مشفقی۔
واؤ کے اس قسم کے اسقاط کے مثالیں اساتذہ کے ہاں وافر ہیں مگر اس وقت بوجوہ پیش کرنے سے قاصر ہوں۔ شاید محمد ریحان قریشی مدد کر سکیں۔
غزل کافی پرانی ہے۔ زار میں شامل ہے سو آٹھ دس سال پہلے کی تو ہو گی۔ درست یاد نہیں کہ تاریخ اس وقت نہیں لکھتا تھا۔ ویسے یہ اچھا طریقہ تھا کیونکہ اب اکثر غلط لکھتا ہوں!
جاسمن — اپریل 14، 2017 10:18 صبح
کیا فرہادانہ قسم کی غزل ہے!
کوئی زاہد ہے تو اللہ کی مرضی سے ہے
ایسی تقصیر پہ تعزیر کہاں سے لائیں
زبردست!
نیرنگ خیال — اپریل 14، 2017 10:32 صبح
مرہمِ خاک غنیمت ہے کہ موجود تو ہے
دشت میں بیٹھ کے اکسیر کہاں سے لائیں؟
کیا بات ہے ۔۔۔۔
کوئی زاہد ہے تو اللہ کی مرضی سے ہے
ایسی تقصیر پہ تعزیر کہاں سے لائیں؟
واہ۔۔ خوبصورت۔۔۔ خوبصورت۔۔۔
ویسے خیال یہ آرہا ہے کہ ہماری گردن ناپنے کا ارادہ لگ رہا ہے۔۔۔۔ لیکن بےبسی کے سبب یہ شعر وارد ہوا۔۔۔ ;)
ماشاءاللہ۔۔۔ اس پرانے حسن کلام پر تازہ تازہ داد قبول کریں۔ :)
ابدال حسن — اپریل 14، 2017 10:35 صبح
تبر و تیشہ و تاثیر کہاں سے لائیں؟
عشق فرمائیں، جوئے شیر کہاں سے لائیں؟

کہیے، کچھ اس کے ٹھکانے کا پتا بھی تو چلے
کر کے راحیلؔ کو زنجیر کہاں سے لائیں؟
عمدہ اشعار ہیں تمام ، بہت داد
ڈاکٹرعامر شہزاد — اپریل 14، 2017 10:38 صبح
خواب ہی خواب ہیں، تعبیر کہاں سے لائیں؟
لائیں، پر خوبئِ تقدیر کہاں سے لائیں؟

مرہمِ خاک غنیمت ہے کہ موجود تو ہے
دشت میں بیٹھ کے اکسیر کہاں سے لائیں؟
بہت خوب ۔ زبردست اور لاجواب ۔
دشت میں بیٹھ کے اکسیر کہاں سے لائیں ۔ کیا بات ہے بہت اعلیٰ۔
محمد تابش صدیقی — اپریل 14، 2017 10:40 صبح
بہت عمدہ راحیل بھائی۔
خواب ہی خواب ہیں، تعبیر کہاں سے لائیں؟
لائیں، پر خوبئِ تقدیر کہاں سے لائیں؟

کوئی زاہد ہے تو اللہ کی مرضی سے ہے
ایسی تقصیر پہ تعزیر کہاں سے لائیں؟

کہیے، کچھ اس کے ٹھکانے کا پتا بھی تو چلے
کر کے راحیلؔ کو زنجیر کہاں سے لائیں؟
بہت سی داد۔
یوسف سلطان — اپریل 14، 2017 10:49 صبح
خواب ہی خواب ہیں، تعبیر کہاں سے لائیں؟
لائیں، پر خوبئِ تقدیر کہاں سے لائیں؟
کوئی زاہد ہے تو اللہ کی مرضی سے ہے
ایسی تقصیر پہ تعزیر کہاں سے لائیں؟
بہت عمدہ
عمر سیف — اپریل 14، 2017 11:21 صبح
بہت خوب
محمد وارث — اپریل 15، 2017 6:30 صبح
واؤ کے اس قسم کے اسقاط کے مثالیں اساتذہ کے ہاں وافر ہیں مگر اس وقت بوجوہ پیش کرنے سے قاصر ہوں۔ شاید محمد ریحان قریشی مدد کر سکیں۔
اقبال
فرصتِ کشمکش مده، ایں دلِ بے قرار را
یک دو شکن زیاده کن، گیسوئے تابدار را
مُفتَعِلُن مفاعلن مُفتَعِلُن مفاعلن :)
فرقان احمد — اپریل 15، 2017 6:55 صبح
مرہمِ خاک غنیمت ہے کہ موجود تو ہے
دشت میں بیٹھ کے اکسیر کہاں سے لائیں؟
کمال ۔۔۔!!!
کاشف اختر — اپریل 15، 2017 9:22 صبح
واہ بھئ کمال ہے !ماشاء اللہ ! راحیل فاروق میرے ان پسندیدہ شعراء سے میں ہیں جن کے اشعار میں چلتے پھرتے اٹھتے بیٹھتے گنگنایا کرتا ہوں ! جیسے ایک غزل جو اکثر پڑھا کرتا ہوں
لے کر یہ محبت کے آزار کدھر جائیں !
عاطف ملک — اپریل 15، 2017 10:24 صبح
مرہمِ خاک غنیمت ہے کہ موجود تو ہے
دشت میں بیٹھ کے اکسیر کہاں سے لائیں؟
اس سلسلے میں ہماری help مل سکتی ہے کہ ڈاکٹر بھی ہیں اور دشت گرد بھی :p
کوئی زاہد ہے تو اللہ کی مرضی سے ہے
ایسی تقصیر پہ تعزیر کہاں سے لائیں؟
بہت خوب راحیل بھائی!
درج بالا اشعار بہت اچھے لگے :)
سروش — اپریل 15، 2017 10:52 صبح
کہیے، کچھ اس کے ٹھکانے کا پتا بھی تو چلے
کر کے راحیلؔ کو زنجیر کہاں سے لائیں؟
راحیل صاحب !! آپ کا کلام پرانا ہو یا نیا ، مزا دیتا ہے ۔ بہت سی داد قبول فرمائیں ۔
لے کر یہ محبت کے آزار کدھر جائیں !
بالکل درست فرمایا کاشف اختر بھائی ۔
نوید ناظم — اپریل 15، 2017 4:01 شام
راحیل بھائی، داد قبول کیجے۔۔۔ کیا خوب غزل کہی آپ نے!!!
کاشف اختر — اپریل 22، 2017 5:09 شام
راحیل صاحب !! آپ کا کلام پرانا ہو یا نیا ، مزا دیتا ہے ۔ بہت سی داد قبول فرمائیں ۔
بال درست فرمایا کاشف اختر بھائی ۔[/QUOTE
راحیل فاروق کی شاعرانہ عظمت میری داد و تحسین کی قطعا محتاج نہیں، نہ مجھے خود بھی اپنی سخن فہمی پر کچھ اعتبار ہے، نہ شاعری کے معاملے میں مجھے کوئی قابل اعتبار بصیرت حاصل ہے ..۔تاہم میں نے بہت سنجیدہ ہوکر یہ بات کہی ہے! مبالغہ آرائی ہرگز نہیں کی ہے
محمد ریحان قریشی — اپریل 24، 2017 9:10 صبح
واؤ کے اس قسم کے اسقاط کے مثالیں اساتذہ کے ہاں وافر ہیں مگر اس وقت بوجوہ پیش کرنے سے قاصر ہوں۔ شاید محمد ریحان قریشی مدد کر سکیں۔
ز حیدریم من و تو زما عجب نبود
گر آفتاب سوی خاوران بگردانیم
غالب
محمد عدنان اکبری نقیبی — اپریل 24، 2017 9:25 صبح
واہ راحیل میاں کیا خوب غزل کہی ہے-بھئی ماشاءاللہ

Archived from: https://www.urduweb.org/mehfil/threads/%D8%B9%D8%B4%D9%82-%D9%81%D8%B1%D9%85%D8%A7%D8%A6%DB%8C%DA%BA%D8%8C-%D8%AC%D9%88%D8%A6%DB%92-%D8%B4%DB%8C%D8%B1-%DA%A9%DB%81%D8%A7%DA%BA-%D8%B3%DB%92-%D9%84%D8%A7%D8%A6%DB%8C%DA%BA%D8%9F.95765/